میانوالی کی آنکھ

Directions

میانوالی کی آنکھ ہر خبر پر نظر

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میانوالی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے؛ 20 اگست کے نوٹیفکیشن کے باوجود ڈیپوٹ...
08/09/2026

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میانوالی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے؛ 20 اگست کے نوٹیفکیشن کے باوجود ڈیپوٹیشن پر تعینات ملازمین کا اصل جگہوں پر رپورٹ کرنے سے انکار
​چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میانوالی نے DHQ ہسپتال میانوالی اور THQ ہسپتالوں (پپلاں، عیسیٰ خیل، کالاباغ) میں مختلف اوقات میں ڈیپوٹیشن اور اٹیچمنٹ پر تعینات ملازمین کے احکامات منسوخ کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر اپنی اصل جگہوں پر رپورٹ کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم اس آفیشل آرڈر (نمبر CEO/DHA/MWI/9683-88/Estt مورخہ 20 اگست 2026) پر اب تک عمل درآمد نہ ہو سکا۔
​متاثرہ احکامات اور ملازمین کی تفصیل درج ذیل ہے:
​محسن رضا ہاشمی (جونیئر کلرک): THQ ہسپتال عیسیٰ خیل (آرڈر مورخہ 12-01-2026)
​ندیم علی خان (SH&NS): DHQ ہسپتال میانوالی (آرڈر مورخہ 16-06-2026)
​امجد شیراز (سٹور کیپر): DHQ ہسپتال میانوالی (آرڈر مورخہ 17-06-2026)
​محمد زہیب خان (جونیئر کلرک): DHQ ہسپتال میانوالی (آرڈر مورخہ 11-07-2026)
​محمد عمران، طاہر شہزاد، اور محمد ظہیر (جونیئر کلرکس): DHQ ہسپتال میانوالی (آرڈر مورخہ 15-07-2026)
​محب الرحمن خان (جونیئر کلرک): DHQ ہسپتال میانوالی (آرڈر مورخہ 20-07-2026)
​محمد عمران علی عمران رضا خان (جونیئر کلرک): THQ ہسپتال کالاباغ (آرڈر مورخہ 27-07-2026)
​اصغر علی (جونیئر کلرک): THQ ہسپتال پپلاں (آرڈر مورخہ 13-08-2026)
​مظہر حسین شاہ (جونیئر کلرک): THQ ہسپتال عیسیٰ خیل (آرڈر مورخہ 29-04-2026)
​سی ای او ہیلتھ کے واضح حکم نامے کے باوجود متعلقہ ملازمین کی جانب سے اپنے اصل مقامات پر چارج نہ سنبھالنا محکمہ صحت کے انتظامی امور اور بالادست حکام کے احکامات پر علامتی سوالیہ نشان بن چکا ہے۔ شہری حلقوں اور عوامی فلاحی تنظیموں نے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب اور ڈپٹی کمشنر میانوالی سے فوری نوٹس لینے اور احکامات پر سختی سے عمل درآمد کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

30/08/2026

کرنٹ لگنے سے 14 سالہ لڑکی جاں بحق
مجاہد ٹاون میانوالی میں کپڑے استری کرتی بچی کو کرنٹ لگ گیا
اطلاع پر بچی کو فوری طبی امداد دی گئی
شدید کرنٹ کی تاب نہ لاتے ہوئے 14 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی ہے

24/08/2026

میانوالی: حکومتی پابندی کی دھجیاں اڑ گئیں؛ مختلف محکموں میں "جنرل ڈیوٹی" کے نام پر غیر قانونی اٹیچمنٹس جاری
​ڈپٹی کمشنر میانوالی اور اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس اور اٹیچمنٹس منسوخ کرنے کا مطالبات
​میانوالی . پنجاب حکومت اور سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (S&GAD) کی جانب سے عائد کردہ واضح پابندی کے باوجود ضلع میانوالی میں مختلف سرکاری محکموں میں "جنرل ڈیوٹی" کے نام پر غیر قانونی اٹیچمنٹس کا سلسلہ تھم نہ سکا۔
​ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم، صحت اور دیگر انتظامی محکموں میں متعدد ملازمین کو ان کی اصل جگہ اور منظور شدہ اسامیوں (Sanctioned Posts) سے ہٹا کر من پسند دفاتر اور آسان جگہوں پر ڈیوٹیوں پر لگا دیا گیا ہے۔ آئے روز کی جانے والی ان عارضی تعیناتیوں اور اٹیچمنٹس کے باعث ایک طرف جہاں اصل دفاتر اور تعلیمی و طبی اداروں میں عملے کی شدید کمی پیدا ہو چکی ہے، وہاں دوسری طرف عوام کو بھی شدید دشواری کا سامنا ہے۔
​سول سرونٹس قوانین کی کھلم کھلا ورزی کرتے ہوئے سفارش اور من مانی کی بنیاد پر کی جانے والی ان اٹیچمنٹس پر عوامی و سماجی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں اور متاثرہ حلقوں نے ڈپٹی کمشنر میانوالی اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام غیر قانونی جنرل ڈیوٹیز اور اٹیچمنٹس کو فوری منسوخ کر کے تمام ملازمین کو ان کی اصل تعیناتی کی جگہوں پر بھیجا جائے تاکہ محکموں کی کارکردگی بہتر ہو سکے اور آئین و قانون کی حکمرانی قائم ہو۔

