Movie Makers & Photographer Association Mirpur Azad Kashmir

Movie Makers & Photographer Association Mirpur Azad Kashmir Our Moto is Union Fath & Discipline

19/07/2025

ہمارے بہت پیارے بھائیMuhammad Arif صاحب جو کے سمانی آزاد کشمیر میں کیمرامین کی خدمات سَر انجام دے رہے ہیں ، ان کی قلم سے تحریر شدہ ایک کالم آپ کی پیش نظر ۔

Mirpur, Azad Kashmir




۔۔شادیوں کے اثرات۔۔۔
تحریر عارف نظامی۔
زندگی رنگوں سے رنگین اور مثبت جزبات سے پُر لطف ہوتی ہے ۔دنیا میں سب سے زیادہ تبدیلی کے اثرات انسانوں پر سے محسوس کیے جاتے ہیں کہ دنیا میں کیا تبدیلی رونما ہوئی ہے بلکل اسی طرح ہماری فوٹو گرافر اور مووی میکر ایسوسی ایشن بھی ہے جو نت نئے معاشرتی اتار چڑھاو کو بھانب لیتی ہے اور اپنے ساتھ منسلک لوگوں تک ہر نئی چیز کو پہنچانے کی کوشش کرتی ہے۔ دنیا گلوبل ویلج ہو چکی ہے اور اس میں میڈیا کا کردار کلیدی رہا ہے دنیا میں ہر چیز کو دیکھنے کے لیے کیمرہ کی آنکھ کا استعمال کیا جاتا ہے اور زندگی کی ہر چیز کو کیمرہ کی آنکھ سے محفوظ کیا جاتا ہے بلکل اسی طرح ہمارے معاشرے کی خوشیوں میں سب سے زیادہ وقت دینے کا سہرا فوٹو گرافر اور مووی میکر بھائیوں کو جاتا ہے جو دن رات رزق کی تلاش اور محنت مزدوری کے ساتھ ساتھ ہر گھر ہر قبیلے کی خوشیوں میں شریک رہتے ہیں ۔ان کا نہ تو کوئی قبیلہ ہوتا ہے اور نہ برادری یہ جس گھر میں جاتے ہیں یہ ۔اُن کے بیٹے ۔اُن کے بھائی اور اُن کی فیملی ہو جاتے ہیں وہاں کی۔ مائیں ۔بہنیں ۔بیٹیاں۔ ہماری اپنی مائیں۔بہنیں بیٹیاں ۔ہو جاتی ہیں اور یہ سلسلہ چلتے چلتے ایک نسل سے دوسری نسل اور دوسری سے تیسری نسل تک اور چوتھی نسل تک پھر یہ لامحدود ہوتا چلا جاتا ہے ۔یوں رشتُوں میں سب سے مضبوط رشتہ ہمارا بہن بھائیوں جیسا ہے ۔مضبوط رشتوں کو دیکھا جائے تو سب سے زیادہ مضبوط رشتہ فوٹو گرافر اور مووی میکر ہم سمجھتے ہیں ۔دور جدید میں دنیا بہت تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے فوٹو گرافر اور مووی میکر سب سے زیادہ تبدیلی کے اثرات سے خود کو منسلک رکھتے ہیں بے شمار مسائل ہونے کے باوجود ہماری مجبوریوں کے باوجود ہم اپنے رشتے کو مضبوط سمجھتے ہیں۔ ہمارے ساتھ منسلک ہماری فیملیوں کو ہم سے اکثر شکایات رہتی ہیں کہ ۔۔۔۔۔۔۔ریٹ زیادہ ہیں۔۔۔۔۔ ۔۔آپ زیادہ مہنگے ہیں۔آپ کی اس بات کی وضاحت بھی ضروری تھی سوچا وہ بھی بیان کر دی جائے ۔جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہماری مجبوری ہے اور آپ کی ڈیمانڈ بھی ۔ دُور جدید کی ضرورتُوں کو اگر مد نظر رکھا جائے تو مہنگے انٹرنٹ ۔