نواں پنڈ کی آواز

نواں پنڈ کی آواز اپنے گاوں کا تعارف

06/10/2025

افسوس ناک خبر
محمد سلیم نمبر دار ان کی اہلیہ اشراق نمبر دار ان کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئیں
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
چکنمبر 255رب بوگن

04/10/2025

پنجابی زبان کی لازوال نصیحتیں *
میرا آکھا مَن لے پُترا
ھَر گل پَلے بَنھ لے پُترا

موڑاں والی راہ نئیں چَنگی
نِت بیگانی چاہ نئیں چَنگی

اَصلوں ھولا دِل نئیں چَنگا
بہتا وڈا تِل نئیں چَنگا

بوھتی کِھلری وَل نئیں چَنگی
کَنڈوں اوھلے گل نئیں چَنگی

تِڑھ کے ماری چھال نئیں چَنگی
بوھتی لَمی کال نئیں چَنگی

‏رُکھاں تَھلے مَچ نئیں چَنگا
ڈھیر فَسادی سَچ نئیں چَنگا

کَکھاں نیڑے اَگ نئیں چَنگی
سِر توں بھاری پَگ نئیں چَنگی

بے قدرے دی کھوہ نئیں چَنگی
بَدو بَدِی دی موہ نئیں چَنگی

اِس توں پچھے ھور نُوں پَھڑئیے
پہلاں گھر دے چور نُوں پَھڑئیے

کرنی اَنت اَخیر نئیں چَنگی
‏کُتیاں اگے کِھیر نئیں چَنگی

لَڑ کے کِیتی وَنڈ نئیں چَنگی
لُون دے نیڑے کھنڈ نئیں چَنگی

َمَنگویں سوچ تےچُک نئیں چَنگی
سَٹ کے چٹنی تُھک نئیں چَنگی

کچی پِلی رُت نئیں چَنگی
سب نُوں دِسدِی گُت نئیں چَنگی

اَکھاں دے وِچ قہر نئیں چَنگا
جِبھ وِچ بَھریا زھر نئیں چَنگا

‏تُوں تُوں تے تکرار نئیں چَنگی
ھَٹ کے بیٹھی نار نئیں چَنگی

وَکھری وَکھری تَون نئیں چَنگی
ایویں کرنی چَون نئیں چَنگی

جیٹھ ھاڑ دی دُھپ نئیں چَنگی
مَوتاں ورگی چُپ نئیں چَنگی

رَستے دے وِچ بیر نئیں چَنگی
صُلح وِچ کرنی دیر نئیں چَنگی

اے گلاں جے بُھل جَاویں گا
پُترا جَگ تے رُل جَاویں گا،،

🙏

03/10/2025

آ جاؤ چس لاو

افسوس ناک خبر اکبر گجر اور انوارلحق گجر ان کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئیں۔                                 ...
30/09/2025

افسوس ناک خبر
اکبر گجر اور انوارلحق گجر ان کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے

وفات پا گئیں۔ اناللہ وانا الیہ راجعون

تلاش ورثاء تھانہ سمن اباد پولیس کو اس نامعلوم لاش کے ورثاء کی تلاش ہے۔۔۔یہ ڈیڈ باڈی اس وقت جنرل ہسپتال سمن آباد میں موجو...
24/09/2025

تلاش ورثاء

تھانہ سمن اباد پولیس کو اس نامعلوم لاش کے ورثاء کی تلاش ہے۔۔۔

یہ ڈیڈ باڈی اس وقت جنرل ہسپتال سمن آباد میں موجود ہے۔۔۔

اس شخص کا اڈریس 255 ر ب بوگڑاں + نواں پنڈ معلوم ہوا ہے۔۔۔

اگر کوئی بھی دوست احباب اس کو یا اس کے ورثاء کو جانتا ہو تو فوری تھانہ سمن آباد موبائل ون ٹیم سے رابطہ کرے۔۔۔

رابطہ نمبر
موبائل افسر ارشاد حسین وٹو
03007915080
میاں شہباز کانسٹیبل
03247111333

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Haseeb Ur Rehman, M Umair Umair, Abdullah Virk Abdullah V...
17/09/2025

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Haseeb Ur Rehman, M Umair Umair, Abdullah Virk Abdullah Virk, Qasim Ansari, Zain Ul Abideen Gora

11/09/2025

کس کس بھائ نے اس مشین سے ٹنڈ کروائی کون ہے وہ خوش نصیب ذرا سامنے آ و

نواں پنڈ کی کرکٹ ٹیم کی کچھ حسین یادیں ہم وہ عروج چھوڑ کر بیٹھے ہیں۔۔! جس کی تمنّا اب سارا شہر کرتا ہے۔۔!👑💯🫀
09/09/2025

نواں پنڈ کی کرکٹ ٹیم کی کچھ حسین یادیں

ہم وہ عروج چھوڑ کر بیٹھے ہیں۔۔!
جس کی تمنّا اب سارا شہر کرتا ہے۔۔!👑💯🫀

فیصل آباد: تاندلیانوالہ میں طوفانی بگولے سے تباہیتاندلیانوالہ: کے نواحی گاؤں ٹھٹھہ جیون موضع کُر میں دریائے راوی کے قریب...
09/09/2025