23/08/2026

*پیرا فورس کے بگڑے ہوئے اہلکاروں کیخلاف شکنجہ کَس لیا گیا ، اختیارات سے تجاوز کرنے پر پیرا فورس کے دو اہلکار معطل*

میانوالی (سٹاف رپورٹر) محکمہ پیرا فورس کے اندر فرائض سے غفلت، بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز کرنے والے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔ ایس ڈی ای او پیرا فورس میانوالی جمشید گلزار نے عوامی شکایات پر سخت اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے واں بھچراں میں تعینات بائیک سکواڈ کے دو اہلکاروں اکرام اللہ خان اور کاشف اقبال کو فوری طور پر معطل کردیا ہے۔ موصوف اہلکاروں پر نہ صرف اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے کا سنگین الزام تھا بلکہ یہ اطلاعات بھی موصول ہوئی تھیں کہ وہ علاقے میں تجاوزات مافیا کی مبینہ سرپرستی میں ملوث تھے، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ایس ڈی ای او پیرا فورس میانوالی جمشید گلزار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمے کے اندر کسی بھی قسم کی غفلت، اختیارات کا غلط استعمال یا عوامی شکایات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ قانون سب کے لیے برابر ہے اور جو بھی اہلکار فرائض سے انحراف یا پبلک سروس کے منافی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا، اس کے خلاف بلاامتیاز سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد عوام کو شفاف ، منصفانہ اور بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔
عوامی اور سماجی حلقوں نے ایس ڈی ای او پیرا جمشید گلزار کے جرات مندانہ اقدام کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسے فیصلوں سے نہ صرف محکمے کی کارکردگی بہتر ہوگی بلکہ مافیا کی پشت پناہی کرنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی بھی ہوگی۔

میانوالی غلط اور دو نمبر سپرے کی وجہ سے 50 ایکڑ زمین پر لگی دو کروڑ کی فصل تباہ ہونے پر شہری ڈی پی او کے پاس پہنچ گیا۔تھ...
23/08/2026

میانوالی غلط اور دو نمبر سپرے کی وجہ سے 50 ایکڑ زمین پر لگی دو کروڑ کی فصل تباہ ہونے پر شہری ڈی پی او کے پاس پہنچ گیا۔
تھانہ موسیٰ خیل موضع ابا خیل کے شہری نے ڈی پی او کو درخواست دے دی۔ فصل کے نقصان سے طبیت خراب ہوئی۔ ہارٹ اٹیک ہونے سے اپنی مو،ت کا ذمہ دار کمپنی ہوگی۔ ایف آئی آر درج کرنے کی استدعا۔

مریم نواز شریف میڈیکل کالج اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی سے متعلق حکومت پنجاب کا اہم اقدامباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری​ حکومت...
16/08/2026

مریم نواز شریف میڈیکل کالج اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی سے متعلق حکومت پنجاب کا اہم اقدام
باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری

