DesignSol

DesignSol صرف اور صرف رضائے الہی کیلئے، آپ لوگوں کا
آپ لوگوں سے ر?

28/09/2019
گرمیوں میں پرندوں کو جام شیریں پلانے کا نتیجہ
06/06/2019

گرمیوں میں پرندوں کو جام شیریں پلانے کا نتیجہ

محبت کیا ہے؟ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ محبت کی ایک عمر ہوتی ہے۔تقریبا 18 ماہ۔اس کے بعد محبت نہیں ضد رہ جاتی ہے۔جب انسان د...
26/05/2019

محبت کیا ہے؟
ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ محبت کی ایک عمر ہوتی ہے۔تقریبا 18 ماہ۔اس کے بعد محبت نہیں ضد رہ جاتی ہے۔جب انسان دیکھتا ہے کہ جس سے وہ اتنی محبت کرتا تھا ' جس کا وہ اتنا خیال کرتا تھا `اپنا وقت اس کے لیئے خرچ کرتا تھا اور آج جب وہ شخص دور ہوتا دکھائی دے رہاہو تو انسان ضد پہ آجاتا ہے کیونکہ وہ اسکی ایک طرح کی انویسٹیمنٹ ہوتی ہے اور نتیجہ نفی ہوتا ہے تو انسان ضد کرنے لگتا ہے کہ مجھے وہ چاہیئے ہی چاہیئے۔😥😥
مگر میں کہتا ہوں کہ محبت ایک احساس کا نام ہے۔ایک خوبصورت احساس۔یہ کبھی ختم نہیں ہوتی ہاں چہرے بدلتے رہتے ہیں۔محبت کبھی بھی کسی سے بھی ہوسکتی ہے۔اگر رشتہ پاک ہو تو فیصلہ بھی حق میں ہوتا ہے۔اور محبت ہمیشہ زندہ رہتی ہے۔ اپنے رشتے کو محبت تک پاک رکھو'کچھ لوگ ہیں جنہوں کے جدائی کا ج" بھی نہیں چکھا کہتے ہیں کہ مجھے اس سے محبت نہیں عشق ہے۔
عشق کیا ہے؟
عشق تو کالا سیاہ ہوتا ہے۔عشق اول و آخر درد ہے۔۔۔ عشق محبت کی انتہا ہے۔۔۔۔جس کی جستجو ہر کوئی نہیں کر سکتا۔یہ وہ آگ ہے جو ہر بھٹی میں سلگائی نہیں جاتی۔عشق حاصل نہیں لاحاصل کا جنون ہے،خواہش ناتمام ہے۔۔۔۔عشق کا جنم ہی جدائی کی کوکھ سے ہوتا ہے اور بھلا جدائی راحت دے سکتی ہے؟ جدائی تو درد دیتی ہے۔ اور جب یہ درد لہو بن کرجسم میں بہتا ہے تو پھر کوئی امید باقی نہیں رہتی۔۔۔۔عشق وہ آگ ہے جو جلائے تو،راکھ نہیں کرتا'فنا کر دیتا ہے`
عشق میں انسان دوسرے کے ہجر میں جلتا رہتا ہے۔کچھ لوگوں کا عشق انتہا کو پہنچتا ہے اور وہ موت کو گلے لگا لیتے ہیں۔😥😥
ایک دوسرا انسان بھی ہوتا ہے جب وہ بے بس ہوجاتا ہے تو وہ سب خدا پہ چھوڑدیتا ہے۔ایسے کو اللہ اپنی پناہ میں لے لیتاہے۔ اور بے شک ایسا کرنے والوں کا اللہ ہی حافظ ہوتا ہے`اسے نماز سکون دیتی ہے ۔اللہ کی عبادت باعث راحت ہوتی ہے اور یہی عشق حقیقی ہے۔اے ابن آدم تو بھول مت تیرا مقصد کیا ہے۔جنت سے نکالا گیا ہے تو'یہ زندگی تیرے لیئے رحمت ہے۔لوٹ جا اپنے رب کی جانب بے شک سب فنا ہونا ہے

تیس سال سے بڑی عمر کی کوئی عورت تمہیں کبھی رات میں جگا کر یہ نہیں پوچھے گی کہ تم کس کو خواب میں دیکھ رہے تھے؟ یا تم کس ک...
25/05/2019

