10/09/2018
رات کو کسی کام میں دیر ہو گئی تھی گھر واپس جا رہا تھا راستے میں ڈانس پروگرام تھا دل کیا تھوڑا دیکھ لوں۔اندر جا کے شاہوں کی طرح بیٹھ گیا۔میری نظر ڈانسروں کے ڈانس پہ تھی۔لوگ تالیاں سیٹھیاں بلے بلے کر رہے تھے اور بیشتر چرس اور شراب کے نشے میں دھت ڈانسروں پر پیسوں کی بارش کر رہے تھے کہ اتنے میں میری نظر ایک کمزور سے آدمی پر پڑی جسکی نظر ڈانسروں کی بجائے ھم جیسے تماشائیوں پر تھی جو رات گئے اپنے بیوی بچوں کے لیے حلال رزق کمانے میں مصروف تھا کہ کوئی مجھ سے کچھ لے لے اور کچھ اتنے پیسے مل جائے جس پہ گھر اپنے بھوکے بیوی بچوں کے لیے کھانے کو کچھ خرید سکوں۔لوگ اس آدمی کو دھکے دیتےتھے اوئے سائڈ پہ ہو مال نظر نہیں آرہا۔مجھے اس وقت احساس ہوا کہ ہم آنکھیں ہوتے ھوئے بھی کتنے اندھےہیں۔حلال اور حرام پیسہ ایک ہی جگہ دیکھتے ہی میرا ضمیر کھانپ اٹھا۔😢😢😢
زیر نظر تصویر آپکی خدمت میں پیش ہے۔خدارا ایسے لوگوں کی مدد کریں اور اپنا مال اور پیسہ صحیح جگہ خرچ کریں۔۔۔۔
یا اللهّ ان جیسے غریبوں کی غیبی مدد فرما.. آمین.