27/07/2026
مجھے ہے حکم اذاں
بلا تفریق صداقت ۔۔۔!!!
گلو پر سبقت "ہنوز دہلی دوراست"
ریاست کےشائقین کشتی اکرام لڑکا پہلوان اور گلو پہلوان کے درمیان منعقدہ کشتی کی ویڈیو غورسے دیکھیں لڑکا صاف چت ہوگیا ہے گلو پہلوان نے کہیں بھی فن کشتی کے اصولوں کے منافی داؤ نہیں لگایا بلکہ کشتی کےاسرارِ ورموز کے مطابق لڑکا کو ٹنگی داؤ لگا کرشکست دی ہے اورفتح پائی ہے۔ گلو پہلوان نے صحیح داؤ استعمال کیا ہے جبکہ اکرام لڑکا پہلوان کو اس داؤ سے بچنے کا ہنر نہیں آتا ۔ اس کے علاوہ ریاضت اور کسرت کا بھی واضح فرق ہے ۔
معاف کرنا جنوبی پنجاب کا کوئی پہلوان بھی اپر پنجاب کے پہلوان کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوتا ہے تو ریاست کے شائقین کشتی منصفین کے فیصلے کو متنازعہ قرار دے دیتے ہیں آخرایسا کیوں۔۔۔؟
حقیقت میں اکرام لڑکا پہلوان ابھی گلو پہلوان کی جوڑ نہیں اور گلو پر سبقت "ہنوز دہلی دور است"