26/06/2026
EARNING PER SHARE (EPS)
فی شیئر آمدن
اسٹاک مارکیٹ میں دولت بنانے کی سب سے اھم چابی!!!
دوستو، السلام علیکم!!!
کسی بھی کمپنی کے بنیادی تجزیہ یعنی fundamental analysis میں استعمال ھونے والےمختلف انڈیکیٹرز میں سے EPS سب سے اھم انڈیکیٹر ھے.یہ انڈیکیٹرکسی کمپنی کی منافع / نقصان کی فی شیئر صلاحیت کو ظاہر کرتا ھے۔
کسی کمپنی کا خالص منافع/نقصان اسکے کل جاری کردہ شیئرز پر تقسیم کرنے پر کتنا بنتا ھے اسے EPS کہتے ھیں۔
یہ انڈیکیٹر سرمایہ کاروں کے لئے بہت اھم ھوتا ھے کیونکہ اسی سے پتہ چلتا ھے کہ کمپنی فی شیئرکتنا منافع/نقصان کما رھی ھے اوریہ نفع/نقصان ھر شیئر ھولڈر کا حصہ میں کتنا آتا ھے۔
فرض کریں ایک کمپنی "ABC Ltd" کا سالانہ خالص منافع 50 لاکھ روپے ھے۔ اس کمپنی کے 10 لاکھ شیئر ھیں تو اسکی فی شیئر آمدن EPS پانچ روپے فی شیئر ھوگی۔
5000000÷1000000=05
اس کامطلب ھےکمپنی نے ھر شیئر پر 5 روپےکا خالص منافع کمایا۔
آپ صرف EPS کی بنیاد پر یہ فیصلہ نہیں کرسکتےکہ کوئی شیئر خریدنا چاھئے یا بیچنا چاھئے۔ لیکن EPS آپ کے اس فیصلے کے لیے سب سے اہم پہلا قدم ضرور فراھم کرتا ھے۔
جب کمپنی کی EPS ھر سال بڑھ رھی ھو تو عام طور پر شیئر کی قیمت بھی بڑھتی رھتی ھے لیکن بعض اوقات یہ بھی ھوتا ھے کہ کمپنی نئے شیئر جاری کرکے مارکیٹ میں پھینک دیتی ھے اس سے شیئرز کی تعداد بڑھ جاتی ھے جسکا نتیجہ یہ ھوتا ھے کہ کمپنی کا منافع تووھی رھتا ھے لیکن زیادہ شیئرز میں تقسیم ھو جاتا ھےجس سے EPS کم ھو جاتی ھے۔ اس عمل کو Dilutionکہتے ھیں۔
اس لئےبنیادی طور پر EPSکی دوھی اقسام ھوتی ھیں بنیادی یعنی BASIC EPS جو عام کل شیئر کمپنی کو منافع پر تقسیم کرکے نکلتی ھے جبکہ دوسری قسم کو DILUTED EPSکہتے ھیں۔اس Diluted EPS میں "Convertible bonds, ESOP, warrants" بھی شامل ھوتے ہیں۔
ان بنیادی اقسام کے علاؤہ پچھلے 12 ماہ یا آخری چار سہ ماھیوں کےحقیقی منافع کو اخراجات میں سے منہا کرکے باقی بچنے والی فی شیئر آمدن کو Trailing Twelve Month TTM EPSکہتے ھیں۔ اس کے علاؤہ مستقبل کے تخمیناتی منافع کو تخمیناتی اخراجات سے منہا کرکے نکلنے والی فی شیئر آمدن کو Forward EPS اورغیر معمولی اخراجات کو آمدن میں سے خارج کر کے ظاھر ھونے والی فی شیئر آمدن کو Adjusted EPS (جو کہ درست تصویر فراھم کرتی ھے) کہتے ھیں۔
آپ نے کمپنی کا تجزیہ کرتے وقت ہمیشہ TTM EPS کو ھی ترجیح دینی ھے کیونکہ حقیقت تخمینے سے بہتر ھوتی ھے۔
