07/03/2026
رمضان دستر خوان
بمقام: ملک محمد حسین ہاؤس اور نور پیٹرولیم
الحمدللہ! ماہِ مبارک رمضان کی برکتوں کے ساتھ ہم مسلسل پورا رمضان روزہ داروں کے لیے دسترخوانِ افطار کا اہتمام کر رہے ہیں۔ اس دسترخوان میں تمام روزہ داروں اور مسافروں کو خوش آمدید کہا جاتا ہے تاکہ وہ مل کر افطار کی برکتیں حاصل کریں۔
یہ نیکی اور خدمت کا سلسلہ نور پیٹرولیم اور ملک محمد حسین ہاؤس میں جاری ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور سب کو رمضان کی برکتوں سے مالا مال کرے۔
تمام روزہ داروں کو افطار میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
اللہ تعالیٰ سب کو اس نیکی میں حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین