Hassan Computers & Shadi Card Center Mochh

Hassan Computers & Shadi Card Center Mochh Photo Studio, Shadi Card, Computers, Printing, Scanning, Mobile Software, Movie Makers

آج مجھے یہ دیکھ کر شدید دھچکا لگا کہ ایک صرف 3 سال کا معصوم بچہ فیڈر میں سافٹ ڈرنک پی رہا تھا، اور حد تو یہ ہے کہ اسے یہ...
15/05/2026

آج مجھے یہ دیکھ کر شدید دھچکا لگا کہ ایک صرف 3 سال کا معصوم بچہ فیڈر میں سافٹ ڈرنک پی رہا تھا، اور حد تو یہ ہے کہ اسے یہ اس کے اپنے والدین نے خود دیا تھا۔ کیا ہم اتنے لاپرواہ ہو گئے ہیں کہ اپنے بچوں کے نازک جسموں کو خود اپنے ہاتھوں سے برباد کر رہے ہیں؟ یہ کاربونیٹڈ ڈرنکس کسی بھی عمر کے انسان کے لیے محفوظ نہیں ہیں، تو پھر ایک ننھے بچے کے ساتھ یہ کھلواڑ کیوں؟
میں نے اسی وقت ان والدین کو روکا اور سختی سے ٹوکا۔ یہ کوئی مذاق یا لاڈ پیار نہیں ہے، بلکہ یہ سیدھا سادہ ظلم ہے۔ میری سب سے عاجزانہ لیکن پرزور گزارش ہے کہ خدارا اپنے بچوں کی زندگیوں سے مت کھیلیں؛ انہیں فیڈر میں دودھ یا پانی کی جگہ یہ بوتلیں دے کر ان کا مستقبل اپاہج نہ بنائیں۔

Copied

خوبصورت زندگی کا راز1۔ روزانہ ایک دیسی لہسن ضرور کھائیں. 2۔ ناشتے میں ابلے ہوئے انڈے کا استعمال لازمی کریں۔3۔ ناشتے کے و...
23/04/2025

خوبصورت زندگی کا راز
1۔ روزانہ ایک دیسی لہسن ضرور کھائیں.
2۔ ناشتے میں ابلے ہوئے انڈے کا استعمال لازمی کریں۔
3۔ ناشتے کے وقت ایک سیب کا استعمال کریں۔
4۔ گھی کی روٹی کی بجائے خشک روٹی استعمال کریں۔
5۔ دن میں 12 گلاس پانی ہر صورت پیئں۔
6۔ ایک دن چھوڑ کر تخم ملنگہ یا اسپغول چھلکا کا استعمال کریں۔

7۔ادرک۔ سونف۔ دار چینی۔ پودینہ۔ چھوٹی الائچی۔
تمام چیزیں تھوڑی مقدار میں لیں۔زیادہ نہ لیں۔انکا قہوہ بنا کے ایک ایک کپ پیئں۔ آدھا لیموں ملا لیں۔ایک دن چھوڑ کر ایک دن پیئں۔

8- روزانہ پانچ یا سات کجھوریں کھائیں.
9- صبح کے وقت بھگو کے رکھے ھوئے بادام چھیل کر کھائیں 12 عدد
10- بوتل اور ڈبے والے juices ترک کر دیں۔ بہت نقصان دہ ہیں۔ان کی جگہ گھر میں Fresh juice بنا کر پیئں۔

11- روزانہ اپنے ہاتھ کی ہتھیلیوں اور پاؤں کے تلووں پر تیل لگا کر سوئیں۔ ناف میں تین قطرے تیل ڈالیں۔ کافی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

12- تلاوت قرآن پاک، پانچ وقت نماز پابندی سے پڑھیں اور جو تھوڑا سا وقت جب بھی ملے اللہ کا ذکر کریں۔

جس کو نماز کا ترجمہ و تشریح نہیں آتی اس کا نماز میں زیادہ دل نہی لگتا اسکو پتہ نہی ہوتا وہ کیا پڑھ رہا ھے آئیں نماز سیکھ...
08/03/2025

جس کو نماز کا ترجمہ و تشریح نہیں آتی اس کا نماز میں زیادہ دل نہی لگتا اسکو پتہ نہی ہوتا وہ کیا پڑھ رہا ھے آئیں نماز سیکھیں اور دوسروں کو سکھائیں....!

