26/09/2022
مغرب کی جنت سے
ایک پانچ فٹ سات انچ کی حور
خلاف قانون جنت سے نکل کر
ہمارے جہنم میں آئی تھی
زبان نہیں سمجھ سکتی
درد سمجھ رہی تھی
رو بھی رہی تھی،
یہ قہر سے ڈوبا میرا دیس
کبھی جنت ہوا کرتا تھا
اس نے واپس جاکر بتایا!!
سب جہنمی بے قصور تھے
ان کے خداؤں سے
غلط فیصلے ہوئے ہیں
جائیں ان کی مدد کریں
لطیف ابراہیم