07/11/2025
جموں و کشمیر یونائٹڈ موومنٹ باغ کے جنرل سیکرٹری ابو صہیب کی جانب سے ڈیجیٹل میڈیا کلب باغ کی نو منتخب باڈی کے اعزاز میں ایک پُروقار استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں صحافی حضرات اور ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مقررین نے اپنے خطابات میں ڈیجیٹل میڈیا کے مثبت کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دور ابلاغ کا ہے، جہاں سوشل پلیٹ فارمز عوامی شعور بیدار کرنے میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔
جنرل سیکرٹری ابو صہیب نے کہا کہ یونائٹڈ موومنٹ ہمیشہ نوجوانوں کی رہنمائی اور مثبت سرگرمیوں کی حامی رہی ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تنظیم آئندہ بھی ڈیجیٹل میڈیا کے ساتھ روابط مزید مضبوط کرے گی تاکہ عوامی آواز کو بہتر انداز میں اجاگر کیا جا سکے۔