#ثـنــــاء
سُبْحَانَکَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِکَ، وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ، وَلَا اِلٰهَ غَيْرُکَ.
اے ﷲ! ہم تیری پاکی بیان کرتے ہیں، تیری تعریف کرتے ہیں، تیرا نام بہت برکت والا ہے، تیری شان بہت بلند ہے اور تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں.

#تعـــــــوذ
أَعُوْذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ.
میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگتا / مانگتی ہوں

#تســـــمیہ
بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ.
ﷲ کے نام سے جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے


الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَO الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِO مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِO إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُO اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَO صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْO غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَO
*تمام خوبیاں, تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کی پرورش فرمانے والا ہے, نہایت مہربان بہت رحم فرمانے والا ہے, روزِ جزا کا مالک ہے, ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور ہم تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں, ہمیں سیدھا راستہ دکھا, ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایا, ان لوگوں کا نہیں جن پر غضب کیا گیا ہے اور نہ (ہی) گمراھوں کا.


قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌO اللَّهُ الصَّمَدُO لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْO وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌO
آپ فرما دیجئے ک: وہ ﷲ ھے جو یکتا ہے, ﷲ سب سے بے نیاز، سب کی پناہ اور سب پر فائق ہے, نہ اس سے کوئی پیدا ہوا ہے اور نہ ہی وہ پیدا کیا گیا ہے اور نہ ہی اس کا کوئی ہمعسر ہے.

#رکـــــــوع
سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِيْمِ.
پاک ہے میرا پروردگار عظمت والا.

#قـــــومہ
سَمِعَ اﷲُ لِمَنْ حَمِدَهُ.
ﷲ تعالیٰ نے اس بندے کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی.

رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ.
اے ہمارے رب ! تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں.

#سجـــــــدہ
سُبْحَانَ رَبِّیَ الْأَعْلَی.
پاک ہے میرا پروردگار جو بلند تر ہے.

#تشـــــــہد
التَّحِيَّاتُ ِﷲِ وَالصَّلَوٰتُ وَالطَّيِّبَاتُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْکَ أَيُّهَا النَّبِیُّ وَرَحْمَةُ اﷲِ وَبَرَکَاتُهُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَی عِبَادِ اﷲِ الصّٰلِحِيْنَ. أَشْهَدُ أَنْ لَّا اِلٰهَ إِلَّا اﷲُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُوْلُهُ.
تمام قولی، فعلی اور مالی عبادتیں ﷲ ہی کے لیے ہیں، اے نبی! آپ پر سلام ہو اور ﷲ کی رحمت اور برکتیں ہوں، ہم پر اور ﷲ کے تمام نیک بندوں پر بھی سلام ہو، میں گواہی دیتا ہوں کہ ﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں.

#درودِ_اِبــــراہیـمی
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو، تین یا چار رکعت والی نماز کے قعدہ اخیرہ میں ہمیشہ درودِ ابراہیمی پڑھتے جو درج ذیل ہے:
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا صَلَّيْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ.
اَللّٰهُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ.
اے ﷲ! رحمتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے رحمتیں نازل کیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے.
اے ﷲ! تو برکتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے برکتیں نازل فرمائیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے.


درود شریف کے بعد یہ دعا پڑھیں :
رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِيْمَ الصَّلٰوةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِیْ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَآءِo رَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَلِوَالِدَءَّ وَلِلْمُؤْمِنِيْنَ يَوْمَ يَقُوْمُ الْحِسَابُo
*اے میرے رب! مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم رکھنے والا بنا دے، اے ہمارے رب! اور تو میری دعا قبول فرما لے، اے ہمارے رب! مجھے بخش دے اور میرے والدین کو (بخش دے) اور دیگر سب مومنوں کو بھی، جس دن حساب قائم ہوگا...

