Karachi Rishta Service

Karachi Rishta Service ہمارے پاس تمام برادریوں کے رشتے موجود ہیں ۔ inbox your details..

16/12/2025
21/01/2025

26 سال کا تعلق ختم ہوا.
میرے ایک دوست ہیں، پیشے کے لحاظ سے حکیم ہیں. ایک دن میں نے ان سے پوچھا رفیق اپنی حکمت کی روشنی میں بتا ایسا کون سا نشہ ہے جو بندہ چھوڑ نہیں سکتا.
بولے نشوں میں سب سے خطرناک نشہ ہیروئین کا ہے. سب کچھ چھوٹ جاتا ہے لیکن ہیروئین نہیں چھوٹتا. پھر بولے بھائی ہیروئین بھی چھوٹ جاتا ہے لیکن مشت زنی کبھی نہیں چھوٹے گی. اللہ جانے سچ یا جھوٹ.
میں نے اسے کہا چل پھر میرے پر اپنی حکمت آزما اور دے دوائی پان چھوڑنے کی. اس کی حکمت ختم ہو گئی، میرے پان چھوٹ نہ سکے.
بچپن میں جب بکریوں کے لئے گھاس لینے جاتے تو منشی چکی کے سامنے حنیف بھائی کی کیبن سے آٹھ آنے کا پان لیا کرتا تھا. پھر سن 98 سے مستقل پان کھانا شروع کیا. بس پھر سفر حضر، اسکول، مدرسہ. ساتھی رہا تو صرف پان. بڑے بھائیوں نے خوب سمجھایا. کئی دوستوں نے سمجھایا، کئی لوگوں نے ناگواری کا اظہار کیا. کئی نے عار دلائی. لیکن منہ کو لگی کیسے چھوٹے.
ایرے غیرے سے پان بھی نہیں لینا، پان بھی لینا ہے تو مخصوص کیبن سے. سفر میں جانا ہے تو پان اس طرح سے بنوانے ہیں کہ ہفتہ بھر خراب نہ ہوں. دو سال قبل تین دن اجتماع میں رائیونڈ جانا ہوا تو 170 پان بنوائے تھے جو کم پڑ گئے. اجتماع میں جانے والے کل ساتھیوں نے جب حساب کیا تو سب نے ڈیڑھ لاکھ کے کھائے تھے. توبہ. سب سے مشکل وقت کراچی کے 8 سال رہے. پان نہیں ملتا تھا. ملا بھی تو مطلب کا نہیں. گزار کرتے. کراچی میں رہتے ہوئے اگر کوئی وطن اصلی سے آتا تو اسے پان کی تاکید کی جاتی پان مل جاتا تو عید ہوتی.
مجھے اچھی طرح یاد ہے 2006 میں جب شادی ہوئی تو بیوی سے صاف صاف کہہ دیا تھا کہ سب چیزوں پر سمجھوتہ ہو جائے گا لیکن پان پر نہیں. اللہ جزائے خیر دے خوب ساتھ نبھایا، کتھے کے داغ کپڑوں سے اتارنا آسان نہیں. پان کے کتھے سے داغ دارکپڑے اتارتا بدلے میں مجھے جب بھی کپڑے ملے صاف شفاف، چمکتے دمکتے.
کئی بار چھوڑنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہو سکا. نہ جانے کتنی ہی رقم پان کی صورت میں یوں چبا چبا کر راستے میں پھینک دی. اللہ معاف کرے اور درگزر فرمائے.
حقیقت یہ ہے کہ ہر چیز کا ایک وقت مقرر ہے. جب میرا رب چاہتا ہے تو سب ہو جاتا ہے اور ایسا ہی ہوا چھوٹ گئے پان.
اب تو جدا میں جدا.
دعا کریں اللہ استقامت دے.

