District News Allai ڈسٹرکٹ نیوز آلایئ

District News Allai ڈسٹرکٹ نیوز آلایئ Research of confidence

13/08/2026

💔

13/08/2026
13/08/2026

🎥 تحریک نوجوانان الائی*

سرپرستِ اعلیٰ قریش صاحب نے اجلاس میں اہم اور مفید باتیں کیں۔
تحریک کے مقصد اور آئندہ کے لائحۂ عمل کے حوالے سے مکمل پیغام جاننے کے لیے ویڈیو آخر تک ضرور دیکھیں۔ 🤝💚

آپ کی رائے ہمارے لیے اہم ہے۔

❤️ تحریـــک نوجــــوانان الائی❤️عہدے داران💯✍️🏻
12/08/2026

❤️ تحریـــک نوجــــوانان الائی❤️
عہدے داران💯✍️🏻

11/08/2026

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُونَ 🖤

آج تحصیل آلائی ایک عظیم عالمِ خوبصورت شاعر اور دردِ دل رکھنے والی شخصیت سے محروم ہو گیا۔ ان کی وفات یقیناً پورے علاقے کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔ جن دلوں میں کوئی گلہ یا ناراضی تھی، آج وہ سب ختم ہو جانی چاہیے۔

🤲🏻یا اللہ! مرحوم کی کامل مغفرت فرما، قبر کو نور سے بھر دے، درجات بلند فرما اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما۔ اہلِ خانہ اور تمام سوگواروں کو صبرِ جمیل عطا فرما۔

آمین یا رب العالمین 🤲🏻🖤

"الائی ٹاپ ہسپتال میں ویکسین لگوانے آنے والے شہریوں کے ساتھ عملے کا رویہ انتہائی غیر اخلاقی اور بدتمیزانہ ہے۔ یہ وہ ہسپت...
10/08/2026

"الائی ٹاپ ہسپتال میں ویکسین لگوانے آنے والے شہریوں کے ساتھ عملے کا رویہ انتہائی غیر اخلاقی اور بدتمیزانہ ہے۔ یہ وہ ہسپتال ہے جہاں لوگ اپنی تکلیف کا مداوا کروانے آتے ہیں، نہ کہ ذلیل ہونے۔
​میں متعلقہ اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کرتا ہوں کہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیں اور ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں۔ عوام کے ساتھ یہ تذلیل بند ہونی چاہیے۔ "

آپ سب سے شرکت کی اپیل ہے
10/08/2026

آپ سب سے شرکت کی اپیل ہے

09/08/2026

الحمدللہ! بیاری سے کرگ تک بلیک ٹاپ روڈ مکمل ہوگئی۔ برسوں کی مشکلات اور تکلیف اب ماضی کا حصہ بن گئیں۔ ایم پی اے زبیر خان صاحب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ جنہوں نے عوام کا یہ دیرینہ مطالبہ پورا کیا۔ #ترقی #زبیرخان

عوامِ علاقہ کے نام اہم گزارشالحمدللہ! ڈاکخانہ بوجھڑی پوسٹ کوڈ21011 ایک مرتبہ پھر باقاعدہ طور پر فعال ہو چکا ہے۔ یہ ڈاکخا...
07/08/2026

عوامِ علاقہ کے نام اہم گزارش

الحمدللہ! ڈاکخانہ بوجھڑی پوسٹ کوڈ21011 ایک مرتبہ پھر باقاعدہ طور پر فعال ہو چکا ہے۔ یہ ڈاکخانہ صرف ایک عمارت نہیں بلکہ ایک وسیع اور دور دراز علاقے کے ہزاروں عوام کی بنیادی ضرورت ہے۔

یہ واحد ڈاکخانہ تقریباً 30 سے 35 ہزار آبادی کی خدمت انجام دے رہا ہے، جس میں:

ولیج کونسل بٹیلا کے تمام گاؤں

ولیج کونسل بوجڑی کے تمام گاؤں

ولیج کونسل نہر کے بعض علاقے

ولیج کونسل روپکنی کے بعض علاقے

شامل ہیں۔

اس وسیع علاقے میں متعدد ہائی اسکول، مڈل اسکول، پرائمری اسکول، مدارسِ دینیہ اور سیکڑوں مساجد موجود ہیں۔ طلبہ کی اسناد، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی کتابیں، سرکاری دستاویزات، منی آرڈر، وی پی، بی پی، رجسٹری، پارسل اور دیگر ڈاکی خدمات اسی ڈاکخانہ کے ذریعے عوام تک پہنچتی ہیں۔

علاقہ انتہائی پہاڑی، وسیع اور دشوار گزار ہے۔ اکثر مقامات پر موبائل نیٹ ورک بھی دستیاب نہیں ہوتا، جس کی وجہ سے ڈاک کی ترسیل میں شدید مشکلات پیش آتی ہیں۔ اس کے باوجود پوسٹ مین مسلسل عوام کی خدمت میں مصروف ہے۔

افسوس کے ساتھ عرض ہے کہ گذشتہ تین سالوں سے پوسٹ مین کو باقاعدہ تنخواہ نہیں مل سکی، جبکہ اس کی مقررہ رقم بھی نہایت قلیل، تقریباً 1500 روپے ہے، جو موجودہ مہنگائی کے دور میں انتہائی ناکافی ہے۔

اب جبکہ ڈاکخانہ دوبارہ فعال ہو چکا ہے اور یہاں ڈاکی، منی آرڈر، وی پی، بی پی، رجسٹری اور پارسل کی آمد و رفت میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے، اس لیے حکومتِ پاکستان، محکمہ ڈاک اور متعلقہ حکام سے عاجزانہ اپیل ہے کہ:

1. ڈاکخانہ بوجھڑی کو مستقل بنیادوں پر مکمل سرکاری ڈاکخانے کا درجہ دیا جائے۔2. یہاں مستقل عملہ، مناسب سہولیات اور ضروری سامان فراہم کیا جائے۔3. پوسٹ ماسٹر اور پوسٹ مین کی تنخواہیں فوری بحال کر کے انہیں معقول اور باعزت معاوضہ دیا جائے۔4. اس وسیع آبادی اور بڑھتے ہوئے کام کے پیش نظر اضافی عملہ تعینات کیا جائے۔

یہ کسی ایک فرد کا نہیں بلکہ ہزاروں عوام، طلبہ، اساتذہ، مدارس، مساجد اور دور افتادہ دیہات کے لوگوں کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ ڈاکخانہ بوجھڑی پورے علاقے کی ضرورت اور عوامی سہولت کا مرکز ہے۔

آئیے! اس اہم عوامی ادارے کی بہتری اور استحکام کے لیے سب مل کر آواز بلند کریں تاکہ ہمارے علاقے کے لوگوں کو ان کے جائز ڈاکی حقوق اور سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آ سکیں۔

خدمتِ خلق ہمارا فخر — عوام کی سہولت ہماری ترجیح

پوسٹ ماسٹر: نصراللہ خان ڈاکخانہ بوجھڑی، تحصیل الائی، ضلع بٹگرام

06/08/2026

نوگرام چڑھائی۔۔۔

Address

Peshawar

Telephone

+923192612473

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District News Allai ڈسٹرکٹ نیوز آلایئ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to District News Allai ڈسٹرکٹ نیوز آلایئ:

Shortcuts

Share