جدید سافٹ ویر اور اُن کے لائسنس. جو ہر ماہ خریدنے پڑھتے ہیں ۔جدید کمپیوٹر۔اور اُن کے لیے جدید گرافکس کارڈ ۔جدید کیمرے اور ان کے لینزز ۔جدید سٹورج کارڈ ۔ کیمرہ محفوظ رکھنے کے لیے جدید بیگ ۔لینز بیگ ۔جدید لائیٹیں ۔کوالٹی فلش گن۔ایک پرفیشنل ویڈیو ایڈیٹر۔ایک پروفیشنل فوٹو ایڈیٹر۔ اور ہر جگہ ایک چھوٹو کی ضرورت رہتی ہے جو ہمارے سامان کی دیکھ بھال اور سامان کیری کرنے کے لیے ہماری ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے سارا سال اس کی ضروتوں کا خیال رکھنا اس کے گھر میں اسے بااثر رکھنے کے لیے اسے معاشی طور پر مضبوط رکھنا یہ سب اپ بہن بھائیوں کی وجہ سے ممکن ہوتا ہے۔ اپ ایک شادی کرتے ہیں جس سے ہزاروں خاندانوں کا رزق منسلک ہوتا ہے ایک نئے جوڑے کا ایک بندھن میں بندھنا خیر و برکت لے کر آتا ہے۔ایک گھر میں خوشیوں کی آمد نہیں ہوتی بلکہ اپ نے جو خرچ کرنا ہوتا ہے اس سے ایک ویٹر کو دہاڑی ملے گی ۔ صفائی کرنے والے کو کام ملے گا ۔سبزی فروٹ کی دوکانوں پر سیل بڑھے گی ۔کریانہ کا کاروبار تیز ہو گا ۔پیٹرول پمپ پر گاڑیوں کی تعداد بڑھے گی۔پھول بیچھنے والوں کی دیہاڑی لگے گی ۔اسٹیج۔مسہری۔ڈیکوریشن والوں کو کام ملے گا ۔لائیٹنگ والوں کے گھر کا چولہا جلے گا ۔ایک کک کو پکوائی کا کام ملے گا ۔قصائی کو گوشت کا آرڈر ملے گا ناشتہ والوں کو ناشتہ کا آرڈر ملے گا بیکری واکوں کو فرش کیک کا آرڈر ملے گا ۔پھول۔ گجرے ۔مہندی۔مہندی کی پلیٹیں۔ رنگا رنگ ملبوسات کپڑے کی دوکانوں پر رش۔ میچنگ دوپٹے ۔رنگ ساز کو میچنگ کا کام ملے گا ۔درزی کو سلائی کے لیے کام ۔حجام کے پاس رش ۔بیوٹی پارلر ۔۔گاڑیاں رنٹ پر لی جاہیں گی۔رشتہ داروں کو ملنے کا موقع ملے گا ۔دوریاں اور ناراضگیاں ختم ہوتی ہیں گو کہ ایک نئے جوڑے کے ساتھ ہزاروں دعاوں کا وہ سلسلہ ہوتا ہے جسے کبھی انہوں نے محسوس نہیں کیا ہوتا نہ ہی سوچا ہوتا ہے بلکہ خدا کی طرف سے خیر کا معاملہ اور دعاوُں کی برسات ہوتی ہے شاہد اسی وجہ سے خدا نئے جوڑے کو لامحدود خوشیاں عطا کرتا ہے ۔ ۔ہماری ایک تنظیم ہے جسے فوٹو گرافر اور مووی میکر ایسوسی ایشن کا نام دیا گیا ہے اس کا مقصد صرف یہ ہے کہ ہم اپنے ساتھ منسلک لوگوں کو یہ سمجھانے میں کامیاب ہو جائیں کہ وہ اصل اور نقل کو پہچان سکیں اور فیملیوں کے ریکارڈ کو محفوظ ہاتھوں میں رکھا جائے ۔اس سے کسی دوسرے کی ذات یا کردار کو ٹارگٹ کرنا مقصود نہیں لیکن فیملی ریکارڈ کو محفوظ نوسر باز لوگوں سے بچانا ہمارا کام ہے معاشرے میں اچھائی کو پھیلانے کی طرف ہمارا بھی ایک قدم شامل ہونا چاہیے اپ سب کی محبتوں کے مقروض ہم ۔۔۔کیمرہ مین۔۔۔

