Mr. Ronii 1.2

Mr. Ronii 1.2 Entertainment, Vlogs & Comedy

مرشد
08/04/2026

مرشد

خوبصورت ترین تصویر ایران کا ہر جوان سپریم لیڈر ہوتا ہے اسکو کہتے حافظ قرآن اپنے ملک کی ساتھ وفا داری کا ثبوت ہے آنکھ میں...
08/04/2026

خوبصورت ترین تصویر ایران کا ہر جوان سپریم لیڈر ہوتا ہے اسکو کہتے حافظ قرآن اپنے ملک کی ساتھ وفا داری کا ثبوت ہے آنکھ میں آنسو لب پہ دعا ہاتھوں میں ہتھیار دل میں یا علی یا حسین ابوالفضل العباس کا نعرہ جوش امیر مختار ایران زنده باد
゚viralシalシ

‏ ایران جو ایک مہینہ پانچ دن سے عالم کفار سے جنگ لڑ رہا ہے اس کے اندرونی حالات کچھ یوں ہیں :1- اس وقت تک 35 روزہ جنگ میں...
08/04/2026

‏ ایران جو ایک مہینہ پانچ دن سے عالم کفار سے جنگ لڑ رہا ہے اس کے اندرونی حالات کچھ یوں ہیں :
1- اس وقت تک 35 روزہ جنگ میں کسی ملک سے مالی مدد نہیں لی
2- کھانے پینے کی اشیاء کے لیے اپیل نہیں کی
3- ادویات کی اپیل نہیں کی
4- ملک کے اندر جنگ شروع ہوتے ہی روٹی ؛ پٹرول اور ڈیزل مفت کر دیا گیا ہے
5- ایک مہینے کی جنگ اور عالم کفر کی جانب سے کی گئی شب و روز اور مسلسل بمباری کے باوجود ایک بھی ایرانی نے ملک سے ہجرت نہیں کی ۔ بلکہ دوسرے ملکوں میں مقیم ایرانی وطن کے دفاع کے لیے واپس آ رہے ہیں ۔
6- لاک ڈاؤن کی اصطلاح کسی ایرانی کو شاید معلوم ہی نہ ہو ۔
7- بڑے بڑے تاجروں نے لکھ کر لگا دیا ہے کہ مال لے جاؤ اور جنگ کے بعد پیسے دے دینا ۔
8- جنگ اور بمباری میں وزراء عوام کے درمیان سڑکوں پر امریکہ و اسرائیل مخالف مظاہروں میں برابر کے شریک ہیں ۔
9- ایرانی صدر خود شاپنگ مالز پر جا کر ریٹ اور سہولیات چیک کر رہا ہے.
ابھی تک ایران کے ہارنے کے کچھ آثار نظر نہیں آ رہے نہ ہی ایرانی حکومت اور عوام جھکنے کی تیاری میں ہے ، نہ ہی اب تک وہاں پر رجیم چینج ہوا ہے کیونکہ وہاں پر کوئی امریکی غلام اور غدار نہیں ہے ۔ ایران کا بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے ، اور ان حملوں میں ایران کے ہسپتال ، اسکول ، یونیورسٹیاں ، دوائی بنانے والی کمپنیاں اور ثقافتی ورثے تباہ ہو رہے ہیں جو کہ جنگی جرائم میں اتے ہیں لیکن ایران کے صدر نے ابھی تک یہ نہیں کہا کہ ایران نازک موڑ سے گزر رہا ہے۔ ایران وہ ملک ہے جس پہ تقریبا پچھلے 50 سالوں سے عالمی پابندیاں عائد ہیں لیکن اس نے پچھلے 25 دنوں سے آبنائے ہرمز بند کر کے دنیا بھر کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے کیونکہ وہ صرف اور صرف اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کرنے والے ہیں امریکہ و اسرائیل یا آئی ایم ایف سے نہیں.

