Explore With Zahid

Explore With Zahid 🌱✨ Welcome to *Explore With Zahid*! 🚜🌍 Explore agriculture, gardening, plants & travel. Join us for green living & unforgettable journeys! 🌿✈️

From farming tips & plant care to nature vlogs & countryside tours, we bring knowledge + adventure.

فیصل آباد (پریس ریلیز): مورخہ 16 اگست 2026 (بروز اتوار) ضلع فیصل آباد کی تحصیل سمندری کے گاؤں 386 گ ب میں ایوب ایگریکلچر...
16/08/2026

فیصل آباد (پریس ریلیز): مورخہ 16 اگست 2026 (بروز اتوار) ضلع فیصل آباد کی تحصیل سمندری کے گاؤں 386 گ ب میں ایوب ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد اور فتیانہ سیڈ کارپوریشن کے اشتراک سے راجہ نعیم کیانی کے ڈیرے پر باغبانوں کے لیے ایک اہم تعلیمی و تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے بھر کے کاشتکاروں اور باغبانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ واضح رہے کہ یہ علاقہ پاکستان بلکہ دنیا بھر میں جامن کی پیدوار کا اہم ترین مرکز مانا جاتا ہے۔
​نشست کے دوران زرعی ماہرین نے جامن کی کاشت، نگہداشت اور پیداوار بڑھانے کے حوالے سے سیرحاصل گفتگو کی:
​مٹی و پانی کا تجزیہ: سوائل سائنسز ایکسپرٹ ڈاکٹر آصف رشید صاحب نے زمین اور پانی کا لیبارٹری انالیسز کروانے کا طریقہ اور متعلقہ لیبارٹریوں کا تعارف کرایا۔ انہوں نے پودوں میں غذائی اجزاء (مائیکرو نیوٹرینٹس) کی کمی کی علامات، مناسب وقت پر گوبر کی کھاد اور ڈی اے پی کے استعمال پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
​جدید افزائشِ نسل: ایوب ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ڈاکٹر زاہد صاحب نے بیج کے علاوہ بذریعہ قلم کاری (کٹس) پودے تیار کرنے کے مفید طریقے بتائے۔🌲
​گرافٹنگ اور جلد پھل: زاہد بشیر انجم نے حاضرین کو جدید ٹیکنیکس اور گرافٹنگ کے ذریعے 3 سے 4 سال کے مختصر عرصے میں جامن سے پھل حاصل کرنے کی تکنیک اور مختلف اقسام پر بریفنگ دی۔🌷
​ویلیو ایڈیشن: فتیانہ سیڈ کارپوریشن کے سی ای او میاں اویس صاحب نے پھل کو ضائع ہونے سے بچانے اور ویلیو ایڈیشن کے حوالے سے رہنمائی کی۔ انہوں نے جامن سے تیار کردہ مصنوعات جیسے کہ ٹافی، جیم، جیلی، سیرپ، شربت ، سرکہ، ثابت جامن کا پاؤڈر ، گھٹلی کا پاؤڈر اور مارملیڈ کی نمائش بھی کی اور کاشتکاروں کو خود یہ پروڈکٹس تیار کر کے اپنی آمدن میں اضافے کی ترغیب دی۔🪻
​نشست کے اختتام پر باغبانوں کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے گئے اور کسانوں کو تمام تر درپیش مسائل کے سستے و آسان حل کے لیے ایوب ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ سے رابطہ رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ آخر پر باغبانوں میں سرٹیفکیٹس اور شیلڈ تقسیم کی گئیں 🌹
حاضرین کی تواضع چائے، کولڈ ڈرنکس اور کھانے سے کی گئی تمام احباب نے راجہ نعیم کیانی صاحب کی میزبانی پر خصوصی شکریہ ادا کیا 🌹🫐🍇
🌹 زاہد بشیر انجم ستیانہ فیصل آباد 🌹

*​🌿 ماشاءاللہ! محنت کبھی رائے گاں* *نہیں جاتی* 🌿​کہتے ہیں نہ کہ "محنت وقت مانگتی ہے اور نظر بھی آتی ہے!" 🌾​آج جناب محمد ...
11/08/2026