فیصل آباد: تاندلیانوالہ میں طوفانی بگولے سے تباہی

تاندلیانوالہ: کے نواحی گاؤں ٹھٹھہ جیون موضع کُر میں دریائے راوی کے قریب اچانک اٹھنے والے طوفانی بگولے نے تباہی مچا دی۔ بگولے کی زد میں آکر گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، دروازے، کھڑکیاں اور گیٹ اکھڑ گئے جبکہ سولر پلیٹس کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ مکانات کو بری طرح متاثر ہونے کے ساتھ متعدد مویشی زخمی اور ہلاک ہو گئے اور ایک خاتون بھی زخمی ہوئی۔ مقامی افراد کے مطابق یہ بگولہ انتہائی خوفناک تھا جو اچانک

بستی پر آیا اور بڑے پیمانے پر نقصان کا باعث بنا۔
اجتماعی عزاب ہے اللہ کی طرف توبہ استغفار کی کثرت کریں

08/09/2025

پاکستان میں رہتے ہوئے کہیں بھی کسی بھی تلخ کلامی یا جھگڑے کو طول نہ دیں۔ قصور کس کا ہے صحیح اور غلط کی پرواہ کیے بنا وہاں سے معذرت کرکے چلے جائیے۔ کسی کا ترش لہجہ، بدتمیزی اور حتی کہ گالی بھی کھا کر اس سے معذرت کیجیے اور اپنی عزت و جان بچائیے۔ آپ بہت قیمتی ہیں اپنے والدین اور بیوی بچوں کے لیے۔ یہاں لوگ اپنے حالات سے بے حد Frustrated ہیں۔ مرنے مارنے پر ایک لمحے میں آجاتے ہیں۔ یہ چیز کم نہیں ہوگی ابھی اور بڑھنی ہے۔ جن معاشروں سے انصاف کا جنازہ نکل جاتا ہے۔ وہاں اس سے برے دن آتے ہیں۔
اپنا دامن اس گند سے آپ نے خود ہی بچانا ہے۔

01/09/2025

اس
صدی کی کمزور ترین نسل
ایک سخت مگر سچائی سے بھرپور آئینہ۔۔۔

وہ نسل جو سن 2000 کے بعد پیدا ہوئی۔۔۔
آج 23، 24 سال کی عمر میں ہے۔۔۔
مگر یہ انسانی تاریخ کی سب سے کمزور، ناتواں اور نفسیاتی دباؤ کا شکار نسل ہوچکی ہے۔
جسمانی طور پر لاغر۔۔۔
ذہنی طور پر منتشر۔۔۔
اور تربیت سوشل میڈیا سے حاصل کی گئی ہے، نہ کہ بزرگوں سے۔
ہر وقت موبائل فون، اسکرین، ٹک ٹاک، انسٹاگرام۔۔۔
نتیجہ؟
گردن میں خم
آنکھوں میں کمزوری
جسم میں طاقت کی کمی
رشتوں میں برداشت کی عدم موجودگی
اور صفر جذباتی ذہانت (EQ)
یہ وہ نسل ہے جو پانچ کلومیٹر پیدل نہیں چل سکتی،
دھوپ میں آدھا گھنٹہ کھڑے ہو کر گزار نہیں سکتی،
چھوٹا سا اختلاف ہو تو بلاک، ان فالو، اور رشتہ ختم۔
سب کچھ فوری چاہئے ۔۔۔
صبر صفر، غصہ 100%
مغرب میں انہیں Boomerang Generation کہا جا رہا ہے۔
کیونکہ یہ باہر رہ کر زندہ نہیں رہ سکتے، اور واپس ماں باپ کے گھروں میں آرہے ہیں۔
پاک و ہند میں یہ نسل TikTok Generation کہلاتی ہے۔۔۔
جنہیں نہ تہذیب، نہ زبان، نہ مقصد، نہ غیرت، نہ ایمان کی فکر ہے۔
اور ذرا سوچیں۔۔۔
اگر اللّٰہ نہ کرے، قوم پر کبھی غزہ، شام، عراق، یا یمن جیسی آزمائش آگئی۔۔۔
تو کیا یہ نسل زندہ رہ سکے گی؟
لکڑی سے آگ جلانا تو دور،
انہیں مشرق اور مغرب کا فرق بھی نہیں پتہ،
یہ سروائیول تو چھوڑیں، سوشل میڈیا ڈاؤن ہوجائے تو پاگل ہوجاتے ہیں!
ابھی وقت ہے بیداری کا،
اپنی نسل کو بچائیں
انہیں قرآن، سیرت، غیرت، حیا، قربانی اور جدوجہد سکھائیں. مقصد دیں، ورنہ یہ دنیا انہیں گمراہ کردے گی۔

منقول

31/08/2025

Address

Abu Dhabi United Arab Emirates
Shah Faisalabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when نواں پنڈ کی آواز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to نواں پنڈ کی آواز:

Share