28/07/2026
🌹🌿 تحصیل خانپور ہزارہ 🌿🌹
ہماری تحصیل خانپور کے گاؤں مسلم آباد سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر افتخار احمد (MBBS, FCPS) اس وقت ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال، ہری پور میں انچارج میڈیکل آئی سی یو کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نہایت احسن انداز میں سرانجام دے رہے ہیں، جبکہ اسکول آف میڈیسن، ڈینٹسٹری اینڈ الائیڈ سائنسز (SMDAS) میں سینئر رجسٹرار کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔
ڈاکٹر افتخار احمد اپنی پیشہ ورانہ مہارت، محنت اور مریضوں کی خدمت کے جذبے کے ساتھ شعبۂ طب میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
یہ ہمارے لیے باعثِ خوشی اور اعزاز ہے کہ تحصیل خانپور ہزارہ کی سرزمین ایسی باصلاحیت، محنتی اور مخلص شخصیات پیدا کر رہی ہے جو اپنی قابلیت، کردار اور خدمتِ انسانیت کے ذریعے نہ صرف اپنے علاقے بلکہ پورے ضلع ہری پور اور ملکِ پاکستان کا نام روشن کر رہی ہیں۔ ایسے افراد نوجوان نسل کے لیے ایک بہترین مثال اور ہمارے علاقے کا قیمتی سرمایہ ہیں۔
اللہ تعالیٰ ڈاکٹر افتخار احمد کو مزید علم، عزت، صحت، کامیابیاں اور ترقی عطا فرمائے، انہیں ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے، اور اخلاصِ نیت کے ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کی مزید توفیق عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ ان کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے اور انہیں دنیا و آخرت کی بھلائیاں نصیب فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین۔
🌹🌿 تحصیل خانپور ہزارہ 🌿🌹