13/01/2026
شکرگڑھ ( میاں شاہد ندیم سے ) بار کے سالانہ انتخابات میں چوہدری ناصر جمیل گورسی ایڈووکیٹ صدر بار اور چوہدری ضیاء ارشد ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری بار منتخب ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق شکرگڑھ بار کے سالانہ انتخابات میں چوہدری ناصر جمیل گورسی ایڈووکیٹ 256 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر اور حافظ عبد الستار کھٹانہ ایڈووکیٹ 147 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ چوہدری ضیاء ارشد ایڈووکیٹ 275 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر اور چوہدری ظہیر عباس طور ایڈووکیٹ 127 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