01/12/2024
**فوری اعلان**
جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں، اسلام آباد، پاکستان کے دارالحکومت میں کوئی بھی ایکسپو سینٹر موجود نہیں ہے، اور نہ ہی کوئی ایسی جگہ ہے جہاں بڑے ایونٹس کا انعقاد کیا جا سکے۔ صرف پاک چین فرینڈشپ سینٹر واحد ایسی جگہ ہے جو ان ضروریات کو پورا کرتا ہے۔
ایونٹ مینجمنٹ انڈسٹری سے ہزاروں غریب گھرانوں کا روزگار جڑا ہوا ہے۔ حال ہی میں وزارت اطلاعات نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پاک چین فرینڈشپ سینٹر کے ہالز کو اپنے دفاتر میں تبدیل کر دیں گے۔
یہ فیصلہ ایونٹ مینجمنٹ انڈسٹری کے لیے تباہ کن ثابت ہوگا۔ پاک چین فرینڈشپ سینٹر جس مقصد کے لیے بنایا گیا تھا، وہ ختم ہو جائے گا۔
ہم تمام ایونٹ مینجمنٹ انڈسٹری سے جڑے افراد اور اسلام آباد کے شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس فیصلے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔
اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ سوشل میڈیا پر شیئر کریں، کیونکہ یہ ہم سب کی بقا کا مسئلہ ہے۔
*آپ کی آواز ہی ہماری طاقت ہے!*