19/07/2023
ایک طرف ماں باپ اپنے بیٹے کو شادی کرنے نہیں دے رہے کہ پہلے بیٹیوں کو رخصت کریں یہ تو لڑکا ہے اسکی آرام سے ہوجائے گی ۔ پہلے بیٹی کے لئے لڑکا ڈھونڈنا ہے
دوسری طرف سامنے والے بھی اپنے بیٹے کا رشتہ نہیں کرنا چاہ رہے یہ سوچ کر کہ پہلے ہم اپنی بیٹیوں کا رشتہ کریں گے ۔
عجیب رواج قائم ہوگیا ہے ۔ جب آپ اپنے اپنے بیٹوں کو شادی کرنے نہیں دیں گے تو بیٹیوں کا رشتہ کہاں سے آئے گا ؟ آپ نے اپنے بیٹے کو روکا ہوا ہے سامنے والے نے بھی اپنے بیٹے کو آپ کی بیٹی سے شادی کے لئے روکا ہوا ہے ۔
ہوش کریں ۔۔ یہ کوئی صحیح طریقہ نہیں ہے کہ بیٹیوں کی پہلے ہو اور بیٹوں کی بعد میں ۔ جس جس کا رشتہ ملتا جائے شادی کرواتے جائیں . لڑکے کا رشتہ پہلے مل رہا ہے تو پہلے لڑکے کا کروائیں ۔