Kohat online

Call Directions Contact the business

Kohat online کوہاٹ ڈیجیٹل، خیبر پختونخواہ کے ضلع کوہاٹ کی ہر قسم کی تازہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارا پیج فالو کریں۔

کوہاٹ: علاقہ بنگش امامیہ علماء کونسل کوہاٹ کے رہنما علامہ سید قیصر عباس میاں نے صحافی مہدی عباس بنگش سے گفتگو کرتے ہوئے ...
20/09/2026

کوہاٹ: علاقہ بنگش امامیہ علماء کونسل کوہاٹ کے رہنما علامہ سید قیصر عباس میاں نے صحافی مہدی عباس بنگش سے گفتگو کرتے ہوئے کوہاٹ پولیس لائن مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ عبادت گاہ میں نمازیوں کو نشانہ بنانا انسانیت سوز درندگی ہے۔ دہشت گردوں کا اسلام، پاکستان اور امن سے کوئی تعلق نہیں؛ ان کا بنیادی ایجنڈا اسلام اور پاکستان دشمنی ہے۔
علامہ سید قیصر عباس میاں نے کہا کہ بعض معاملات پر عوام کو سکیورٹی اداروں سے اختلاف ہوسکتا ہے، لیکن ایسے سانحات میں ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں۔ شہداء کے جنازے ان کے گھروں تک پہنچنا پورے کوہاٹ کے لیے انتہائی تکلیف دہ لمحہ ہے۔ امن اور ملکی سلامتی ہمیں سب سے زیادہ عزیز ہے۔
انہوں نے کہا کہ علاقہ بنگش امامیہ علماء کونسل اس مشکل گھڑی میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں اور عام شہریوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

آج الخدمت آغوش کوہاٹ کے باہمت بچوں نے ختم قرآن پاک کی سعادت کی۔ کوہاٹ میں شہید پولیس اہلکاروں اور سولین شہدا کے لیے خصوص...
20/09/2026

آج الخدمت آغوش کوہاٹ کے باہمت بچوں نے ختم قرآن پاک کی سعادت کی۔ کوہاٹ میں شہید پولیس اہلکاروں اور سولین شہدا کے لیے خصوصی دعائے مغفرت کی۔ اللّٰہ تعالیٰ تمام شہدا کے درجات بلند فرمائے اور وطن عزیز کو امن و سلامتی عطا فرمائے۔ آمین

کوہاٹ کا اندوہناک سانحہ میں جہاں کئی خاندان اُجڑ گئے کئی سینکڑوں زخمی ہوئے وہیں بم دھماکہ کے زخمیوں سے  لیکر آخری شہید ک...
19/09/2026

کوہاٹ کا اندوہناک سانحہ میں جہاں کئی خاندان اُجڑ گئے کئی سینکڑوں زخمی ہوئے وہیں بم دھماکہ کے زخمیوں سے لیکر آخری شہید کی میت راونہ کرنے تک ان تین محکموں کے افسران نے ہر ہر انتظامات کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ براہ راست نگرانی کی بروقت تما انتظامات کو پائہ تکمیل تک پہنچایا اور قائدانہ کردار ادا کیا جسمیں ایس پی روح الامین اسسٹنٹ کمشنر نوید احمد اور ٹی ایم اے کوہاٹ کے فرنٹ لائن پہ ھمشہ کارکردگی دیکھانے والے میونسپل سروسز انچارج وقاص کو پورے کوہاٹ کی عوام خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، ویلڈن وقاص ٹی ایم اے ویلڈن اسسٹنٹ کمشنر نوید احمد ضلعی انتظامیہ روح الامین ایس پی پولیس،

19/09/2026

کوہاٹ دھماکے میں شہید ہونے والے دو پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ کوہاٹ پولیس کلب میں ادا کر دی گئی۔

19/09/2026

کوہاٹ شہر میں حالت کشیدہ
ایک اور زور دار دھماکے کی اواز

18/09/2026

ہاٹ پولیس لائن دھماکے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف مقابلہ اب بھی جاری ہے۔

شاہ پور کوہاٹ

18/09/2026
18/09/2026

کوہاٹ کی مسجد میں زوردار دھماکہ، کئی افراد شہید جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات۔

جنڈی اسٹیشن بازار کے مسائل پر اہم ملاقاتآل کوہاٹ تاجر اتحاد کے مرکزی رہنما باز محمد خٹک کی زیرِ قیادت جنڈی اسٹیشن بازار ...
16/09/2026

جنڈی اسٹیشن بازار کے مسائل پر اہم ملاقات

آل کوہاٹ تاجر اتحاد کے مرکزی رہنما باز محمد خٹک کی زیرِ قیادت جنڈی اسٹیشن بازار کے صدر فقیر بنگش، جنرل سیکرٹری ارشد آفریدی اور دیگر ممبران نے ایس ایچ او کوہاٹ سٹی سیف اللہ خٹک سے ملاقات کی۔

ملاقات میں امن و امان، تاجروں کے تحفظ اور جنڈی اسٹیشن بازار کے مختلف مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ تاجروں نے اپنے مسائل اور تحفظات سے آگاہ کیا، جبکہ ایس ایچ او کی جانب سے تعاون اور ضروری اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی۔

تاجر برادری اور پولیس کا باہمی تعاون پُرامن، محفوظ اور بہتر کاروباری ماحول کے لیے نہایت اہم ہے۔

14/09/2026

ڈی سی کوہاٹ کا قافلے پر فائرنگ کے واقعے کے بعد ویڈیو پیغام جاری
شکردرہ رحمان آباد میں قافلے پر فائرنگ کے واقعے کے بعد ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے اہم ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔

Address

Kohat
Kohat
21360

Telephone

+923132159738

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kohat online posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kohat online:

Shortcuts

Share