اپنی خوشیوں کو اپنے تک رکھیں 💯
21/01/2025

اپنی خوشیوں کو اپنے تک رکھیں 💯

14/04/2024

اگر آپ کے پاس گزشتہ 5 سال سے ایک ہی موبائل نمبر ہـے تو آپ قابل بھروسہ اور اسٹیبل شخصیت ہو
مہر قربان علی

18/08/2023

پیاری لڑکیو!
جن کی نئی نئی شادی ہوئی ہے۔
ایک ننھا سا مشورہ قبول فرمائیے۔ شادی کے بعد لڑکی کو
Hormonal changes, environmental changes, new relations, home sickness, fear of marriage
وغیرہ کی وجہ سے ذہنی دباؤ، اداسی، کسی سے ملنے کا جی نہ چاہنا، تنہائی کی طلب، زندگی سے بے رغبتی وغیرہ جیسی کیفیات محسوس ہو سکتی ہیں۔
ایسے میں شوہر کی صورت میں ایک ہمدرد دکھائی دے رہا ہوتا ہے جس سے آپ دل کی کوئی بھی بات کر سکتے ہیں
ماضی، حال مستقبل سب کے متعلق ہر خیال کا اشتراک کر سکتے ہیں۔
بار بار اداس ہونا، مایوسی بھری باتیں، والدین کی یاد میں آنسو آنا اور یہ سب شوہر کے ساتھ شیئر کرتے جانا یعنی کچھ ایسے کہ آپ کے ان مسائل کا اثر آپ کے شوہر پہ بھی ہو رہا ہو۔ وہ خوشی اور پریکٹیکل سوچ کے ساتھ سب کر رہا ہو لیکن آپ یہاں ایک الگ دنیا بسائے بیٹھی ہیں جو کہ سمجھ آتی ہے۔ مگر یہ بات کچھ دیر تک آپ کا شوہر محبت و مروت میں سمجھ سکتا ہے پھر وہ اس سلسلے سے اکتانے لگتا ہے۔ ہمدردی بھری باتیں بے فکری یا لاپروائی میں بدل سکتی ہیں جو کہ تکلیف دہ ہو سکتا ہے۔ لہذا اس مسئلے کو سمجھداری سے وقت پہ ہی سنبھال لیجیے۔
شوہر کے ساتھ اپنی اداسی کو اتنا مت شیئر کریں۔ اس کے لیے کوئی اور فرد تلاش کیجیے۔ اس شخص نے آپ کے ساتھ زندگی کا سفر پہلے طے نہیں کیا، آپ کے ماضی کے مسائل اس کے مسائل نہیں رہے۔ آپ کی گھر سے دوری کو وہ اس طرح سمجھ نہیں سکتا۔ آپ کے ہارمونل چینجز کی اسے گہرائی سے سمجھ نہیں آ سکتی۔ اس لیے دل کو ذرا سنبھالیے اور سوچ سمجھ کے مختلف اقدام کیجیے۔ ایسے ہی جیسے ہم کسی نئے قائم ہوئے تعلق کو لے کے چلتے ہیں۔
کچھ خیال سے کچھ لحاظ سے۔ اسے یک لخت زندگی کی تمام کہانی نہیں کہہ ڈالتے۔ میکے کے علاوہ اپنا دوست، ساتھی یا کاؤنسلر چنیے جس سے اپنے احساسات شیئر کر سکیں اور بروقت درست مشورہ حاصل کر سکیں۔

(عفیفہ شمسی)

07/08/2023

" اپنے باپ اور بھائی کے علاوہ کسی بھی مرد کے ساتھ کھانا کھاتے ہوئے اپنا بل خود دینا ، یہ تمہیں ہر خوش فہمی اور اسے ہر غلط فہمی سے دور رکھے گا "

07/08/2023

انسان کو پہلے پیسے کمانے چاہئیں اور دوبارہ بھی پیسے ہی کمانے چاہئیں
شادی اور بچے لوگوں کو کرنے دینا چاہئیے۔۔۔۔🥴😂😂😂