*​🌿 ماشاءاللہ! محنت کبھی رائے گاں* *نہیں جاتی* 🌿
​کہتے ہیں نہ کہ "محنت وقت مانگتی ہے اور نظر بھی آتی ہے!" 🌾
​آج جناب محمد رضوان صاحب کے پپیتا (Papaya) فارم کا وزٹ کیا جہاں پر پپیتے کی مختلف اقسام دیکھنے کو ملیں 🌹 ییلو اور ریڈ کنگ کے سنگم میں ریڈ لیڈی بھی نظر آئی تاہم WS-46 ورائٹی کے 400 سے زائد پودوں نے (4 کنال رقبے پر) حیران ہی کر دیا۔ بالکل زمین سے ہی پھل کی بھرپور شروعات دیکھ کر دل خوش ہو گیا! ماشاءاللہ پودے بالکل لش گرین (Lush Green)، صحت مند اور پھلوں سے لدے ہوئے ہیں۔
​فارمنگ صرف کام نہیں، ایک جنون اور محبت کا نام ہے۔
​بہترین مینجمنٹ: کیمیکل سپرے (گلائفوسیٹ / پیراکاٹ) سے اجتناب اور ہاتھوں سے گوڈی/گوڈیاں۔
​پانی کا منظم نظام: بارش اور فارمنگ کے حساب سے نالیوں کی بہترین مینجمنٹ۔
​ان شاءاللہ! ستمبر کے پہلے ہفتے تک اس شاندار اور لذیذ پھل کی ہارویسٹنگ/پکنگ شروع ہو جائے گی۔
​اللہ تعالی اس محنت میں برکت عطا فرمائے اور نظرِ بد سے محفوظ رکھے۔ (آمین) 🤲✨
🌹 زاہد بشیر انجم ستیانہ 🌹

*​زرعی ترقی کی جانب ایک بہترین* *قدم: سلانوالی (سرگودھا) میں باغبانوں کی* *شاندار بیٹھک!* 🌿🍊​9اگست 2026ء (بروز اتوار) سر...
10/08/2026

