Gujjar Itihad Council Kohistan

Gujjar Itihad Council Kohistan For the welfare of Gujjars and needy people of Kohistan and Kpk and all over the world

06/06/2025
عالم اسلام کو عید الاضحی مبارک ہواللّه سب کی قربانی قبول کرے عید قربان کا مقصد خود پر غور کرنے اور دوسروں کے لیے قربانی ...
06/06/2025

عالم اسلام کو عید الاضحی مبارک ہو
اللّه سب کی قربانی قبول کرے
عید قربان کا مقصد خود پر غور کرنے اور دوسروں کے لیے قربانی دینے یعنی آسانی پیدا کرنے اور اللّه کے ہر حکم پر جان قربان کرنے کا نام ہے اللّه گجر قوم کو اپنی عزت ، حقوق حاصل کرنے اور برابری کے لیے ہمیشہ قربانی دینے کی ہمت دے
تمام عالم کے مسلمانو کو یہ خوشی کا دن بہت بہت مبارک ہو

یومِ تکبیر: پاکستانی قوم کی غیر متزلزل خودداری کی علامتپاکستان کا ایٹم طاقت بننا دفاعی خود مختاری اور خطے میں طاقت کا تو...
28/05/2025

یومِ تکبیر: پاکستانی قوم کی غیر متزلزل خودداری کی علامت

پاکستان کا ایٹم طاقت بننا دفاعی خود مختاری اور خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کا ضامن ہے

یومِ تکبیر اس عزم کی یاد دلاتا ہے جب پوری قوم نے دشمن کے ایٹمی تجربات کے جواب میں متحد ہو کر اپنی سالمیت کا تحفظ کیا

پاکستان پہلا مسلم ایٹمی ملک ہے جو امت مسلمہ کے لیے خود انحصاری کی علامت ہے

پاکستان کا جوہری پروگرام دفاع اور امن کے تحفظ کے لیے ہے

بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی ایٹمی صلاحیت علاقائی امن اور استحکام کی ضمانت ہے

پاکستان کی ذمہ دار جوہری قیادت خطے میں امن و استحکام کی مظہر ہے

بھارت میں بڑھتی انتہاپسندی کے باوجود پاکستان ایک محتاط اور ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے

آج پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 27 سال ہو چکے ہیں جو اس بات کی واضح علامت ہے کہ ہمارا ملک ایک پرامن باوقار اور ذمہ دار ریاست ہے

09/05/2025

پاک فوج انڈیا پر اس طرح حملہ کرنا کے دنیا صدیوں تک یاد رکھے
اللّه پاکستان کی حفاظت کرے
عاصم منیر زندہ باد

آج انٹرنیشنل میڈیا کو ISPR بلا کر بری، بحری اور فضائی افواج کی جانب سے کی جانیوالی مشترکہ پریس کانفرنس نیکسٹ لیول تھی۔ ب...
09/05/2025

آج انٹرنیشنل میڈیا کو ISPR بلا کر بری، بحری اور فضائی افواج کی جانب سے کی جانیوالی مشترکہ پریس کانفرنس نیکسٹ لیول تھی۔ بلا کا پُر اعتماد لہجہ۔ پہاڑ جیسے ٹھوس شواہد۔ ہر بات کے آڈیو ویڈیو ویژوئل ثبوت۔ میں کہتا ہوں کیا کمال کی بریفنگ دی۔
اور مزہ تو تب آگیا کہ پانچ گرائے گئے طیاروں کی نہ صرف پن لوکیشن بتائی بلکہ سونے پر سہاگہ کہ ان کی الیکٹرانک آئی ڈی تک عالمی میڈیا کے سامنے پیش کر دی۔

آپ سب کے اطمینان کو بڑھانے اور رب کا شکر ادا کرنے کے لئے اس بات کا جاننا بھی لازم ہے ہماری افواج ٹیکنالوجی میں اس قدر آگے بڑھ چکی ہیں کہ حملہ آور تمام جہازوں کی آپسی گفتگو !!! جی ہاں دشمن کے پائلٹس کی آپسی گفتگو تک ان کے پاس ریکارڈ ہے۔۔۔ اللہ اکبر
بطور ثبوت ان کے طیاروں کو لیڈ کرنے والے ونگ کمانڈر کی وائس پلے کر کے عالمی میڈیا کو سنائی جب وہ اپنے گمشدہ پائلٹ کو چیخ چیخ کر بلا رہا تھا 😅

اس کے ساتھ ساتھ انڈین میڈیا کی جانب سے کئے گئے جھوٹے + بچگانہ پروپیگگنڈا کی ایسی دھجیاں اڑائیں کہ سامنے بیٹھے میڈیا نمائندگان کی بھی بے ساختہ ہنسی چھوٹ پڑی۔
میں آج فخر سے کہ سکتا ہوں کہ میرے بچے مطالعہ پاکستان میں اس جنگ کو بطور سبق پڑھا کریں گے ❤️💪🏻🔥