29/07/2023

ﺍﮔﺮ ﺑﯿﭩﯽ ﮐﺎ ﺭﺷﺘﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮ ﺭﮨﺎ ﺗﻮﻭﻇﯿﻔﮯ ﭘﮍﮬﻨﮯ ﮐﯽ ﺑﺠﺎﺋﮯ ﺍﯾﮏ ﻣﮑﺎﻥ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﻟﮕﺎ ﺩﯾﮟ ﭘﮭﺮ ﺩﯾﮑﮭﯿﮟ ﺭﺷﺘﻮﮞ ﮐﯽ ﻻﺋﻨﯿﮟ ﻟﮓ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﯽ ۔

11/06/2023

+18
رجسٹر کھولتی پہلانام سارہ احمد کا تھا ۔۔میں ہنستی ھاں بھئی سارہ احمد حاضر ھو ناول افسانوں کی ہیروئن کا نام ہےجیسے شاہ رخ ہر فلم میں راج نام کا ھوتا ھے وہ کھڑی ھوکے احتجاج کرتی ،، مس! آپ کو پتہ بھی ھے مجھے اپنا نام اور شاہ رخ دونوں بہت برے لگتے ہیں ۔۔بہت پیاری لائق بچی۔۔۔ایف ۔اے کرتے ہی شادی ھو گئی ۔۔۔شادی کے چند دن بعد پتہ چلا کہ سارہ بیمار ھے ہسپتال میں ہے ۔۔میں کالج سے واپسی پہ چلی گئی اس کی امی نے بتایا کہ ڈبل نمونیہ ھوا ھے اس لیے الگ وارڈ میں ھے ۔۔پھول دے کے واپس آگئی ۔۔اٹھارہ انیس دن بعد اس کی امی مجھے ملنے آئیں اور درخواست کی کہ ان کے گھر چلوں اور سارہ جو سسرال جانے پہ راضی نہیں ہے اس سے بات کروں ۔۔2020 کے سال کا ذکر ھے ۔۔میں ہمیشہ پنچایت کی ممبر فوری چلی گئی ۔۔سارہ نے بات کرنے کی شرط رکھی کہ مجھے کار میں بٹھا کے ڈرائیور کو اتار کے بالکل اکیلے میری بات سنیں۔۔۔میں پریشان ھوگئی اس کی ماں کہنے لگی اچھی نوکری ھے کھاتے پیتے ہیں لڑکا بہت ہی ہنس مکھ ھے اسے جانے کیا پرابلم ھے کہتی ہے زہر کھا لوں گی وھاں نہیں جاؤں گی ۔۔باپ کہتا ھے اسے گولی مار دے گا نہ گئی تو ۔۔۔سارہ کی شرط پہ بات سنی ۔۔۔بتایا کہ شوہر ہورن دیکھنے اور اس پہ عمل کرنے کا بہت شوقین ھے دو ایک گرل فرینڈز بھی ہیں ۔۔شادی کے تیسرے روز اورل سکیس کی زبردستی ۔۔۔ساہ قے پہ قے کرکے نڈھال ۔۔مگر اگلے دن پھر وہی ۔۔۔وہ کمرے سے بھاگی اور موٹر کے جنگلے کے نیچے چھپ گئی ۔۔شوہر نے آواز دی تلاش کیا توجاکے سو گیا کہ تالے لگے ہیں کہاں جائے گی ۔۔۔جنوری کی سردی میں ناکافی کپڑے ساری رات کی سردی سے شدید بخار ڈبل نمونیہ ۔۔۔دو ماہ تندرست ھونے میں لگے ۔۔۔مگر اس نے وھاں جانے ،،روز سامنے پورن دیکھنے اور اس پہ عمل سے انکار کر دیا کہ سسرال نہیں جانا طلاق لینی ھ ۔۔میکے سسرال سب ایک طرف وہ اکیلی ایک طرف ۔۔۔میں نے گھر والوں کوسمجھایا مگر نہ مانے ۔۔سسرال بھجوا دیا ۔۔۔سسرال جاکے آدھ گھنٹہ بعد باتھ روم گئی ۔۔جانے کس طرح تار کھرچ کے منہ میں رکھ کے پانی میں کھڑی ھوکے سوئچ آن کر دیا ۔۔۔جب باہر نہ آئی تو دروازہ توڑا ۔۔۔۔اب اس طرح کے کیس 60% بڑھ چکے ہیں ۔۔۔مگرکوئی کسی سارہ کے ساتھ کھڑا نہیں اور نہ ہی اسے فحش سمجھ کے اس پہ بات کی جاتی ھے ۔۔۔آنسووں کے ساتھ بہت پیار