تیس سال سے بڑی عمر کی کوئی عورت تمہیں کبھی رات میں جگا کر یہ نہیں پوچھے گی کہ تم کس کو خواب میں دیکھ رہے تھے؟ یا تم کس کے بارے میں سوچ رہے تھے کیونکہ وہ بہت خود اعتماد ہوتی ہیں اور عمر کے اس حصے میں پہنچ کر ان پر اتنی ذمہ داریاں ہوتی ہیں کہ وہ تمہارے نئے عشق معاشقوں کی داستانیں نہیں سن سکتی. نہ ہی اسے کوئی فرق پڑتا ہے جب تم فٹ بال کا ٹورنمنٹ لگا کر پورا دن بیٹھے رہو گے .توہ روتی دھوتی نہیں پھریں گی کہ چینل بدلو، میری شکل دیکھو، وغیرہ وغیرہ…
وہ جا کر کو ئی ایسا کام کریں گی جو تمہاری فٹ بال گیم سے کہیں زیادہ دلچسپ ہو گا. ایک عورت جب تیس کی عمر کو کراس کر جاتی ہے تو اس کا زندگی کا اتنا تجربہ ہو چکا ہوتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو اور اپنی ذات کو خود اہمیت دیتی ہے اسے باقی لوگوں سے تعریف کی کوئی ضرورت نہیں رہتی اور وہ خود جانتی ہے کہ وہ کیا ہے اور کیسی ہے.اسے لوگوں کی کسی قبولیت کی بھوک نہیں رہتی. ایک عورت جب اتنی بڑی عمر کی ہو جاتی ہے تو اسے اصل میں کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اس کا خاوند کدھر کدھر منہ مارتا پھر رہا ہے. اور بھی غم ہیں زمانے میں محبت کے سوا…وہ کبھی کسی مہنگے ریسٹورنٹ یا کسی اوپرا تھیٹر میں تمہارے ساتھ چیختی چلاتی ہوئی نہیں ملے گی کیونکہ اس کو کیا کہ تم کیا گل کھلا رہے ہو. اس کی زندگی کے ڈھیر سارے کام کرنے کو پڑے ہیں وہ تمہارے ساتھ لڑائیوں میں وقت ضائع نہیں کر سکتی.تیس سال سے زائد عمر کی خواتین عموماً بہت باوقار ہوتی ہیں اور وہ کسی کی کسی بات کو دل پر نہیں لیتی نہ ہی اپنے شوہر سے بے جا لڑائیاں مول لیتی ہیں. ان عورتوں میں حقیقت ، اصلیت اور گہرائی پیدا ہو چکی ہوتی ہیں. جب بھی کسی سے ملتی ہیں تو بغیر وجہ کے دوسرے لوگوں کی تعریف کرتی ہیں اور حوصلہ افزائی کرتی ہیں اس لیے کہ جب وہ جوان تھیں تو انہوں نے خود محسوس کیا ہوتا ہے کہ لوگ ہمیشہ آپ کی ٹانگ
کھینچتے ہیں اور آپ کو گراتے ہیں اور وہ اوروں کے ساتھ ایسی بے جا حق تلفی ہرگز نہیں کرتی ہیں. تیس سال سے بڑی عورت تمہاری نس نس سے واقف ہوتی ہے تو جب خاوند کہیں اور منہ ماری کر کے تشریف لاتا ہے تو اسے اپنے کرتوت خود سے بولنے نہیں پڑتی وہ تمہاری شکل دیکھ کر جان جاتی ہیں کہ آج کس کے ساتھ کیا رنگ ریلیاں منا کر لوٹے ہو. وہ لڑائی اس لیے نہیں کرتیں کیونکہ تم اب اتنے اہم نہیں رہے . اور وہ تمہاری خامیوں کے با وجود تمہیں ساری عمر صرف برداشت نہیں کریں گی بلکہ تم سے پہلے دن جیسی محبت بھی کرتی رہیں گی.ایک عورت جب اتنی عمر گزار چکی ہوتی ہے تو وہ اپنے خاوند کے چھیڑنے پر بالکل چڑتی نہیں ہے.وہ اچھی طرح جانتی ہے کہ اس کی کون کونسی جوان سہیلیوں کو تم چیل اور عقاب کی نظر سے گھورتے رہتے ہو. انہیں معلوم ہوتا ہے کہ ان کی صرف وہی دوستیں زندگی میں بچی ہوتی ہیں جو نیت کا اخلاص رکھتی ہیں اور وہ تمہارے ساتھ مل کر اسے کبھی دھوکہ دے ہی نہیں سکتیں. اس عمر کی عورت بہت سنجیدہ مزاج کی ہو جاتی ہے اور وہ صرف سچ بولتی ہے. اسے اپنی شکل یاحلیے سے بہت کم فرق پڑتا ہے اور وہ لوگوں کو بالکل ایسے ہی دیکھتی ہے جیسے وہ درحقیقت ہوتے ہیں. وہ دھوکے نہیں کھاتی اور کسی قسم کے کامپلیکسز کا شکار نہیں رہتی.

یہ تصویر ترکی کے ایک فوٹو گرافر نے اس وقت لی جب ایک بکری نے برفانی پہاڑ پر بچے کو جنم دے دیا بکری اور بچے کی جان بچانے ک...
24/05/2019

یہ تصویر ترکی کے ایک فوٹو گرافر نے اس وقت لی جب ایک بکری نے برفانی پہاڑ پر بچے کو جنم دے دیا بکری اور بچے کی جان بچانے کے لئے دیہاتی لڑکی( چرواہا ) نے ماں کو کندھے پر اٹھایا اور لڑکی کے کتے نے نوزائیدہ بکری کا بچہ کو اپنے اوپر سوار کر کے ریسکیو کر رہے تھے۔
یہ فوٹو انسانیت کی ایک زندہ مثال ہے،واقعی انسان فرشتے سے بھی افضل ہو سکتا ہے اگر وہ بننا چاہے...
مزید اپڈیٹس کے لیے پیج کو لائک کریں

22/05/2019

بلوغت کے بعد فوراً نکاح اور اسلامی سزاوں کا نفاذ ہی ریپ اور زنا جیسے واقعات کا فوری اور واحد حل هے.

Address

Faisalabad
38000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DesignSol posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share