19/06/2024
مکہ مکرمہ میں رواں برس حج کے دوران گرمی سے کم سے کم 577 حاجی جاں بحق ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گرمی سے جاں بحق حاجیوں میں سے 323 کا تعلق مصر سے جبکہ اردن کے 60 اور تیونس کے 35 حاجی جاں بحق ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دوران حج گرمی سے انڈونیشیا کے 144، ایران کے 11 اور سینیگال کے 3 حاجی جاں بحق ہوئے۔