Hum hain Ali Gee k Nokar

Hum hain Ali Gee k Nokar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hum hain Ali Gee k Nokar, Event Planner, Main FSD, Faisalabad.

Ae Rab e Jahaan Panjtan pak k Khaliq,,
Iss qom ka daman gham-e-Shabbir se bhar de,,
;
Bachun ko ata kar Ali Asghar ka tabassum,,
Boorhun ko Habib Ibn e Mazahir ki nazar de,,
;
Kamsin ko mile walwalaye Aun o Muhammad,,
Har aik jawan ko Ali Akbar ka jigar de,,
;

Maaun ko sikha Sani e Zahra ka saleeqa,,
Behnun ko Sakina ki duaoo'n ka asar de,,
;

Jo chadar e Zainab ke azadar hein mola,,
Mehfooz rahe

n aisi khawateen ke parday,,
;

Mola tujhe Zainab ki aseeri ki qasam hai,,
Be-jurm aseerun ko rehai ki khabar de,,
;

Jo deen ke kaam aye woh aulaad atta kar,,
Jo majlis e Shabbir ki khatir ho woh ghar de,,
;
Ae rab e jahan Syed e Sajjad ka sadqa ,,, ,
Beemar jo hon unko shafa yab sehr de,,
;
Muflis pe zaro lal Jawahir ki ho baarish,,
Makrooz ka har karz ada ghaib se kerde,,
;
Jinn ko bhi hei masoom ki ziarat ki tamana,,
Unn ko tu unnke roze ki ziarat ka sharf de,,
;
Jaati hai agar jaan to beshak chali jaye,,
Abbas ke parcham pe kabhi aanch na aye,,
;
Gham koi na de humko siwaye gham e Shabbir,,
Shabbir ka gham baant raha hei to idhar de.,,
;
;
Mohsin Naqvi

24/04/2020
22/03/2020


‏یہ علی بابا آن لائن کمپنی کا کافر مالک ہے جس نے کرونا سے متاثرا ممالک کے لیے 2 لاکھ ٹیسٹ کٹس ، ماسک اور وینٹیلیٹر جیسا بیشتر میڈیکل سامان مفت دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پاکستان میں المدینہ جرنل اسٹور والے نے چینی اور المکہ راشن والے نے آٹا مہنگا کردیا ہے 😩

جیو مسلمانوں

24/09/2017
03/08/2015

میڈیکل کی ایک مومنہ طالبہ کے پری ذاد حسن پر ایک سرمایہ دار وجاگیردارکا بدکردار بیٹا عاشق ہوگیا کسی حیلے بہانے سے اس مومنہ طالبہ کےگھر رشتے کا پیغام بھیجوایا گیا مومنہ طالبہ کےگھروالوں کولڑکے کے چال چلن کا اچھی طرح علم تھا اور دوسرا کچھ ایمانی اورنظریاتی وجوہات کے پیش _نظر انھوں نے رشتہ قبول کرنے انکار کردیا، لڑکی کے والدین کو لڑکے نے ہرقیمت پر مومنہ طالبہ کوحاصل کرکے دیکھانے کاچلینج دے دیا، کسی عامل کے کہنے پر کسی ذریعہ سے لڑکے نے لڑکی کے بال حاصل کیے اور کالے جادو کا وار کردیا لڑکی دن بدن بیمار ہوکر بسترسے جالگی، کئ ہسپتالوں کے بہترسے بہترین ڈاکٹرز سےعلاج کروانے کے باوجود لڑکی مرض بڑھتی گی جوں جوں دوا کی ،کی مثال بنی ہوئی تھی لڑکے نے پیغام بھیجوایا کہ اب بھی ٹائم ہے لڑکی کا نکاح مجھ سے کردو ورنہ یہ مرتوسکتی ہے ٹھیک نہیں ہوگی، لڑکے کے اس پیغام کے بعد لڑکی کے والدین عاملوں، نجمیوں، پیروں، تعویز دھاگہ دینے والوں کی جانب متوجہ ہوۓ. جب عاملوں نے جادو کا توڑ کرنےکے واسطے عمل شروع کیۓ تو گھرمیں نقصانات، خون کے چھینٹے، پھتروں کا آنا، کسی کے قدموں کی آہٹ اور رات کو عجیب خوفناک آوازوں کا سنائی دینا، برتنوں کا خود بخود گرنا، لائیٹ کے بٹن کا آف ہوجانا جیسے واقعات رونما ہونا شروع ہوگے.اب لڑکی والوں کی حالت بہت قابل رحم تھی کہ جادو کا توڑ کروانے کی کوشش میں صورت_حال مزید گھمبیر کر بیٹھے ، اور ادھر لڑکی کی حالت ماں باپ کو رونے پرمجبور کردیتی. حالات یہاں تک بگڑے گے کہ جولوگ ہمدردی کے واسطے انکے گھر آتے. انکے نقصانات شروع ہونے لگ جاتے.محلے داروں، رشتہ داروں نےیہ کہہ کرآنا چھوڑ دیا کہ ان کے ہاں کوئی بہت بڑا آسیب ہے جس نے یہ ہلچل مچارکھی ہے. مال اور پیسہ علاج معالجے اور جادو کے توڑ کے نام پر بہت برباد کیا گیا ہزاروں نہیں لاکھوں روپے ڈاکٹروں اورعاملوں نےفیس کی مد میں حاصل کیے، مگر نا بچی ٹھیک ہوئی اور ناگھر کا سکون واپس لوٹا. آۓ دن عجیب وغریب واقعات سےخوف ذدہ ہوکر سب گھروالوں نے ایک کمرے میں رہنا شروع کردیا،مگر اسکے باوجود رات بھرانجانے خوف اور ڈرسے جاگتے رہتے. یہ سلسلہ چلتے چلتے کم وبیش ایک سال کا عرصہ بیت گیا.پھرتے پھراتے زمانے بھرکی ٹھوکریں کھاتے اس مومنہ لڑکی کا باپ کسی طرح ہمارےاستاد صاحب کی خدمت میں سائل بن کر آن پہنچا، میں استاد صاحب کی خدمت میں بیٹھا ہوا تھا جب اس سائل نے اپنی مندرجہ بالا داستان استاد صاحب سے عرض کی. وہ اپنے حالات استاد صاحب کو سنا رہا تھا اس کی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے بتا رہے تھےکہ موصوف کو سوۓ ہوۓ شاہد صدیاں بیت چکیں ہیں. استاد صاحب دنیا سے بیزار اور اپنے مولا کے عشق اور انکی یاد و تصور میں ہمہ تن گوش رھاکرتے انتہائی مختصر اور سادہ بات کرتے، سائل کی ساری داستان سن کرفرمایا مجھے حکم فرمایا عبداللہ شاہ مہمان کوپانی پلاو انکو کھانے کوکچھ دو. راہ _ مسافرت میں جومیرے پاس موجود تھا مہمان کی خدمت میں مولا کا لنگرحاضر کردیا. مولا کے فقیروں کا لنگرکھانا عام انسان کے بس میں کہاں؟ دوچار لقمے کھاکر مہمان نے لنگرسے ہاتھ کھینچ لیا، استاد صاحب نے مجھے اشارہ سے حکم دیا کہ مہمان کو ہمارے قریب لاو. سائل جب استاد صاحب کے روبرو حاضرہوچکا تو استاد صاحب نے ٹھنڈی آہ بھرتے ہوۓ فرمایا" میرے مولا علیہ السلام نے اپنی جنگیں آپ لڑی ہیں تجھے بھی اپنی جنگ آپ لڑنا ہوگی! سائل نے عاجزی سے سر ہلا کر اپنی جنگ آپ لڑنے پر آمادگی کا اظہار کیا، استاد صاحب کا ایک دم لہجہ کرخت ہوگیا فرمایا جا گھر واپس جاکر سارے گھروالوں سے کہہ دے با وضو ہوکرمصلے پر بیٹھ جائیں اور "دعاۓ کمیل" پڑھنا شروع کردیں سائل نے عرض کیا شاہ جی کتنی بار دعاۓ کمیل پڑھنی ہے؟ فرمایا جب تک تم سارے گھروالے مر نا جاو! یا تمھارا دشمن نا مرجاۓ. سائل استاد صاحب کے ھاتھ چومتا روتا دعاؤں کی درخواست کرتا روانہ ہوگیا سائل کے چلے جانے کے بعد استاد صاحب نے جلالی لہجے میں مجھے مخاطب کرتے ہوۓ فرمایا" عبداللہ شاہ انسانوں کو خبر ہی نہیں ہے کہ مولا علیہ السلام دعاۓ کمیل کے نام پر مخلوق کو کائنات کے کیسے کیسے رازوں اورخزانوں سے نواز گے ہیں؟ پانچویں دن وہی سائل استاد صاحب کے حضور بیٹھا کہہ رہا شاہ جی ہم نے آپکے حکم کےمطابق عمل کیا پہلے ہی دن گھر میں ہڈیاں چٹخنے کی آوازیں سنائی دیتی رہیں دوسرے دن گھر سے دھوۓ کے بادل اڑتے نظرآۓ تیسرے دن معلوم پڑا ہم پرجادو کے واسطےجس عامل کی خدمات حاصل کیں گیں تھیں اسے انہی شیطانی بلاؤں نے مار ڈالا جنکو اس نے ہمارے گھر پر مسلط کیا تھااور اسی دن میری بچی ایک سال بعد بستر سے خود اٹھ کر آہستہ آہستہ قدم بھرکے چلنے لگی اور اس رات ہم سب گھروالے کئ ماہ کے بعد پرسکون نیند سوۓ اور چوتھے دن یعنی کل وہ لڑکا جس نے رشتہ کے انکار پرہماری بربادی میں کوئی کسراٹھا نا رکھی تھی ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں موقع پرہی مر گیا؟ اور آج پانچواں دن ہے میں ساری خوشیاں چھوڑ کر آپکے قدموں میں آن حاضر ہوا ہوں یہ کہہ کر وہ صاحب استاد کی پنڈلیوں سے لپٹ گے! شاہ جی آپ نے مجھے خرید لیا ہے شاہ جی میں آپ کا نوکر ہوں میں نے دیکھا استاد صاحب کی جلالی آنکھیں مجھے غصے سےگھور رہی تھیں میں ایک دم چونکا اور سائل کو اپنی پوری طاقت کے ساتھ استاد صاحب کی پنڈلیوں سے جدا کیا.کچھ دیر بعد جب سائل نارمل حالت میں آیا تو استاد صاحب نے مجھے اشارے سے حکم دیا کہ اس کو کہو اب واپس چلا جاۓ.سائل کے جانے کے بعد استاد صاحب نے ایک بڑا عجیب جملہ ارشاد فرمایا؟ فرمایا لوگ بھی عجیب ذہنیت کے ہیں؟ مشکلیں مشکل کشاء حل فرماتے ہیں اورلوگ پیر ہمارے پکڑ لیتے ہیں.