*​زرعی ترقی کی جانب ایک بہترین* *قدم: سلانوالی (سرگودھا) میں باغبانوں کی* *شاندار بیٹھک!* 🌿🍊
​9اگست 2026ء (بروز اتوار) سرگودھا کے نواحی علاقے سلانوالی کے گاؤں 130 جنوبی میں واقع برچھا سٹرس ریسرچ سینٹر میں ملک بھر کے باغبانوں اور زراعت سے منسلک دوستوں کی ایک باوقار بیٹھک کا اہتمام کیا گیا۔
​اس اہم نشست کی میزبانی برچھا سٹرس ریسرچ سینٹر کے سی ای او *جناب میاں* *شفقت محبوب صاحب* نے کی، جنہوں نے تمام مہمانوں کا انتہائی گرم جوشی اور پرخلوص انداز میں استقبال کیا۔
​🌍 *ملک بھر سے نمائندگی:*
​اس بیٹھک کی سب سے خوبصورت بات یہ تھی کہ اس میں ملک کے طول و عرض سے آئے ہوئے دوستوں نے شرکت کی۔ کے پی کے، فورٹ عباس، رحیم یار خان، فیصل آباد، اسلام آباد اور سرگودھا کے مقامی باغبانوں نے بھرپور انداز میں حصہ لے کر اس نشست کو کامیاب بنایا۔
​💡 *اہم ایجنڈا اور نشست کا باقاعدہ آغاز:*
​صبح ۱۱ بجے اس تعلیمی و عملی نشست کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ اس بیٹھک کا بنیادی مقصد باغبانوں اور کسانوں کی رہنمائی کرنا تھا کہ کس طرح کم سے کم وقت اور محنت کے ساتھ جدید سائنسی طریقوں کو اپنا کر زیادہ سے زیادہ آمدن (Earning) حاصل کی جا سکتی ہے۔
​🍊 *سٹرس بڈنگ اور نرسری کی جدید* تکنیک:
​نشست کا سب سے اہم اور دلچسپ سیشن سیٹرس (کنو/مالٹا) کی پنیری/نرسری اور پودے تیار کرنے سے متعلق تھا:
​وقت کی بچت: عام طور پر سیٹرس کا پودا بیج بونے سے لے کر گرافٹنگ اور مکمل پودا بننے تک ۲۴ سے ۲۵ ماہ (تقریباً ڈھائی سال) کا وقت لیتا ہے۔ تاہم، میاں شفقت محبوب صاحب نے وہ جدید اور جدید ترین میتھڈز شیئر کیے جن کی مدد سے محض ۱ سے ۱.۵ سال (ایک سے ڈیڑھ سال) کے اندر بہترین اور صحت مند پودا تیار کیا جا سکتا ہے۔
​کم جگہ سے زیادہ منافع: انہوں نے ایک کنال کا ڈیمو پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اگر کوئی باغبان پوری لگن اور محنت کے ساتھ ایک کنال پر کام کرے، تو وہ ۱ سے ڈیڑھ سال کے عرصے میں ۱۰ سے ۱۵ لاکھ روپے تک باآسانی کما سکتا ہے۔
​دیگر فصلات: اس کے علاوہ دیگر اہم فصلوں اور ہائی ویلیو پلانٹیشن پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
​🛠️ عملی (Practical) سیشن اور فیلڈ وزٹ:
​تھیوریٹیکل گفتگو کے بعد تمام شرکاء کو فارم کا عملی دورہ کرایا گیا:
@​ *امپورٹڈ ورائٹیز کا معائنہ* : فارم میں لگی ہوئی سیٹرس کی مختلف امپورٹڈ (غیر ملکی) ورائٹیز اور دیگر پودے شرکاء کو دکھائے گئے۔ شرکاء نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا
@​عمل کرکے دکھایا: جتنی باتیں پہلے بتائی گئی تھیں، ان تمام چیزوں کا پریکٹیکل کر کے دکھایا گیا۔
@​ *بڈنگ کی جدید تکنیک:* آخری مرحلے میں ٹی بڈنگ (T-Budding) اور چپ بڈنگ (Chip Budding) کے عملی طریقے کر کے سکھائے گئے، جس سے دوستوں کی معلومات اور تجربے میں بے پناہ اضافہ ہوا۔
​⏰ *کاوشوں کی پذیرائی:*
​تمام شرکاء کا شوق اور دلچسپی اس حد تک تھی کہ تمام دوست شام 5 بجے تک مسلسل سیکھنے، سوال و جواب اور آپس میں تبادلہ خیال میں مصروف رہے۔ آخر میں تمام مہمانوں نے میاں شفقت محبوب صاحب کی اس شاندار کاوش اور بہترین میزبانی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کے ساتھ اجازت لی۔
​اللہ تعالی ہمارے تمام کسان اور باغبان بھائیوں کے رزق اور محنت میں برکت عطا فرمائے! آمین 🤲🙏
🌹 زاہد بشیر انجم ستیانہ فیصل آباد 🌹

**درختِ جامن: افادیت، کاشت اور گرافٹنگ کی مکمل رہنمائی****سلام باغبان دوستو!**جامن نہ صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان کا ایک...
03/08/2026

