14/05/2026
کوہاٹ: سابق اور نئے ریجنل سپورٹس آفیسر کی ڈپٹی کمشنر کوہاٹ سے ملاقات
کوہاٹ میں سپورٹس کے فروغ اور انتظامی امور کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں سابق ریجنل سپورٹس آفیسر اور نئے تعینات شدہ ریجنل سپورٹس آفیسر نے Deputy Commissioner Kohat سے الوداعی اور استقبالی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران سابق ریجنل سپورٹس آفیسر کی خدمات کو سراہا گیا اور ضلع میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ان کی کاوشوں پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ نئے ریجنل سپورٹس آفیسر کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا گیا کہ وہ نوجوانوں کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید مؤثر اور فعال بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
اس موقع پر کھیلوں کے میدانوں کی بہتری، نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی، اور کوہاٹ میں سپورٹس انفراسٹرکچر کی ترقی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