ہمارے بہت پیارے بھائی Muhammad Arif صاحب جو کے سمانی آزاد کشمیر میں کیمرامین کی خدمات سَر انجام دے رہے ہیں ، ان کی قلم س...
19/07/2025

ہمارے بہت پیارے بھائی Muhammad Arif صاحب جو کے سمانی آزاد کشمیر میں کیمرامین کی خدمات سَر انجام دے رہے ہیں ، ان کی قلم سے تحریر شدہ ایک کالم آپ کی پیش نظر ۔

Mirpur, Azad Kashmir


09/07/2025
آج مورخہ 14 -01-25 بلدیاتی تنظیم کی حلف برداری تقریب ہوئی ۔ جس کے صدر راحیل بٹ صاحب اور دیگر ممبران نے میرپور سٹی کے وزی...
14/01/2025

آج مورخہ 14 -01-25 بلدیاتی تنظیم کی حلف برداری تقریب ہوئی ۔ جس کے صدر راحیل بٹ صاحب اور دیگر ممبران نے میرپور سٹی کے وزیر حکومت چوہدری یاسر سلطآن صاحب سے حلف لیا ۔ صدر چوہدری ندیم صاحب اور دیگر نے اس تقریب میں خصوصی شرکت کی، تمام ممبران کو مبارک باد پیش کی ، خصوصی طور پر مووی میکرز یونین میں شامل ایک ممبر شیخ فیاض صاحب بھی اس تنظم میں بطور سیکرٹری نشر و اشاعت کے منصب پر ہیں ، کو مبارک باد پیش کی ۔







 #آج یکم جنوری 2025 حسب روایت کرکٹ کا میچ ہوّا - جو کے استاد منظور صاحب کی زیر نگرانی  یونین کے مجلس عاملہ کے چئیرمین  چ...
01/01/2025

#آج یکم جنوری 2025 حسب روایت کرکٹ کا میچ ہوّا - جو کے استاد منظور صاحب کی زیر نگرانی یونین کے مجلس عاملہ کے چئیرمین چوہدری شاہد اقبال صاحب ، صدر یونین چوہدری ندیم صاحب ، جنرل سیکرٹری چوہدری رضوان صاحب، سینیئر نائب صدر محمد رفیق صاحب، نائب صدر منگلا محمد یاسین صاحب، نائب صدر جاتلاں قاضی محمد ندیم صاحب، سیکرٹری مالیات چوہدری محمد ندیم برٹش صاحب ، سیکرٹری اطلاعات عامر خان صاحب کے علاوہ سابق عہدہ داران اور باقی دوستوں نے بھرپور شرکت کر کے اس ایونٹ کو کامیاب کیا ۔ جس پر یونین ممبرز سب دوستوں کی دل سے شکر گزار ہے ۔ اس کرکٹ میچ میں برطانیہ سےآئے ہمارے بہت اچھے دوست بھائی عادل بٹ صاحب نے بھی شرکت کی اور پورے ایونٹ میں ساتھ ساتھ رہے ۔ایک بار پھر سب دوستوں کا شکریہ اور إن شاء الله یہ روایت ہمیشہ قائم رہے گی جس سے سب دوست بھائی آپس میں مل بیٹھ کے اس کو انجوئے کریں گے ۔۔










#

Mr. President & members of cabinet’s Next step of door to door visit to Mirpur city , Jatlan , pul manda, pindi sabarwal...
29/12/2024

Mr. President & members of cabinet’s Next step of door to door visit to Mirpur city , Jatlan , pul manda, pindi sabarwal afzalpur chachiyan movie makers & photographers Pleasant meetings and deliver price list of new session. InshaAllah, we look forward to meeting the remaining friends soon.

Door to door visit of president & senior voice president meet to movie makers & photographers and gives price list. Toda...
23/12/2024

Door to door visit of president & senior voice president meet to movie makers & photographers and gives price list. Today we’re in MANGLA & CHAICHIYAN Towns. Next we’ll other area

بتاریخ ۔09-12-2024ٱلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ  اج عہدے داران کی ایک تفصیلی بیٹھک ہوئ۔جس کی صدارت صدر چوہدری ندیم صاحب نے کی ۔ش...
09/12/2024

بتاریخ ۔09-12-2024
ٱلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ
اج عہدے داران کی ایک تفصیلی بیٹھک ہوئ۔جس کی صدارت صدر چوہدری ندیم صاحب نے کی ۔شرکا میں موجود جنرل سیکرٹری چوہدری محمد رضوان صاحب سینیئر نائب صدر محمد رفیق صاحب نائب صدرجاتلاں قاضی محمد ندیم صاحب نائب صدر منگلا یا محمد یاسین صاحب سیکٹری مالیات چوہدری ندیم برٹش صاحب سیکرٹری اطلاعت عامر خان ، مجلس عاملہ رکن چودری تنویر منیرنے اور باقی کی شرکاء نے بھی اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا،

16/12/2023

Lala qurban marqee..

15/12/2023

Address

Mirpur
10250

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Movie Makers & Photographer Association Mirpur Azad Kashmir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share