**درختِ جامن: افادیت، کاشت اور گرافٹنگ کی مکمل رہنمائی**
**سلام باغبان دوستو!**
جامن نہ صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان کا ایک اہم اور دیسی (Native) درخت ہے۔ اسے پھلوں کی دنیا میں ایک انمول تحفہ سمجھا جاتا ہے، جس کے طبی فوائد کا شمار ممکن نہیں۔
# # # **طبی افادیت:**
* **معدہ اور جگر:** جامن اور اس کے پراڈکٹس معدے اور جگر کے امراض میں انتہائی مفید مانے جاتے ہیں۔
* **ذیابیطس (شوگر):** شوگر کے مریضوں کے لیے جامن کی گٹھلی کا پاؤڈر اور اس کے دیگر پراڈکٹس ایک مستند اور بہترین علاج تصور کیے جاتے ہیں
# #معدے کے اندر اگر کسی بھی قسم کا بال چلا جائے تو اسے صرف جامن گلا سکتا ہے
# # # **جامن کی کاشت اور گٹھلی کا انتخاب:**
# #جامن کی اقسام
را جامن ۔ دیر سے پکتا ہے فروٹ موٹا اور نرم گودا لیکن اس میں ترشی موجود رہتی ہے اس لیے کمرشلی پسند نہیں کی جاتی؟
دیسی صراحی جامن۔ میٹھی رسیلی، گودے سے بھرپور گٹھلی چھوٹی، موٹا سائیز غرض اپنی خصوصیات کی وجہ سے کمرشلی بہترین ورائٹی مانی جاتی ہے اور پاکستان کے تقریباً تمام علاقوں میں اس کے پودے ملتے ہیں پنجاب کا ضلع فیصل آباد جامن کی پروڈکشن کا مرکز مانا جاتا ہے خصوصاً سمندری کے گاؤں 385 گ ب 386 گ ب 485 گ ب اور جڑانوالہ کے گاؤں 31 گ ب، 27 گ ب، 35 گ ب ،230 گ ب کوٹ راجپوتاں اور تقریباً ہر گاؤں میں اس کے پودے موجود ہیں
اس کے علاؤہ تھائی ٹین kg ، وائیٹ جامن، پنسل جامن، سیڈ لیس جامن، ویری گیٹیڈ جامن بھی تجربات سے گزر رہے ہیں 🤔
جامن کی افزائش کا سب سے بہترین اور بنیادی طریقہ **گٹھلی (بیج)** کے ذریعے کاشت ہے۔ گٹھلی کے انتخاب میں درج ذیل باتوں کا خیال رکھیں:
1. **پھل کا انتخاب:** ایسی گٹھلیاں چنیں جن کے پھل کا سائز موٹا، گودا زیادہ اور گٹھلی باریک ہو۔
2. **ذائقہ:** پھل کھانے میں میٹھا ہو۔ ایسے جامن سے پرہیز کریں جو کھاتے وقت گلے میں ترشی یا کھٹاس پیدا کریں۔
3. **بہترین سیزن:** آج کل کا موسم (جولائی اور اگست) گٹھلی لگانے اور اس کی دیکھ بھال کے لیے انتہائی موزوں ہے۔
# # # **پھل آنے کا دورانیہ:**
* **دیسی/بیج والا پودا:** اگر بیج سے لگائے گئے پودے کی اچھی دیکھ بھال کی جائے تو یہ **5 سے 7 سال** میں پھل دینا شروع کر دیتا ہے، جبکہ کمرشل پیمانے پر بھرپور پیداوار **8 سے 10 سال** کی عمر میں حاصل ہوتی ہے۔
* **گرافٹنگ (قلم کاری):** اگر آپ جلدی پھل حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بیج سے تیار کردہ پودے (روٹ سٹاک) پر گرافٹنگ کریں۔
* **بہترین وقت:** جولائی، اگست یا آنے والے فروری کے مہینے میں ویج گرافٹنگ (Wedge Grafting) یا سائیڈ گرافٹنگ (Side Grafting) کی جا سکتی ہے۔
* **طریقہ:** کسی بھی اچھی نسل کے پھلدار درخت سے سائن (Sion) لے کر روٹ سٹاک پر گرافٹ کر دیں۔
* **فائدہ:** گرافٹ شدہ پودا محض **3 سے 4 سال** کے اندر بہترین اور بھرپور پھل دینا شروع کر دیتا ہے۔
پودے لگائیں، ماحول کو خوبصورت بنائیں اور دیسی درختوں کی افزائش میں اپنا حصہ ڈالیں!
**طالبِ دعا:**
🌹 زاہد بشیر انجم ستیانہ فیصل آباد 🌹

