13/04/2026
ہال انتظامیہ کی جانب سے وضاحت:
ہم اہلِ شہر سے انتہائى معذرت خواہ ہیں۔ اور پشیمان ہیں،مذکورہ پروگرام کی بکنگ کے وقت ہال
منیجر کو یہ علم نہیں تھا کہ بکنگ کروانے والے قادیانی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں۔ حقیقت سامنے آنے کے بعد ہمیں اس صورتحال پر دلی افسوس ہوا۔
ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہمارا مقصد ہرگز کسی کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا نہیں تھا۔ بحیثیت منتظمین، ہم اپنے شہر کے عوام کے جذبات، مقامی حساسیت اور دینی اقدار کا احترام کرتے ہیں۔
اگر ہماری اس کوتاہی سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو ہم تہہِ دل سے معافی چاہتے ہیں۔ ہم یقین دلاتے ہیں کہ آئندہ بکنگ کے عمل میں مزید ذمہ داری، چھان بین اور احتیاط اختیار کی جائے گی تاکہ ایسی صورتحال دوبارہ پیدا نہ ہو۔
ہم اپنے شہر کے عوام کے اعتماد کو اپنی سب سے بڑی ذمہ داری سمجھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ ہماری اس غلطی کو درگزر فرمائیں گے۔
*تاجدار ختم نبوت ﷺ زندہ باد.*