09/05/2023

محترمہ روبینہ قریشی گھریلو خاتوں، اچھا لکھتی ہیں، تحریر سادہ مگر دلچسپ ہوتی ہے اور اکثر اصلاحی اسلوب۔ یہ تحریر پڑھئے، ہماری فیمنسٹ خواتین تو خیر آگ بگولہ ہو جائیں گی۔ اور ہاں کسی خاتون کا گھر میں رہنا اور اس زندگی کو پسند کرنا ہرگزسٹاک ہوم سنڈروم نہیں۔ درحقیقت ایسا کمنٹ کرنا ایک مریض ذہن کی نشاندہی کرتا ہے۔ ہر خاتون کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی چوایسز رکھے اور اسے بیان کرے۔ اس کے اظہار پر ایسے طنز سے قدغن لگانا ہی گھٹیا فیمنزم ہے بلکہ کمینگی پر مبنی رویہ۔
عامر خاکوانی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محترمہ روبینہ قریشی لکھتی ہیں:
سچ بات کروں تو میرے شوہر نے مجھے بہت سنبھال سنبھال کر رکھا۔
بازار جانے کا تو سوال ہی نہیں پیدا ہوتا تھا۔۔

مجھے کبھی علم نہیں ہوتا تھا کہ گوشت ، دال ،چاول چینی کے کیا بھاو ہیں۔

بلکہ میں اکثر اوقات چڑ جاتی تھی اور کہتی تھی کہ اگر اپ کا بس چلے تو مجھے کسی ڈبیہ میں بند کر کے اپنی جیب میں رکھ لیں۔۔جب آپ کا دل چاہے تو میرے ساتھ بچوں کی طرح کھیل لیں اور پھر جیب میں رکھ لیں۔۔
خیر۔۔۔۔ پہلی مرتبہ مجھے اس وقت بازار جانے کی اجازت ملی جب نیا گھر بنا اور اسے سیٹ کرنا تھا۔
میں بہت پرجوش تھی کہ کون سے رنگ ، کس کمرے میں ہونا چاہئے۔ ان دنوں ہر کمرے کا الگ رنگ کا فیشن تھا۔
ڈرائنگ روم کے صوفوں کا کپڑا کون سا ہونا چاہئے ۔ٹی وی لاونج کی سیٹنگ کیسی ہوگی وغیرہ ، وغیرہ
اس کے بعد میرے تقریباً 2 ماہ بازاروں کے چکر لگانے میں گزر گئے۔
اخر کار جنوری میں میرے بازاروں کے چکر ختم ہو گئے ان دنوں میرے دونوں بیٹے سرگودھا سے باہر تھے اپنی پڑھائی کے سلسلے میں۔۔۔اب میں نے اپنی بہن نورین کے بیٹے مراد کو کال کی کہ وہ ایک دن گھر پر ائے اور اپنی نگرانی میں کارپٹ ڈلوائے۔۔
یہ ایک الگ کہانی کہ کاپٹ ڈالنے کے لیے پہلے سارے گھر کے دروازے اتارنے پڑے، پھر انہیں تھوڑا ,, رندا،، مارا گیا یوں فرش اور کارپٹ کے درمیان کچھ خلا بنا تو تب کارپٹ ڈالے گئے
جس دن سارے کام ختم ہوئے اس دن جنوری کی غالباً 15 تاریخ تھی۔

