30/08/2023
آج عباسی شہید ہسپتال میں گائنی وارڈ کے افتتاح کے موقع پر میئر کراچی جناب مرتضیٰ وہاب صاحب افتتاح کرنے آئے، جب کہ اس دوران عباسی شہید ہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز جو پچھلے پانچ ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں اپنا پرامن احتجاج میئر کراچی جناب مرتضیٰ وہاب صاحب کے سامنے رکارڈ کرتے رہیں ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کا اپنی پانچ ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج مریضوں کے لیے پریشانی کا باعث بن رہا ہے اور ان ڈاکٹرز کو اگر اپنی تنخواہیں جناح ہسپتال اور سول ہسپتال کے ڈاکٹرز کے برابر چاہیے تو یہ کسی پرائیویٹ ہسپتال میں جا کر کام کرے۔
پچھلے پانچ مہینے سے کئی مواقع پر ڈاریکٹر ، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ عباسی شہید ہسپتال اور کے ایم سی میئر کراچی آفس میں تنخواہوں کے لیے ینگ ڈاکٹرز کا وفد گیا مگر ان کی کوئی سنوای نہیں ہوئی جس بنا پر یہ پرامن احتجاج شروع کیا گیا جس میں او پی ڈیز کا بایکاٹ کیا گیا جب کہ ینگ ڈاکٹرز اپنی ایمرجنسی ڈیوٹیز اور آی سی یو ڈیوٹیز انجام دے رہے ہیں ۔
یقیناً میئر کراچی جناب مرتضیٰ وہاب سے ہماری عباسی شہید ہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز کی امیدیں وابستہ ہے کہ جو پانچ ماہ سےتنخواہوں کی عدم ادائیگی کا جو بحران ہے اسے اپنی خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے یہ حل کرینگے ۔ مگر آج انہوں نے سیاق وسباق سے ہٹ کر ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کو جو ان کا بنیادی آئینی اور قانونی حق ہے اسے دوسرا رنگ کی کوشش کی ۔ جس کی ینگ ڈاکٹرز مزمت کرتی ہے ۔
آج ینگ ڈاکٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے پیر کے دن تک چار ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دھانی کرائی ہے۔