22/07/2026
🌹 اعلانِ محفلِ اُنس با قرآن 🌹
المرتضیٰ اکیڈمی کے زیرِ اہتمام، قاری حافظ اظہار علی کی جانب سے ڈسٹرکٹ روندو میں ایک روح پرور محفلِ اُنس با قرآن بعنوان:
"بہ یادِ شہیدِ اُمت، شہیدِ قرآن"
منعقد کی جا رہی ہے۔
اس بابرکت محفل میں روندو بھر کی خواتین کو شرکت کی دعوتِ عام دی جاتی ہے۔
محفل کے نمایاں پروگرام:
- قاریات کی دلنشین تلاوتِ قرآنِ مجید
- بنت الہدیٰ حفظ القرآن، سکردو کی معزز مہمان طالبات کی خصوصی شرکت
- حفظِ قرآن کا شاندار مظاہرہ
- اجتماعی (گروہی) تلاوتِ قرآن
- گروہی تلاوت طالبات ڈمبوداس
- اجتماعی تواشیح طالبات تھوار
تمام مؤمنات و خواتین سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس نورانی محفل میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں اور قرآنِ کریم کی برکتوں سے فیض یاب ہوں۔
منتظم:
قاری حافظ اظہار علی
المرتضیٰ اکیڈمی