​ حکومت پنجاب کے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے مریم نواز شریف میڈیکل کالج میانوالی اور اس سے ملحقہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال میانوالی کے حوالے سے دو اہم نوٹیفکیشنز جاری کر دیے ہیں۔
​
گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد پنجاب میڈیکل اینڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوشنز ایکٹ 2003ء (ایکٹ نمبر IX آف 2003) کی دفعہ 3 کے تحت مریم نواز شریف میڈیکل کالج میانوالی کو بطور میڈیکل انسٹی ٹیوشن اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کو اس کے ملحقہ ہسپتال کے طور پر فوری طور پر فعال/لاگو کر دیا گیا ہے۔
​
صوبائی کابینہ کی منظوری اور ایس اینڈ جی اے ڈی (S&GAD) کی سفارشات کی روشنی میں ایکٹ کی دفعہ 6(10) کے تحت بورڈ آف مینجمنٹ کی تشکیل تک معاملات کی دیکھ بھال کے لیے فوری طور پر 6 رکنی "ایڈمنسٹریشن کمیٹی" قائم کر دی گئی ہے

​ایڈمنسٹریشن کمیٹی کے اراکین

​سیکرٹری، حکومت پنجاب، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ
​سیکرٹری، حکومت پنجاب، فنانس ڈیپارٹمنٹ
​کمشنر، سرگودھا ڈویژن
​ڈپٹی کمشنر، میانوالی
​پرنسپل، مریم نواز شریف میڈیکل کالج، میانوالی
​میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (MS)، ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال، میانوالی
​یہ پیشرفت ضلع میانوالی میں معیاری طبی تعلیم اور صحت کی جدید سہولیات کی فراہمی میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔

11/08/2026

ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی میں پارکنگ ٹھیکیدار کی لوٹ مار۔10روپے موٹر ساٸیکل کی اجازت لیکن شہریوں سے 30روپے وصول کرنے میں مصروف۔ڈپٹی کمشنر میانوالی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

05/08/2026

ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی میں پارکنگ فیس پہلے دن ہی ٹھیکیدار ڈبل فیس لینے میں مصروف۔۔حکام خاموش

ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی پارکنگ پر کھلے عام لوٹ مار جاری!​ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی میں پارکنگ کا ٹھیکہ چھ گنا مہنگا ...
04/08/2026

ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی پارکنگ پر کھلے عام لوٹ مار جاری!
​ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی میں پارکنگ کا ٹھیکہ چھ گنا مہنگا کیا ہوا، جیسے ٹھیکیدار کو شہریوں کو لوٹنے کا پروانہ مل گیا ہو!
​10 روپے کی جگہ زبردستی 20 روپے فی موٹر سائیکل وصول کیے جا رہے ہیں، اور اعتراض کرنے پر ٹھیکیدار کا بدتمیز عملہ شہریوں، خصوصاً خواتین اور بزرگوں سے غنڈہ گردی اور بدتہذیبی سے پیش آتا ہے۔

​قانونی سوالات اور شرائط کی کھلی خلاف ورزی

​شرط نمبر 8 کی خلاف ورزی منظور شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر سائیکل/رکشہ فیس 10 روپے درج ہے، پھر 20 روپے کس قانون کے تحت وصول کیے جا رہے ہیں؟

​شرط نمبر 15 کی خلاف ورزی ۔ ٹھیکیدار اور اس کے عملے کو بدتہذیبی اور غیر اخلاقی رویے سے سختی سے روکا گیا ہے، لیکن یہاں "اوئے، 20 روپے نکال!" کا کلچر عام ہے۔
​شرط نمبر 14: کیا ہسپتال انتظامیہ نے نکتہ 14 کے تحت ریٹ لسٹ کا نمایاں بورڈ آویزان کروایا ہے تاکہ عوام کو اصل فیس کا علم ہو سکے؟

​عوام علاج کے لیے ہسپتال آتے ہیں، ٹھیکیداروں کی غنڈہ گردی سہنے نہیں!
​
عوامی سماجی حلقوں کا ڈپٹی کمشنر میانوالی اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ
​زائد وصولی کا فوری نوٹس لے کر ٹھیکیدار پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے۔
​شرط نمبر 7 اور 15 کے تحت قانون شکنی اور شہریوں سے بدتمیزی کرنے والے عملے کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
​عوام کی سہولت کے لیے پارکنگ اسٹینڈ پر واضح ریٹ بورڈز آویزان کیے جائیں۔
​

میجر احسان الٰہی شہید کے جنازے کے موقع پر شہید کی بیٹی کو  دیکھتے ہوئے ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل اپنے جذبات پر قا...
02/08/2026

میجر احسان الٰہی شہید کے جنازے کے موقع پر شہید کی بیٹی کو دیکھتے ہوئے ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔

Address

Mianwali

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when میانوالی کی آنکھ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share