12/08/2023
12اگست 2023 انتہائی افسوس ناک خبر
”میں کس کے ہاتھ سے اپنا لہو تلاش کروں“
گڑھی کپورہ میں ننھی کلی باپ کے ہاتھوں مسل گئی
مردان کے تھانہ گڑھی کپورہ کے علاقہ چمرنگ میں سفاک باپ نے اپنی کم سن بچی کو شدید جسمانی تشدد کانشانہ بناکر ناخن نکالے اور بجلی کے کرنٹ دے موت کے گھاٹ اتاردیا ننھی پری نے سسک سسک کر جان دے دی ہسپتال میں بچی کی ہلاکت کی تصدیق پر ظالم باپ بھاگ گیا علاقے میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ذرائع کے مطابق مبینہ ملزم ظہورمحمد نے دو شادیاں کی ہیں بارہ سالہ بچی تانیہ گل کی ماں شوہر سے طلاق لے کر دوسری شادی کرچکی ہے جبکہ دوسری بیوی میکے ناراض بیٹھی ہے وقوعہ کے روزتانیہ گل کے دادنے نواسوں کے لئے کھانے اور دیگر اشیاء لاکر گھر میں دیں جس پر ظالم باپ مشتعل ہوگیا او رننھی تانیہ گل کو پکڑ کرگھونسوں،مکوں اور ڈنڈوں سے ماراپیٹا ان کے پاؤں کے انگھوٹوں کے ناخن نکالے ظالم باپ نے بچی کو ایم ایم سی لایا جہاں ڈاکٹروں نے جب تشدد او رموت کی تصدیق کردی تو ملزم نے لاش ہسپتال میں چھو ڑکر بھاگ اختیا رکرلی اسپتال ذرائع کے مطابق مقتولہ کے جسم کے مختلف حصوں پر شدید تشدد او رخون کے نشانات تھے ہاتھ پاؤں مارپیٹ اور تشدد سے سوجھ گئے تھے ذرائع نے بتایاکہ لاش پر بعض نشانات سے بچی کوبجلی کے کرنٹ دینے کے خدشات ہیں مقامی ذرائع کے مطابق مقتولہ چاربہن بھائیوں میں سب سے بڑی تھی ادھر علاقے میں یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی شہریوں میں شدید غم وغصہ پایاجاتاہے اورملزم کی گرفتاری اور اسے قرار واقعی سزادالونے کا مطالبہ کیاجارہاہے۔