Pakistani marriage bureau

Pakistani marriage bureau Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pakistani marriage bureau, Wedding planning service, Kareem Market, Lahore.

Like And Share This Page
07/02/2018

Like And Share This Page

Like and Share
05/02/2018

Like and Share

کسی اللہ والے نے بتایا کہ تم الحمدللہ شریف یعنی سورۂ فاتحہ سے دوستی کرلو اور یہ بات مخلوق خدا کو بتاؤ کہ ہر جگہ بیماریوں...
15/01/2018

کسی اللہ والے نے بتایا کہ تم الحمدللہ شریف یعنی سورۂ فاتحہ سے دوستی کرلو اور یہ بات مخلوق خدا کو بتاؤ کہ ہر جگہ بیماریوں نے ڈیرہ ڈالا ہوا ہے۔ علاج اتنے مہنگے کہ ’’اللہ کی پناہ‘‘ کیوں نہ دوستو ہم سورۂ فاتحہ سے دوستی کرلیں .

کیونکہ یہ سورۂ سورۂ شفاء کہلاتی ہے۔ اس سورت میں تمام بیماریوں کا علاج ہے‘ اس سورت کو اپنے ساتھ جوڑ لیں ۔ مگر وہ کیسے؟؟؟

وہ ایسے کہ جب بھی ہم پانی پئیں سورۂ فاتحہ دم کرکے پئیں۔ جیسے ہی گلاس بھرنے کیلئے نلکے کا نل کھولیں گلاس بھرنے تک ہم ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھ لیں اور اس پر دم کرکے پئیں۔ اللہ کے حکم سے بڑی سے بڑی بیماریاں آپ کو چھو نہ سکیں گی۔

بس آپ سورۂ فاتحہ سے جڑ جائیں ، چائے پئیں یا کافی پئیں کچھ بھی پی رہے ہوں ، ان سب پر سورہ فاتحہ کا دم کر کے پئیں .
اپنے بچوں کو بھی اس عمل کی عادت ڈالیں تاکہ وہ بچپن سے ہی بیماریوں سے محفوظ رہیں۔

میری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ پاک ہمارے معاشرے سے تمام بیماریاں دور فرما ، روحانی اور جسمانی تمام پریشانیاں ، ہم سب کو صحت کاملہ عطاء فرما ، آمین..
طالب دعا..

04/01/2018

سب یہ سمجھتے رہے کہ عورت معشوق ہے
صرف شاہ کو معلوم تھا کہ عورت عاشق ہے
اس لیے شاہ لطیف نے لکھا:
’’عورت عشق کی استاد ہے‘‘
سب سوچتے رہے کہ
’’آخر عورت کیا چاہتی ہے؟
تخت؛ بخت اور جسم سخت!؟‘‘
شاہ عبدالطیف کو علم تھا کہ
’’عورت کو محبت چاہیے
نرم و نازک گرم و گداز
جسم سے ماورا
جنس سے آزاد‘‘
مرد جسم میں کے جنگل میں
بھٹکتا ہوا ایک بھوکا درندہ ہے
عورت روح کے چمن میں
اڑتی ہوئی تتلی ہے
جو پیار کی پیاسی ہے
مرد کے لیے محبت بھوک
اور عورت کے لیے پیار
ایک پیاس ہے!
صرف لطیف جانتا تھا
عورت کے ہونٹ ساحل ہیں
اور اس کا وجود ایک سمندر ہے
آنکھوں سے بہتے ہوئے
اشکوں جیسا سمندر
جو نمکین بھی ہے
اور
حسین بھی ہے!
جس میں تلاطم ہے
جس میں غم ہے
جس میں رنج نہیں
صرف اور صرف الم ہے

شہد کے مذیدار صحت مند فائدے.........بلاشبہ شہد ایک ان قدرتی مصنوعات میں سے ایک ہے جو ہماری صحت کی ضمانت دیتا ہے۔ کچھ لوگ...
25/12/2017

شہد کے مذیدار صحت مند فائدے.........

بلاشبہ شہد ایک ان قدرتی مصنوعات میں سے ایک ہے جو ہماری صحت کی ضمانت دیتا ہے۔ کچھ لوگ شہد کو دودھ یا شائے میں ملاکر بھی استعمال کرتے ہیں۔ بعض لوگ اس کی ایک ایک بوند کو بھی ترجیح دیتے ہیں اور صبح ناشتہ میں بھی اسے استعمال کرتے ہیں۔ جب کہ کچھ لوگ اسے ڈبل روٹی یا پراٹھے میں بھی لگاکر کھانا پسند کرتے ہیں۔ کچھ لوگ اسے گھریلو قدرتی علاج کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں جیسے گلے کی دکھن وغیرہ ۔ شہد کی افادیت صرف ہمارے جسم کے اندرونی نظام کی مضبوطی تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ اسے لوگ چہرے کی خوبصورتی کی کیلئے بھی استعمال کرتے ہیں۔ مارکیٹ میں شہد کی مختلف اقسام دستیاب ہیں۔ کچھ شہد چکھنے میں میٹھے معلوم ہوتا ہے اور کچھ شہد غذائیت سے بھر پور ہوتا ہے لیکن کچھ شہد کا ذائقہ تھوڑا سا کڑوا بھی ہوتا ہے۔ آپ اپنی پسند کے مطابق شہد حاصل کرسکتے ہیں۔ آپ واقعی اس کی افادیت کو چھوڑ نہیں سکتے۔ ماہرین ہمیشہ اس کو کسی چیز میں ملائے بغیر کھانے پر زور دیتے ہیں۔