30/07/2026

**PRESS RELEASE**
*PHDEC Launches Summer Guava Bagging Pilot Project in Punjab's Largest Guava Cluster to Promote Export-Quality Production**
**Sharaqpur, Punjab | July 29, 2026**
*Reported by: Zahid Bashir Anjum Satiana Faisalabad*
**SHARAQPUR:** The Pakistan Horticulture Development & Export Company (PHDEC), an organization under the Ministry of Commerce, Government of Pakistan, has launched a Summer Guava Bagging Pilot Project in Sharaqpur, Punjab's largest and most renowned guava-producing cluster. The initiative aims to improve fruit quality, reduce fruit fly infestation, promote export-oriented production, and strengthen Pakistan's competitiveness in international guava markets.
The initiative builds upon PHDEC's successful Mango Bagging Project, which has significantly improved fruit quality, appearance, and market value over the past three years. Encouraged by these results, PHDEC introduced Winter Guava Bagging in Sharaqpur in November 2025, distributing 50,000 guava bags to growers and demonstrating encouraging results in reducing fruit fly infestation. Building on this success, PHDEC has now distributed an additional **50,000 guava protection bags free of cost** to growers in Sharaqpur to safeguard fruits during the critical summer production period.
Pakistan produces nearly **800,000 metric tons** of guava annually, placing it among the world's leading guava producers. However, despite growing demand from the European Union (EU), Central Asian Republics (CARs), and other premium markets, Pakistan's fresh guava exports remain largely confined to Gulf countries due to cosmetic defects, fruit fly infestation, bruising, and non-compliance with international quality standards.
To address these challenges, the protective bags distributed by PHDEC are specifically designed to:
* **Pest Control:** Protect fruits from fruit flies and other insect pests.
* **Chemical Reduction:** Reduce the need for synthetic pesticide applications.
* **Physical Damage Prevention:** Minimize mechanical damage caused by wind and branch friction.
* **Environmental Protection:** Shield fruits from adverse weather conditions such as smog and frost, thereby enhancing shelf life and export quality.
# # # **Technical Workshop & Export Readiness Training**
To complement the pilot project, PHDEC organized a practical training workshop titled *"Summer Guava Production, Bagging Technology, Export Linkages and Awareness on PHDEC Certification Project for Export Readiness."* The workshop provided practical guidance on export-oriented production practices, Good Agricultural Practices (GAP), harvesting, post-harvest management, and compliance with international quality standards.
* **Horticultural Research Institute (HRI), AARI Faisalabad:** Experts conducted technical sessions detailing correct fruit bagging techniques, the ideal growth stage for bagging, post-bagging orchard management, and effective fruit fly prevention strategies.
* **Department of Plant Protection (DPP):** A representative delivered a presentation on Sanitary and Phytosanitary (SPS) requirements, export protocols, quarantine regulations, phytosanitary compliance, and traceability systems necessary for accessing high-value international markets.
* **Commercial Linkages:** Leading guava exporters interacted directly with growers to foster commercial ties and promote contract farming arrangements for premium guava production.
* **PHDEC Certification Awareness:** The PHDEC team briefed participants on adopting internationally recognized certification systems to improve food safety, traceability, market intelligence, and buyer linkages.
PHDEC representatives reaffirmed the company's commitment to promoting modern production technologies, strengthening value chains, and enhancing the export competitiveness of Pakistan's horticulture sector. PHDEC will closely monitor the pilot project throughout the season and plans to expand the initiative to other major guava-producing regions across Pakistan.
🌹 **Zahid Bashir Anjum Satiana Faisalabad** 🌹

**پریس ریلیز****پی ایچ ڈی ای سی (PHDEC) کا پنجاب کے سب سے بڑے امرود کلسٹر میں "سمر امرود بیگنگ پائلٹ پروجیکٹ" کا باقاعدہ...
30/07/2026

