29/11/2025
آج ایک بات دل میں آئی، سوچا یہاں شیئر کر دوں۔
نور مقدم کیس پر جو بحث چل رہی ہے، اس میں مجھے لگتا ہے ہم کچھ چیزیں ایک دوسرے میں مکس کر رہے ہیں۔ جج صاحب نے جو نوٹ لکھا، وہ کوئی عام نصیحت نہیں تھی۔ انہوں نے نہ نکاح پر بات کی، نہ حلال حرام پر۔
انہوں نے صرف اسی کیس کے تناظر میں بات کی، کیونکہ یہ قتل ایک غلط تعلق میں ہوا تھا۔
عدالت ہر کیس کے پس منظر کے مطابق observation دیتی ہے — یہی قانون کا طریقہ ہے۔
ہم خود ہی کبھی کبھی مختلف چیزوں کو برابر کرنے لگتے ہیں۔
قتل یقیناً قتل ہوتا ہے، چاہے شادی شدہ عورت کا ہو یا غیر شادی شدہ کا۔
لیکن حالات ایک جیسے نہیں ہوتے۔
یہ ایسے ہی ہے جیسے کہا جائے کہ:
“موت تو موت ہے، پھر natural death اور su***de میں کیا فرق؟”
حالانکہ فرق بہت بڑا ہے، اور اللہ نے بھی رکھا ہے۔
اسی طرح ہر قتل کا پس منظر مختلف ہوتا ہے۔
شادی شدہ عورت کے قتل میں context domestic violence ہوتا ہے۔
اور نور مقدم جیسے کیس میں context abusive relationship تھا۔
اسی لیے نوٹ بھی case-specific ہوتا ہے۔
میری نظر میں اگر ہم یہ کہتے ہیں کہ:
“ایک عورت کا ناحق قتل ہوا” —
تو یہ بات سو فیصد درست ہے۔
لیکن قتل کو حلال اور حرام رشتے کی بحث میں لا کر سب کچھ ایک سا ثابت کرنا معاملے کو مزید الجھانے کے برابر ہے۔
براہِ مہربانی اگر کوئی برائی کو برائی کہہ دے —
تو اس کے پیچھے پڑ جانا ضروری نہیں ہوتا۔
ہر چیز کو ایک ہی ترازو میں ناپنے سے اصل ظلم کی سنگینی کم ہو جاتی ہے، بڑھتی نہیں۔
بس دل کی بات تھی، شیئر کر دی۔
#نور