اس دن بڑے دنوں کے بعد سالن کو دم پر لگا کر باہر دھوپ پر چارپائیاں نکالیں ان پر تکیے اور کھیس لگائے۔۔ وہاں بیٹھ کر پچھلے پورے مہینے کے اخبار جہاں ختم کئے
۔حالاں کہ اس سے پہلے یہ روزانہ کی روٹین ہوتی تھی کہ دھوپ پر بیٹھ کر سبزیاں بناتی تھی، اخبار پڑھتی تھی۔۔۔
لیکن اس دن مجھے لگا کہ اس سے بڑی جنت اور کیا ہوگی کہ جب اپ گھر پر رہیں، موسم کو انجوائے کریں، اپنے بچوں اور شوہر کے لئے گھر کو صاف کریں ، کچھ اچھا پکائیں۔۔اپنی ذات کو وقت دیں۔۔
خیر۔۔
اس دن میں سرتاج کی بہت شکرگزار ہوئی جس نے مجھے بھانت بھانت کے لوگوں کی اچھی بری نظروں سے بچا کر گھر میں رکھا۔۔
اس دوران میری ضد پر میں نے کچھ عرصہ گھر کا خرچہ اپنے پاس رکھا لیکن اس میں میرے ذاتی تمام پیسے بھی خرچ ہوجاتے تھے۔۔
اس کے بعد خرچ بھی انہیں واپس کر دیا اور اس کے بعد اج تک راوی چین لکھتا ہے

میری زندگی میں گھر سے باہر کی دنیا سے میرا واسطہ بہت کم پڑا جو کچھ تھوڑا بہت واسطہ پڑا تو چند نتائج اخذ کئے۔۔
پو سکتا ہے کہ اپ لوگوں کے تجربات مختلف ہوں بہرحال جو میں نے مشاہدہ کیا اس کے مطابق
درزی، رنگساز اور باقی دکان دار اکثر وعدے کا پاس نہیں کرتے

اپ جتنا مرضی کہ لیں لیکن۔۔۔۔۔بازار میں کوئی بندہ اپ کا باپ یا بھائی نہیں ہے سوائے جو اپ کے سگے باپ یا بھائی ہیں

خوش قسمت ہیں وہ خواتین جو گھروں میں بیٹھ کر گھر کو ، گھر داری کو ، موسم کو اور بچوں کو انجوائے کرتی ہیں۔۔یقین کریں یہ زندگی جتنی بھی مشکل ہو ، باہر کی زندگی سے پھر بھی آسان ہے۔۔۔
اللہ اپ سب بیٹیوں کو اسانیوں والی زندگی عطا فرمائیں ۔۔امین
روبینہ قریشی ۔۔8 مئی 2023

13/04/2023

رشتہ درکار 30 سالہ عالم دین کے لیے جو درس وتدریس سے بھی وابسطہ ہیں۔۔اچھی سلجھی ہوئی لڑکی بیوا/طلاق یافتہ 25 سال تک کی ۔۔ دوسری شادی کے لیے۔۔

02/04/2023

Assalam-O-Alaikum

Posting about my sister

Name:
Age: 33 yrs
Status: -Single
Height: 5’2
Education: Masters/Alma
Graphic designer
Status; admin and teacher
Siblings: 4 sisters and 3 brothers
1 Brother married : 2 sisters married : 1 brother job in dubai. 1 brother students and job in Karachi.and
1 sister admin in madrsa
1 sister hifz teacher
Cast: yousf zai phatan
Own home in karachi
Requirements:
Namz rozy ka padnd hy. Dari ho chehry pr.deeni dari ho.husne akhlaq ho or Preferably Family
Well educated and humble nature
Age: 35 tk
Status :single
Please note;
Only serious people can contact me inbox; no time pass and it's better to contact though family

Address

Karachi
75210

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karachi Rishta Service posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share