تحــــریری غلطــی ہو گئــی ہو
تـــو معـــذرت خـــــواہ ہـوں
Copied

07/03/2025
آج میں آپکو یہ بھی بتا دیتا ہوں کہ کن درختوں کی ٹہنی زمین میں دبانے سے پودا اُگتا ھے یا ٹہنی پھوٹ کر پودا بنتی ھے۔ اور ب...
03/02/2025

آج میں آپکو یہ بھی بتا دیتا ہوں کہ کن درختوں کی ٹہنی زمین میں دبانے سے پودا اُگتا ھے یا ٹہنی پھوٹ کر پودا بنتی ھے۔ اور باقی کے درخت جن کا نام اس لسٹ میں نہیں وہ ظاہر ھے بیج سے اُگتے ہیں ۔ لہذا اب کوئی بہانہ نہیں چلے گا ۔ مطلب جو ٹہنی سے لگے اُس کی 9 انچ کی ٹہنی جس پر کم از کم چار آنکھیں ہوں جہاں سے وہ پھوٹے گی اسے ڈبوں یا پلاسٹک کی تھیلیوں میں دباتے جاو اور نرسری تیار کرتے جاو۔ اور باقی کے درخت مثلا کیکر بکائن اور نیم وغیرہ کے بیج بو کر نر سری حاصل کرتے جاو
جلدی کرو بس یہی مہینہ ھے ۔ اور اگلے مہینے میں بہار کی آمد کے ساتھ ہی شجر کاری شروع۔ ہو جائے گی
بیٹے بیٹیو مجھے آپ سے ہمیشہ اُمید رہی ھے کیونکہ جزبہ آپ کے اندر موجزن ھے۔

جن پودوں کی ٹہنی (قلم) لگتی ھے وہ درج ذیل ھیں
1.انگور
2.انار
3.گلاب
4.مٹھا (ٹنل میں)
5.سکھ چین
6.موتیا
7.پاپولر
8.پلکن
9.شیشم
10.سوھانجنا(مورنگا)
11.انجیر
12.بوگن ویلیا
13.املوک جاپانی پھل
14.شہتوت
15 امرود
16 پپل
17 برگد

اور ان کے علاوہ بیج سے اُگیں گے ۔ باقی پہلے بھی بتا چُکا ہوں کہ جو بھی پھل کھائیں اُسکا بیج مت پھینکیں بلکہ اُگائیں ۔ یہ عادت بنا لو۔۔مجھے اجازت ۔۔(قدیر مصطفائی)

‏اس ڈر سےمیں قمیص کبھی جھاڑتا نہیںکب جانے آستین سے احباب گر پڑیںجاگیں تو احتیاط سے پلکوں کو کھولئےایسا نہ ہو کہ آنکھوں س...
20/10/2024

‏اس ڈر سےمیں قمیص کبھی جھاڑتا نہیں
کب جانے آستین سے احباب گر پڑیں

جاگیں تو احتیاط سے پلکوں کو کھولئے
ایسا نہ ہو کہ آنکھوں سے کچھ خواب گر پڑیں

اتنا بھی مت بڑھایئے رخت سفر کہ کل
جب پوٹلی اٹھائیں تو اسباب گر پڑیں

رہنے بھی دیں نہ منھ مرا کھلوائیے جناب
ایسا نہ ہو کہ آپ کے القاب گر پڑیں

راجیش ریڈی ✍️
Copied

حیوان اس وقت خطرناک ہوتا ہے جب وہ بھوکا ہوتا ہے  ،جبکہ انسان اس وقت خطرناک ہوجاتا جب اسکا پیٹ بھر جاتا ہے          ایک ہ...
24/06/2024

حیوان اس وقت خطرناک ہوتا ہے جب وہ بھوکا ہوتا ہے ،
جبکہ انسان اس وقت خطرناک ہوجاتا جب اسکا پیٹ بھر جاتا ہے
ایک ہوٹل سے لی گئی روٹی کی تصویر..😭😭

Address

Jogi Markit Mochh
Mianwali
42200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hassan Computers & Shadi Card Center Mochh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hassan Computers & Shadi Card Center Mochh:

Share