27/05/2025
آج ایک لڑکی سے بات ہوئی کہتی ہے الحمدللہ 37سال کی ہوگئ ہوں گھر میں کبھی ایک رشتہ تک نہیں آیا ۔ہم لوگ راجپوت ہیں گھر والے راجپوتوں سے باہر کرتے نہیں ۔پچھلے 20سالوں سے میرے گھر والوں نے راجپوت لڑکے ڈھونڈنے لیکن ایک بھی اچھا انسان نہیں مل سکا عمر کے اس حصے میں جیون ساتھی کی ضرورت بھی ہے اور ساتھ بھی چاہیے میں دوسری بیوی۔ بھی بننے کے لیے تیار ہوں لیکن میرے گھر والے کبھی ہاں نہیں کرینگے ۔ایسے میں صبر کروں یا خودکشی کچھ بھی سمجھ نہیں آتا ۔آخر میں کہتی میرے کل 80کزنز تھے لیکن ایک بھی ایسا رانا پیدا نہیں ہوا جو مجھے اپنا جیون ساتھی تصور کرے ۔آخر میں اس نے کہا آپ بہت اچھا کام کر رہی ہیں جو دوسری شادی کو پرموٹ کر رہی ہیں سوچتی ہوں جب 40سے اوپر ہو جاؤنگی کوئی مرد مجھے پسند کریگا نہیں ۔لیکن ہاں کوئی دوسری شادی والا شاید ہاں کہ دے۔