وزیراعظم شہبازشریف کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل سامنے آگیاڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ڈ...
08/04/2026

وزیراعظم شہبازشریف کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل سامنے آگیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ڈیڈ لائن میں دو ہفتوں کی توسیع کی درخواست پر ابتدائی ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ابھی مکمل بریفنگ نہیں دی گئی، تاہم وہ پاکستانی وزیراعظم کو اچھی طرح جانتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق امریکی صدر اس اپیل سے باخبر ہیں، جبکہ ٹرمپ نے شہباز شریف کو عالمی سطح پر ایک معزز شخصیت قرار دیا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم نے مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے پرامن حل کیلئے سفارتی کوششوں کو موقع دینے کی خاطر دو ہفتوں کی مہلت دینے کی اپیل کی تھی، اور کہا تھا کہ سفارتکاری تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور جلد ٹھوس نتائج سامنے آنے کی امید ہے۔



شکر الحمدللہ ۔۔۔۔ پاکستان زندہ باد 🇵🇰  پاکستان کی کوششیں کامیاب ہوگئیں ⚔️🇵🇰👇ٹرمپ جنگ سے بھاگنا چاہ رہا تھا اور ہم نے بھا...
08/04/2026

شکر الحمدللہ ۔۔۔۔ پاکستان زندہ باد 🇵🇰
پاکستان کی کوششیں کامیاب ہوگئیں ⚔️🇵🇰👇ٹرمپ جنگ سے بھاگنا چاہ رہا تھا اور ہم نے بھاگنے میں مدد کر دی 🤣

ایران اور امریکہ 15 روزہ جنگ بندی پر راضی ہوگئے ، وائٹ ہاؤس نے اعلامیہ جاری کر دیا ۔

وزیرِاعظم کا سوشل میڈیا پر جاری پیغام۔۔
“مجھے خوشی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ، اپنے اتحادیوں کے ساتھ، فوری طور پر جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں—جس کا اطلاق لبنان سمیت ہر جگہ پر ہوگا۔

میں اس دانشمندانہ اقدام کا گرمجوشی سے خیر مقدم کرتا ہوں اور دونوں ممالک کی قیادت کا گہرا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ساتھ ہی میں ان کے وفود کو اسلام آباد میں جمعہ، 10 اپریل 2026 کو مدعو کرتا ہوں تاکہ تمام تنازعات کے حل کے لیے ایک جامع معاہدے پر مزید مذاکرات کیے جا سکیں۔
ہم دل سے امید کرتے ہیں کہ ‘اسلام آباد مذاکرات’ پائیدار امن کے قیام میں کامیاب ہوں گے اور آنے والے دنوں میں مزید خوشخبریاں بانٹ سکیں گے۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ بات چیت کی بنیاد پر، اور جس میں انہوں نے درخواست کی کہ میں آج رات ایران بھیجی جانے والی تباہ کن فورس کو روک دوں، اور اسلامی جمہوریہ ایران کے آبنائے ہرمز کو مکمل، فوری اور محفوظ کھولنے پر رضامندی سے مشروط، میں ایران کی بمباری اور حملے کو دو ہفتے کے لیے معطل کرنے پر اتفاق کرتا ہوں۔ یہ دو طرفہ جنگ بندی ہوگی! ایسا کرنے کی وجہ یہ ہے کہ ہم پہلے ہی تمام فوجی مقاصد کو حاصل کر چکے ہیں اور اس سے تجاوز کر چکے ہیں، اور ایران کے ساتھ طویل مدتی امن اور مشرق وسطیٰ میں امن کے حوالے سے ایک حتمی معاہدے سے بہت دور ہیں۔ ہمیں ایران سے 10 نکاتی تجویز موصول ہوئی ہے، اور یقین ہے کہ یہ ایک قابل عمل بنیاد ہے جس پر بات چیت کی جائے۔ امریکہ اور ایران کے درمیان ماضی کے تنازعات کے تقریباً تمام مختلف نکات پر اتفاق ہو چکا ہے، لیکن دو ہفتے کا عرصہ اس معاہدے کو حتمی شکل دینے اور مکمل کرنے کی اجازت دے گا۔ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی جانب سے، بطور صدر، اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے، یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ یہ طویل المدتی مسئلہ حل کے قریب ہے۔ اس معاملے پر آپ کی توجہ کا شکریہ!

