15/01/2022
ڈپٹی کمشنر ضلع پونچھ سید ممتاز کاظمی صاحب کے ساتھ کلین اینڈ گرین لکی ڈرا کے وفد کی تفصیلی ملاقات
کلین اینڈ گرین کشمیر لکی ڈرا کے وفد نے بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کی حوالے سے ڈپٹی کمشنر سید ممتاز کاظمی صاحب کو ایک تفصیلی سروے رپورٹ اور اپنا ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کے لیے بنایا گیا پلان پیش کیا۔
ڈپٹی کمشنر ضلع پونچھ سید ممتاز کاظمی صاحب نے اس خود کفیل پراجیکٹ کو بھرپور انداز میں سراہا اور مزید اس پراجیکٹ کو بہتر بنانے کیلئے مفید مشورے اور بھرپور تعاون کی یقین دہائی کرائی۔
ڈپٹی کمشنر ضلع پونچھ سید ممتاز کاظمی صاحب کی طرف سے دس ڈسٹ بین اور پانچ پختہ کنٹریکشن شدہ ڈسٹ بین مہیا کی جائے گئی جو کہ کلین اینڈ گرین کشمیر لکی ڈرا دوڑ ٹو دوڑ مختلف علاقوں کا سروے کرنے کے بعد عوامی مشاورت سے دسٹ بین کے لیے جگہ محتص کرے گئی۔
یاد رہے کہ یہ ڈسٹ بین علاقائی آبادیوں کی آمدورفت والی ایسی جگہوں پر پہلے مرحلے میں محتص کی جائے گی جہاں عوام اس سہولت سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکے۔۔ دوران اجلاس محکمہ بلدیہ کے زمہ داران نے کہا انہیں تین چار یومیہ بنیادوں پر محمکہ بلدیہ کے ذریعے صاف کیا جائے گا۔
کلین اینڈ گرین کشمیر لکی ڈرا نے مزید پلان پیش کرتے ہوئے کشمیر کو سرسبز بنانے کے حوالے درخت لگاؤ مہم کے لیے پچاس ہزار درخت کا پلان پیش کیا۔ڈپٹی کمشنر ضلع پونچھ سید ممتاز کاظمی صاحب نے یقین دہائی کروائی کہ آپ کو کوئی مشکل پیش نہیں آئے گئی اور اس پراجیکٹ کو مکمل کرنے کے لیے میرا بھرپور تعاون آپ کی ٹیم کے ساتھ ہے۔
اس کے ساتھ ٹورازم پوائنٹ پر ماحولیاتی مسائل اور ٹورازم کو بچانے اور مزید ٹورازم پونائنٹ کو بہتر کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر صاحب بھرپور تعاون کی یقین دہائی کروائی۔
کلین اینڈ گرین کشمیر لکی ڈرا کا وفد ڈپٹی کمشنر ضلع پونچھ سید ممتاز کاظمی صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کے لیے عوام کو پندرہ ڈسٹ بین کی سہولت فراہم کی اور ہمہ وقت کشمیر کو سرسبز اور صاف ستھرا بنانے کے لیے بھرپور تعاون اور ساتھ کا یقین دلایا۔