**پریس ریلیز**
**پی ایچ ڈی ای سی (PHDEC) کا پنجاب کے سب سے بڑے امرود کلسٹر میں "سمر امرود بیگنگ پائلٹ پروجیکٹ" کا باقاعدہ آغاز**
**شرقپور، پنجاب | 29 جولائی 2026**
وزارت تجارت، حکومتِ پاکستان کے ذیلی ادارے **پاکستان ہارٹیکلچر ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی (PHDEC)** نے پنجاب کے سب سے بڑے اور معروف امرود پیداواری علاقے شرقپور میں **"سمر امرود بیگنگ پائلٹ پروجیکٹ"** کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے। اس اقدام کا بنیادی مقصد پھل کی کوالٹی میں اضافہ، فروٹ فلائی (پھل کی مکھی) کا خاتمہ، برآمدی معیار کی پیداوار کو فروغ دینا اور بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستانی امرود کی مسابقت کو مضبوط بنانا ہے۔
یہ منصوبہ پی ایچ ڈی ای سی کے کامیاب **مینگو بیگنگ پروجیکٹ** کا تسلسل ہے، جس کے ذریعے گزشتہ تین سالوں میں آم کی کوالٹی، ظاہری خوبصورتی اور مارکیٹ ویلیو میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اسی کامیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایچ ڈی ای سی نے نومبر 2025 کے دوران شرقپور میں **ونٹر امرود بیگنگ** متعارف کروائی تھی، جس کے تحت کاشتکاروں میں 50,000 بیگ تقسیم کیے گئے تھے اور فروٹ فلائی کے کنٹرول میں بہترین نتائج حاصل ہوئے تھے۔ ونٹر پروجیکٹ کی کامیابی کے بعد، اب **سمر امرود بیگنگ پائلٹ پروجیکٹ** کے تحت مزید **50,000 حفاظتی بیگز** کاشتکاروں میں مفت تقسیم کیے گئے ہیں تاکہ فصل کو حساس ترین مرحلے میں محفوظ بنایا جا سکے۔
پاکستان سالانہ تقریباً **8 لاکھ میٹرک ٹن** امرود پیدا کرتا ہے اور دنیا کے اہم امرود پیدا کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔ تاہم، یورپی یونین (EU)، وسطی ایشیائی ریاستوں (CARs) اور دیگر اعلیٰ عالمی منڈیوں میں زبردست مانگ کے باوجود، پاکستانی امرود کی برآمدات بنیادی طور پر صرف خلیجی ممالک تک محدود ہیں۔ اس کی بڑی وجہ پھل کی ظاہری خرابی، فروٹ فلائی کی موجودگی، داغ دھبے اور بین الاقوامی معیار کے مطابق نا ہونا ہے۔
ان مسائل کے حل کے لیے پی ایچ ڈی ای سی کی جانب سے شرقپور میں کاشتکاروں کو یہ بیگز مفت فراہم کیے جا رہے ہیں۔ یہ خاص قسم کے بیگز پھل کو حشرات اور فروٹ فلائی سے بچاتے ہیں، پیسٹی سائیڈ (کیڑے مار ادویات) کے استعمال کو کم کرتے ہیں، ہوا اور شاخوں کی رگڑ سے پہنچنے والے نقصان کو روکتے ہیں اور سموگ و کورے جیسے موسمی اثرات سے تحفظ فراہم کر کے پھل کی شیلف لائف اور برآمدی کوالٹی کو بہتر بناتے ہیں۔