‏سی این این پر مسلسل پاکستان کا نام پاکستان کا کردار ڈسکس ہورہا ہے بین الاقوامی چینلز پر پاکستان کا بول بالا ہے۔بحیثیت پاکستانی یہ اتنی خوشی اور فخر کا موقع ہے کہ میرا ملک میرا وطن امن کے لئیے سب سے اہم کردار ادا کررہا ہے۔پاکستان کی کوششوں کو سراہا جارہا ہے۔جس پاک سرزمین کو کبھی دہشتگردی سے جوڑا جاتا تھا آج اس ملک کو امن کی سب سے زیادہ خواہش رکھنے والا اور امن کے لئیے کوشش کرنے والے ملک کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

‏دعا ہے پاکستان کے لیئے فخر کا موقع ساری دنیا کے لئیے امن کا پیغام لیکر آئے پاکستان کی کوششیں رنگ لائیں۔ایران و مشرق وسطی میں امن آئے۔
‏پاکستان کی امن کے لئیے بہترین سفارت کاری کا ثبوت اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ٹرمپ نے اسرائیل کو ایک سائیڈ پر کر دیا اور جنگ بندی کا اعلان کر دیا اور نیتن یاہو سے پوچھنے یا مشورہ کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی ۔
‏ایران اور امریکہ دونوں جانب سے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی گئی ۔وزیر اعظم شہباز شریف۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا گیا۔

میری یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ اگلا محاذ گلف نہیں بلکہ پاکستان افغانستان اور ہندوستان ریجنز میں ہوگا۔
اسرائیل اب ہر ممکن کوشش کرے گا کہ یہ جنگ بندی نہ ہو اور وہ اس کے خلاف ہندوستان کے ساتھ مل کر نئی سازشوں کا جال بنے گا اور پاکستان کو ٹارگٹ کیا جائے گا ۔

‏پاکستان زندہ باد۔ پاکستان پائندہ باد


یہ تصویر ایک ایسے شخص کی کہانی کی ہے جو عرب ملک کے ایک مزرعے میں 27 سال تک مزدوری کرتا رہا۔ یہی بیگ اس کا ساتھی تھا گھر ...
13/03/2026

یہ تصویر ایک ایسے شخص کی کہانی کی ہے جو عرب ملک کے ایک مزرعے میں 27 سال تک مزدوری کرتا رہا۔ یہی بیگ اس کا ساتھی تھا گھر سے مسافری اور مسافری سے گھر تک۔

بیگ بار بار ٹوٹتا رہا، مگر اس نے نیا بیگ کبھی نہیں خریدا۔ ہر بار اسے اپنے ہاتھوں سے جوڑتا، باندهتا مرمت کرتا ... کیونکہ اس کی کمائی اس کے لیے نہیں، اس کے بچوں کے مستقبل کے لیے تھی۔

سخت گرمی میں بھیڑ بکریاں چرانا باغ میں کام کرنا، دن رات محنت مزدوری کرنا - اسی مشقت نے اسے وقت سے پہلے کمزور کر دیا۔

مگر اس نے ہمت نہیں ہاری۔

اسی مزدوری سے اس نے چھ بیٹیوں کی شادیاں کیں

دو بیٹوں کو اعلی تعلیم دلوائی

ان کی شادیاں بھی کرائیں

اور اپنی ہر خواہش قربان کر دی۔

یہ تصویر ائیرپورٹ پر لی گئی، جب کسی نے اس سے پوچھا:

آپ کے بچے کیا کرتے ہیں؟

وہ چند لمحے خاموش رہا ... پھر دھیمی آواز میں بولا

اچھی تعلیم حاصل کی ہے... اب اپنی بیویوں کے ساتھ الگ گھروں میں رہتے ہیں۔ میں اور میری بیوی اکیلے رہ گئے ہیں..."

سوچئے ...

پچاس سال مسافری اور مزدوری کرنے والا باپ اپنے لیے ایک نیا بیگ تک نہ خرید سکا، مگر بچوں کا مستقبل بنا دیا۔

اور آج اسی بڑھاپے میں وہی والدین تنہا چھوڑ دیے گئے۔

خدا را ....

اپنے والدین کا خیال رکھیں۔

ان کی خاموشی کو کمزوری نہ سمجھیں، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنی زندگی جلا کر ہماری زندگی روشن کی .
゚viralシalシ

12/03/2026

11/03/2026

04/03/2026
15/02/2026

آج بارش دھوکہ دے گئی
ورنہ
عزت بچ جاتی
😔😔😔
😢😢

15/02/2026

اچھا ہوا رمضان سے پہلے میچ ہو گیا گالیوں کا گناہ کم ملے گا پاکستانی ٹیم کو" روایت" برقرار رکھنے پرمبارک باد پیش کرتا ہوں

Address

Khewra

Telephone

+923073835520

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mr. Ronii 1.2 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mr. Ronii 1.2:

Share