25/12/2017
24/12/2017
18/12/2017

گر مچھلی کا کانٹا حلق میں پھنس جائے تو کیا کریں؟

کھانسنا
زیتون کا تیل نگل لیں
مارش میلو آزمائیں
سرکہ نوش کریں
ڈبل روٹی بھی فائدہ مند
ڈاکٹر کے پاس جائیں
اس چیز سے بدتر کیا ہوسکتا ہے کہ آپ مچھلی کے لذیذ پکوان سے لطف اندوز ہورہے ہوں مگر اچانک اس کا کانٹا حلق میں پھنس جائے۔

اگر آپ کو یہ تجربہ ہوچکا ہو تو جانتے ہوں گے کہ یہ کتنا تکلیف دہ احساس ہوتا ہے، اگر نہیں ہوا تو جان لیں کہ اس سے بدترین تجربہ کوئی اور نہیں ہو سکتا۔

ویسے مچھلی کھانا صحت کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہے مگر کانٹوں کا خیال رکھنا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔

تاہم اگر کبھی ایسا تجربہ ہو تو آپ کو کیا کرنا چاہیئے؟

مزید پڑھیں: مکھیاں صحت کے لیے انتہائی خطرناک

ویسے اگر کبھی کوئی کانٹا پھنس جائے تو ضروری نہیں کہ وہ تکلیف دہ ہو مگر بے آرام اور چبھن کا احساس ہر وقت دلاتا رہتا ہے۔

عام طور پر یہ جان لیوا ثابت نہیں ہوتا مگر آپ کو ایسا لگ سکتا ہے کہ سانس رک گئی ہے یا بھاری ہوگئی ہے تاہم ایسا تجربہ ہو تو یہ آسان کام کرنا اس پریشانی میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

کھانسنا
ویسے ذہن میں سب سے پہلے ایسی صورتحال میں کھانسنے کا ہی خیال آتا ہے اور اس پر عمل بھی کرنا چاہیئے، کھانسی اس طرح کی صورتحال میں جسم کا پہلا حفاظتی حصار ہوتی ہے، اکثر کچھ منٹ تک کھانسنا اتنی ہوا اخراج کرنے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے جو کانٹے کو نکال پھینکتی ہے۔ اگر یہ کام نہ کرے تو نیچے موجود طریقہ آزمائیں۔

زیتون کا تیل نگل لیں
اگر کھانسی کام نہ کرے تو زیتون کا تیل ایک اچھا حل ثابت ہوسکتا ہے، یہ تیل فوری طور پر تھوک میں تحلیل نہیں ہوتالہذا یہ مچھلی کے کانٹے کو حلق کے نیچے گزارنے کے لیے اچھا آپشن ثابت ہوتا ہے کیونکہ وہ کانٹے کو چکنا کرکے پھسلنے پر مجبور کرسکتا ہے۔

مارش میلو آزمائیں
متعدد افراد اس کے فائدہ مند ہونے کی گواہی دیتے ہیں، بڑے سائز کا مارش میلو لیں اور منہ میں ڈال کر تھوڑا چبائیں، اتنا پگلھلنے اور چپکنے لگے تو نگل لیں۔ یہ چپکنے والی میٹھی سوغات اپنے ساتھ مچھلی کے کانٹے کو بھی معدے میں لے جاتی ہے۔

سرکہ نوش کریں
کانٹے کو ہلانے کے لیے کچھ قطرے سرکے کو پی کر بھی دیکھ سکتے ہیں، پانی میں سرکے کے قطرے مکس کرکے پینا مچھلی کے پھنسے ہوئے کانٹے کی تکلیف سے نجات دلانے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے۔ اس طرح کے کانٹے کافی پتلے اور نازک ہوتے ہیں اور سرکے میں موجود تیزابیت انہیں گھلانے کے لیے کافی ثابت ہوتی ہے، تاہم اس طریقہ کار میں تکلیف سے نجات کے لیے وقت ذرا زیادہ درکار ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آپ توند سے جلد نجات دلانے والے یہ آسان طریقے جانتے ہیں؟

ڈبل روٹی بھی فائدہ مند
خشک ڈبل روٹی کو گرم پانی یا دودھ میں معمولی سا ڈبوئیں اور پھر گیند کی شکل بنا کر نگل لیں۔ ایسا ہونے پر مچھلی کے کانٹے کو بھی اپنے ساتھ لے جاسکتی ہے۔

ڈاکٹر کے پاس جائیں
اگر تمام طریقہ کار آزما لیے اور آرام نہیں ملا تو پھر ڈاکٹر سے رجوع کرنا ہی بہتر ہوتا ہے۔ عام طور پر ڈاکٹر اس کانٹے کو بہت جلد اور بغیر تکلیف پہنچائے نکال دیتے ہیں، بہت سنگین کیسز میں ہی معمولی سرجری کی ضرورت پڑتی ہے۔ ویسے کانٹا پھنسنے پر خون زیادہ منہ سے نکلنے لگے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیئے۔

09/12/2017

Address

Kareem Market
Lahore
0000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistani marriage bureau posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share