نوٹ : چونکہ یہ پریس بریفنگ انٹرنیشنل میڈیا کے لئے تھی لہذا انگریزی میں ہوئی۔ لیکن سننے سے تعلق رکھتی ہے۔ نیز جن منافقوں نے ناچ ناچ گھونگڑو توڑ ڈالے تھے کہ گرائے گئے جہازوں کے ثبوت دو، ان کے شافی علاج کے لئے پانچ کے پانچ جہازوں کا ڈیٹا اس میں شئیر کر دیا گیا ہے۔ لازمی سنئے گا افاقہ
ہوگا۔
محمد ارسلان سیال

04/04/2025

آج ایم پی اے سردار محمد ریاض نے اسمبلی فلور پر چند اہم ایشوز پر بات کی۔
کاٹلنگ ڈرون حملے کی مذمت کی اور بے گناہ شہید ہونے والے گجر برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ اس ظلم کے کی مکمل تحقیقات کے لیے کمیٹی بنانے کی درخواست کی ۔

آزاد کشمیر میں کوہستان سے تعلق رکھنے والے بھائیوں شہید طارق خان کوہستانی اور زخمی ہونے والے برکت کوہستانی اور سعاد کوہستانی کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا، اور اس واقع میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

گلگت میں گزشتہ کئی ماہ سے واپڈا کے مظا لم کے خلاف جاری احتجاج کے حوالے سے بات کی اور دیامر ڈیم متاثرین کو حقوق دلوانے کا مطالبہ کیا۔

گجر اتحاد کونسل کوہستان کراچی کی میٹنگ آج کراچی میں ہوئی جس ممبرز نے بھر پور شرکت کی ۔ تنظیمی امور پر غور و فکر کیا تنظی...
01/04/2025

گجر اتحاد کونسل کوہستان کراچی کی میٹنگ آج کراچی میں ہوئی جس ممبرز نے بھر پور شرکت کی ۔ تنظیمی امور پر غور و فکر کیا
تنظیمی امور کو مزید بہتر، موثر کرنے اور وسعت دینے پر اتفاق کیا
منجانب

04/03/2025

نئی وفاقی کابینہ میں پانچ وہ ایم این اے، جو #گجرقوم سے تعلق رکھتے ہیں،
1 سردار محمد یوسف
2 چوہدری ارمغان سبحانی
3 بیرسٹر ملک عقیل
4 عون چوہدری
5 وجیہہ قمر گجر صاحبہ،
ہم ان مبارکباد پیش کرتے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار۔








#گجر


#گجرقوم

"" گجر ایجوکیشنل کمپلیکس "" کی تعمیر کے لیے سوچ و بچارصدر پنجاب انجمن مرکزیہ گوجراں پاکستان چوہدری محمد اسلم گوجر، سیکرٹ...
04/03/2025

"" گجر ایجوکیشنل کمپلیکس "" کی تعمیر کے لیے سوچ و بچار
صدر پنجاب انجمن مرکزیہ گوجراں پاکستان چوہدری محمد اسلم گوجر، سیکرٹری اطلاعات و نشریات چوہدری ثمین شفاقت کھٹانہ،
اور ڈاکٹر طارق گوجر نے والی سوات کے پوتے میاں گل شہریار امیرزیب گوجر سے ان کے گھر پر ملاقات کی، یہ ملاقات خصوصی طور پر مالاکنڈ ڈیوژن میں " گجر ایجوکیشنل کمپلیکس " کے لیے 4/5 کنال جگہ فراہم کرنے کی درخواست کی گی، جو انہوں نے گوجر قوم کے لیے وقف کرنے کا وعدہ کیا جس پر جموں کشمیر میں بنائے گئے "گجر دیش چیریٹیبل ٹرسٹ (چوہدری مسعود گجر ) " کی خوبصورت عمارت تعمیر کی جائے گی۔ جیسے ہی موزوں جگہ کا انتخاب ہو جائے گا۔ چوہدری محمد اسلم گجر، چوہدری ثمین شفاقت کھٹانہ، ڈاکٹر طارق گوجر، پروفیسر ڈاکٹر ایاز گجر اور مالاکنڈ ڈیوژن کے تمام عمائدین، مشران، بیرون ممالک خاص کر " ترقی بزریعہ تعلیم " گروپ کے ممبران کے تعاون سے شروع کر دی جائے گی۔
اس سلسلے میں چوہدری محمد اسلم گجر بہت جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گئے جہاں وہ مالاکنڈ ڈیوژن کے مخیر خضرات سے ملاقات کریں گئے اور "گجر ایجوکیشنل کمپلیکس " کے لیے فنڈ فراہم کرنے کے لیے بھرپور مہم چلانے پر صلاح مشورہ کریں گئے۔
یاد رہے پچھلے سال جولائی 2024 میں ایسی ہی ملاقات میاں گل شہریار امیرزیب گوجر کے ساتھ ان کے دفتر میں ہوئی تھی جس میں
صدر پنجاب انجمن مرکزیہ گوجراں پاکستان چوہدری محمد اسلم گوجر، سیکرٹری اطلاعات و نشریات چوہدری ثمین شفاقت کھٹانہ،
اور ڈاکٹر طارق گوجر اور انچارج گوجر نیوز چینل چوہدری رمضان گوجر بھی شامل تھے۔۔

01/03/2025

تمام عالم اسلام اور بالخصوص گجر مسلمانوں کو رمضان مبارک

Address

Kohistan
Peshawar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gujjar Itihad Council Kohistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Gujjar Itihad Council Kohistan:

Share