
05/07/2025
حضرت امام حسینؓ – جنت کے تمام انسانوں کے سردار
حضرت امام حسینؓ نہ صرف رسولِ خدا ﷺ کے نواسے ہیں بلکہ وہ حق و صداقت، قربانی اور وفاداری کی وہ عظیم مثال ہیں جو رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے مشعلِ راہ بن چکے ہیں۔
آپؓ نے میدانِ کربلا میں اپنے خون سے حق کا علم بلند کیا، ظالم کے سامنے سر نہ جھکایا اور دینِ اسلام کی بقاء کے لیے اپنے جانثاروں سمیت اپنی جان قربان کر دی۔
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
"حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں، حسین جنتی جوانوں کے سردار ہیں۔"
(ترمذی شریف)