کوفے میں ہے کہرام ہائے علی ہائے..مولا علی(ع) نے صدا بلند کی، مجهے ابن_ملجم(ل) نے قتل کر دیا، یہ سنتے ہی مسجد میں بهگ دڈ ...
08/07/2015

کوفے میں ہے کہرام ہائے علی ہائے..
مولا علی(ع) نے صدا بلند کی، مجهے ابن_ملجم(ل) نے قتل کر دیا، یہ سنتے ہی مسجد میں بهگ دڈ مچ گئی اور عاشقان_مولا علی(ع) نے کہا دیکهوں بهاگنے نہ پائے، مسجد کے سارے دروازے بند کر دیئے گئے اور ابن_ملجم(ل) کو پکڑ لیا گیا..
زمین لرزنے لگی، سیاه آندهیاں چلنے لگیں، مسجد کے دروازے ایک دوسرے سے ٹکرانے لگے، ملائکہ نوحہ کرنے لگے، کوفہ کا ہر شخص تڑپ اٹها، لوگوں کے گریہ کی آواز سن کے دونوں شہزادے دوڑتے ہوئے محراب_مسجد میں تشریف لائے..
امام حسن و حسیں(ع) مولا علی(ع) کے قریب آئے تو ان کا چہره، سر اور ریش_مبارک خون سے رنگین دیکهیں، امام حسن(ع) نے رمال سے آپ(ع) کا سر_مبارک باندها اور رونے لگے..
لوگوں کی خواہش تهی کے آخری مرتبہ امیرالمومنین علی(ع) کے پیچهے نماز ادا کریں، لیکن آپ(ع) کا اتنا خون نکل رہا تها کہ آپ(ع) کا چہره سفید ہو گیا تها، سیدها بیٹها بهی نہیں جا رہا تها، کبهی دائیں جهک جاتے کبهی بائیں..(ہائے مظلوم امام)
مولا علی(ع) کے حکم پر امام حسن(ع) نے نماز پڑهائی اور آپ(ع) نے بیٹهہ کر اشاروں سے نماز ادا کی، ضربت کی اطلاع ملتے ہی لوگ تڑپ کر گهروں سے نکلنے لگے اور دوڑ دوڑ کر مسجد میں پہنچنے لگے، یہاں تک کہ عورتیں اور بچے بهی..
اما حسن(ع) نے جهلی میں سر_مبارک رکهہ لیا کہ اتنے میں مظلام امام(ع) کو غش آ گیا، یہ دیکهہ کر دونوں شہزادے رونے لگے اور بابا کا منہ چومنے لگے، مولا علی(ع) کو ہوش آہا تو گریا کر کے روتے ہوئے فرمایا : " میرے زخم پر روتے ہو؟؟ جب کے تمهیں زہر سے شہید کیا جائے گا اور تمهارے جنازے پر تیر برسا کر تمهیں زخمی کیا جائے گا اور تمهارے بهائی حسین کو تیروں اور تلواروں سے بهوکا پیاسا شہید کر دیا جائے گا..
وَاعلــــیّــــا • وَا مُصیــــــبتا • وَا غُــــــــربتا

Ramzan mubarik to allll
18/06/2015

Ramzan mubarik to allll

09/01/2015
17/12/2014
16/12/2014

ج پاکستان کی تاریخ کا بدترین دن
پشاور دہشت گردوں کے قبضه مين
تعزیت گالی ۔ ۔ ۔سوگ طعنہ لگ رہا ہے ۔ ۔ ۔ کوئی لفظ ۔ ۔ ۔ کوئی پُرسہ ۔ ۔ ۔ اِن زخموں کا مداوا نہیں ۔ ۔ ۔ کوئی سزا اس جُرم کے شایان نہیں ۔۔ کوئی حیلہ ۔ ۔ ۔ کوئی بہانہ ۔۔ اس غفلت سے فرار مہیا نہیں کر سکتا ۔ ۔ ۔ دعا بے معنی ۔ ۔ بد دعا مہمل سی ہو گئی ہے ۔ ۔ ۔ اقدامات ملعون لگ رہے ہیں ۔۔
وزیراعظم پاکستان سے اپیل کرتے ہین کہ سزاے موت کو بہال کیا جاے دہشت گردوں کو کیفرے کردار تک پہنچایا جاے

Address

Main FSD
Faisalabad
48000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hum hain Ali Gee k Nokar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category