# # # **تکنیکی ورکشاپ اور تربیت**
پائلٹ پروجیکٹ کی آگاہی کے لیے پی ایچ ڈی ای سی کے زیر اہتمام ایک خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد بھی کیا گیا جس کا عنوان **"سمر امرود پروڈکشن، بیگنگ ٹیکنالوجی، ایکسپورٹ لنکجز اینڈ اوئیرنس آن PHDEC سرٹیفیکیشن پروجیکٹ فار ایکسپورٹ ریڈینیس"** تھا۔ اس ورکشاپ میں کاشتکاروں کو برآمدی پیداوار، گڈ ایگریکلچرل پریکٹسز (GAP)، پھل توڑنے اور بعد از برداشت کے تمام مراحل پر عملی تربیت فراہم کی گئی۔
* **ہارٹیکلچرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ (HRI)، ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ (AARI) فیصل آباد** کے ماہرین نے فروٹ بیگنگ کے درست طریقہ کار، مناسب وقت، بیگنگ کے بعد باغ کی دیکھ بھال اور کیڑوں سے تحفظ کے طریقوں پر مفصل سیشنز دیے۔
* **محکمہ تحفظِ نباتات (DPP)** کے ماہر نے بین الاقوامی منڈیوں کی سینیٹری اینڈ فائٹو سینیٹری (SPS) کی شرائط، قرنطینہ قوانین، اور برآمدی پروٹوکولز پر سیرحاصل گفتگو کی۔
* **امرود کے معروف برآمد کنندگان (Exporters)** نے بھی ورکشاپ میں شرکت کی اور کاشتکاروں کے ساتھ براہِ راست رابطے قائم کیے تاکہ معاہداتی کاشتکاری (Contract Farming) کو فروغ دیا جا سکے۔
* **پی ایچ ڈی ای سی کی ٹیم** نے شرکاء کو بین الاقوامی سرٹیفیکیشنز کی اہمیت، فوڈ سیفٹی اور ٹریسیبلٹی (Traceability) کے بارے میں آگاہ کیا اور تجارتی معلومات و برآمدی سہولیات میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
پی ایچ ڈی ای سی کے نمائندوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی کی منتقل اور ویلیو چین کی بہتری کے لیے مسلسل کوشاں ہیں تاکہ عالمی منڈیوں میں پاکستان کے باغبانی (Horticulture) کے شعبے کو کا ایک نمایاں مقام دلایا جا سکے اور کاشتکاروں کی آمدنی میں اضافہ ممکن بنایا جا سکے۔ ادارے کی جانب سے اس پروجیکٹ کے نتائج کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد اسے ملک کے دیگر امرود پیدا کرنے والے اضلاع تک پھیلایا جائے گا۔
🌹 زاہد بشیر انجم ستیانہ فیصل آباد 🌹