جب کمپنی کا منافع بڑھتا ھے تو فی شیئر آمدن کو مثبت EPS سمجھا جاتا ھےایسی کمپنی کو گروتھ والی یعنی اچھی کمپنی سمجھا جاتا ھے
جب کوئی کمپنی نقصان میں جارھی ھو تو ایسی کمپنی کی فی شیئر نقصان کو منفی EPS کہتے ھیں ایسی کمپنی کے شیئر سے دور رھنا چاھئے۔یہ بات اصولاً ٹھیک ھے لیکن وارن بفٹ نے Amazon اور Tesla جیسی کمپنیاں تب خریدیں جب ان شیئرز کی EPS منفی تھی۔ منفی EPS والی کمپنی خطرناک ھوتی ھے۔ صرف تب خریدیں جب نقصان عارضی ھو اور بزنس مضبوط ھو۔
کمپنی کے ایک اور اھم انڈیکیٹر Price to Earnings (P/E) Ratio نکالنے کے لیےکسی کمپنی کی EPSجاننا بہت ضروری ھے۔
وارن بفٹ کہتے ہیں:
"Only when the tide goes out do you discover who’s been swimming naked."
ترجمہ: جب سمندر کا پانی اترتا ھے تو ھی پتہ چلتا ھے کون بغیر کپڑوں کے نہا رھا تھا۔
مطلب: مارکیٹ میں مندی آئے گی تو صرف وھی کمپنی بچے گی جس کی EPS درست اور مثبت ھو گی۔ جعلی منافع والی کمپنی ننگی ھو جائے گی۔
پیٹر لنچ کا مشہور جملہ ھے:
"Know the company in front of you."
ترجمہ:اپنے سامنے والی کمپنی کو جانیں۔
مطلب: اگر میکڈونلڈ کے برگر اچھے بک رھے ھیں تو اس کی EPS بھی بڑھے گی۔ پہلے بزنس سمجھیں، پھر دیگر عوامل۔
بنجمن گراہم (وارن بفٹ کے استاد) کہتے ہیں:
"An investment operation is one which, upon thorough analysis, promises safety of principal and an adequate return."
ترجمہ: سرمایہ کاری وہ ھے جو مکمل تحقیق کے بعد، اصل رقم کی حفاظت اور مناسب منافع کا وعدہ کرے۔
مطلب: فی شیئر آمدن EPS دیکھ کر ھی کمپنی کا تجزیہ/تحقیق ممکن ھے اس کے بغیر صرف "Speculation" ھے۔
چارلی منگر (وارن بفٹ کےبزنس پارٹنر) کا کہنا ھے:
"Show me the incentive and I will show you the outcome."
ترجمہ: مجھے محرک دکھاؤ، میں نتیجہ بتا دوں گا۔
مطلب: کمپنی کا محرک منافع ھے۔ اگر منافع EPS بڑھ رھاھے تو نتیجہ اچھا آئے گا۔
کسی بھی شیئر کی قیمت ھر سیکنڈ بدلتی رھتی ھے یہ جذبات ھیں۔لیکن EPS کمپنی کی حقیقی کمائی بتاتی ھے یہ حقیقت ھے۔
جوبندہ صرف قیمت کے پیچھے بھاگتا ھے وہ جواری بن جاتا ھےجبکہ جو بندہ EPS (ویلیو) دیکھ کر فیصلہ کرتا ھے وہ حقیقی سرمایہ کار بن جاتا ھے۔
اھم نوٹ: کمپنی کی فی شیئر آمدن EPS دیکھنے کے ساتھ ساتھ،کمپنی پر قرض، کیش فلو اورکمپنی کی مینجمنٹ بھی چیک کریں۔ ایک انڈیکیٹر کی بنیاد پر سرمایہ کاری کا فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