🌱 ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ (AARI) فیصل آباد میں ہارٹیکلچر ماہرین کا اہم اکٹھ: باغبانوں کی نمائندگی کا اعزاز 🌱​آج کا دن ز...
28/07/2026

🌱 ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ (AARI) فیصل آباد میں ہارٹیکلچر ماہرین کا اہم اکٹھ: باغبانوں کی نمائندگی کا اعزاز 🌱
​آج کا دن زراعت اور خاص طور پر ہارٹیکلچر (باغبانی) کے شعبے کے لیے انتہائی اہم رہا۔ ایوب ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد (AARI) کے ہارٹیکلچر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ اہم کانفرنس میں شرکت کا موقع ملا۔
​یہ محض ایک میٹنگ نہیں تھی، بلکہ پورے پاکستان کے زرعی ماہرین کا ایک گلدستہ تھا، جس میں کے پی کے (KPK)، بلوچستان، بہاولپور، ملتان اور دیگر مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نامور ماہرین نے شرکت کی۔ میرے لیے یہ انتہائی اعزاز کی بات تھی کہ اس باوقار فورم پر مجھے ملک بھر کے باغبانوں کی نمائندگی کرنے کا شرف حاصل ہوا۔
​اس میٹنگ میں پھل دار پودوں کی تحقیق اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ زیر بحث آنے والے چند اہم موضوعات یہ تھے:
​🍈 امرود (Guava): کانفرنس کا ایک بڑا حصہ امرود پر مرکوز رہا۔ ماہرین نے امرود کی مختلف اقسام، ان کی پیداواری ٹیکنالوجی اور سب سے اہم، 'فروٹ فلائی' (پھل کی مکھی) کے کنٹرول کے حوالے سے جدید اور عملی طریقوں پر روشنی ڈالی۔
​🌴 کھجور (Dates): کھجوروں کی مختلف اقسام پر کافی سیر حاصل بحث ہوئی۔ ان کو محفوظ (Preserve) کرنے کے طریقے اور یہ بات خاص طور پر ڈسکس کی گئی کہ کون سی ورائٹی کن علاقوں کے لیے زیادہ موزوں اور اہم ہے۔
​🥭 آم (Mango): آم کی ورائٹیوں، گرافٹنگ (پیوند کاری) کے جدید طریقوں، بیگنگ (Bagging)، اور سب سے بڑھ کر آم کی ایکسپورٹ اور امپورٹ کے حوالے سے اہم پہلو اجاگر کیے گئے۔
​🍒 بیر (Jujube): بیر کی مختلف اقسام اور مستقبل میں اس کے سکوپ پر بات ہوئی۔ ماہرین نے اس بات کا جائزہ لیا کہ بیر کی کاشت کن حالات میں کامیاب رہ سکتی ہے اور یہ کتنی پیداوار دے سکتا ہے۔
​🍎 انار اور انجیر (Pomegranate & Fig): انار کی ورائٹیاں اور ان میں لگنے والی بیماریوں کے ساتھ ساتھ انجیر کی کاشت پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
خلاصہ یہ ہے کہ پاکستان خصوصاََ پنجاب کی آب وہوا میں پیدا ہونے والے تمام پھلوں کو باری باری مختلف ماہرین نے ڈسکس کیا اور پھل دار پودوں سے زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا ایکسپورٹ کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا
​ اس کانفرنس میں تمام اہم پھل دار پودوں کو زیر بحث لایا گیا۔ ماہرین نے اپنے اپنے تحقیقی کام (Research Work) کو بہت ہی احسن طریقے سے پیش کیا اور آنے والے وقتوں میں ہارٹیکلچر کے شعبے میں مزید بہتری لانے کے لیے مستقبل کے منصوبے (Plans) بھی شیئر کیے۔
​یہ میٹنگ باغبانوں اور زرعی سائنسدانوں کے درمیان ایک مضبوط پل کا کام کرے گی، جس کا براہ راست فائدہ ہماری زراعت اور کسان کو ہوگا۔
🌹 زاہد بشیر انجم باغبان ستیانہ فیصل آباد 🌹

07/07/2026

السلام علیکم دوستو!
​زندگی کا دوسرا نام انجوائے منٹ اور خوشیاں بانٹنا ہے۔ اس ویڈیو میں ہم فیصل آباد سے لودھراں کے پاس ایک خوبصورت بستی میں آئے ہیں، جہاں ایک شاندار اور ٹھنڈے ٹھنڈے پانی کے سوئمنگ پول میں گرمی کا توڑ تلاش کر رہے ہیں۔
​اس شدید گرمی میں خود کو تروتازہ رکھنے اور ذہنی سکون کے لیے یہ ایک بہترین جگہ ہے۔ اگر آپ اتنی دور نہیں آ سکتے، تو کوئی بات نہیں! اپنے آس پاس کسی بھی ٹیوب ویل یا نہر پر ضرور جائیں اور اپنے لیے کچھ وقت نکال کر زندگی کو انجوائے کریں۔
​ویڈیو کو پورا دیکھیں، لائک کریں، اور اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کرنا نہ بھولیں!

04/07/2026

ہے جزبہ جنوں تو ہمت نہ ہار 👍 دوستو ڈسٹرکٹ لودھراں میں پورے پاکستان سے باغبانوں کا سالانہ اجتماع ہو رہا ہے اس میں شرکت کے لیے میں گھر سے نکل آیا 🤗

22/06/2026

آم کے شوقین افراد کیلئے چند نئی اقسام کا تعارف پیش خدمت ہے 🤔 آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے اس کی ہر قسم ہی لاجواب ہے 🌹 اس کی ہر قسم کا ذائقہ منفرد اور اعلیٰ ہے لیکن جو چیز دل ❤️ کو راحت بخشتی ہے وہ پودوں پر ان کا لٹکنا اور لہرانا ہے 🤔 ویڈیو دیکھیں اور روح کو تازہ کریں 🙏

Address

London
38000

Telephone

+923344304230

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Explore With Zahid posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Explore With Zahid:

Shortcuts

Share