ApnaTank MediaGroup

ApnaTank MediaGroup Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ApnaTank MediaGroup, Event Planner, Tank.

15/08/2026

ٹانک کے گاؤں گرہ بلوچ کے رہائشی 10/12 سالہ ہم عمر چچا زاد بھائی پسران عارف اور نسیم پانی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے

79یوم آزادی جشن کا تقریب ڈپٹی کمشنر  آفس ٹانک میں انعقاد پرچم کشائی کی گئی پولیس کے چاک چوبند دستے نے سلامی دی یومِ آزاد...
14/08/2026

79یوم آزادی جشن کا تقریب ڈپٹی کمشنر آفس ٹانک میں انعقاد پرچم کشائی کی گئی پولیس کے چاک چوبند دستے نے سلامی دی
یومِ آزادی پاکستان کے پرمسرت اور تاریخی موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس ٹانک میں ایک انتہائی پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جسمیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبد الصمد خان اے ڈی سی نعمت اللہ کنڈی،اسسٹنٹ کمشنر ملک ساجد اور لائن ڈیپارٹمنٹ کے دیگر آفیسرز نے شرکت کی
تمام شرکاء نے مل کر آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا، ریلی نکالی جس کے بعد وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر فضا "پاکستان زندہ باد" کے نعروں سے گونج اٹھی تقریب سے ڈپٹی کمشنر ٹانک اور ڈی پی او نے خطاب کرتے ہوئے آزادی کیلئے قربانیاں دینے والے شہداء اور غازیوں اور اکابرین کے خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کی

13/08/2026
ٹانک() عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے زیر اہتمام بابڑہ شہداء کی یاد میں ڈسٹرکٹ پریس کلب ٹانک میں ایک سیمینار منعقد کیا...
12/08/2026

ٹانک() عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے زیر اہتمام بابڑہ شہداء کی یاد میں ڈسٹرکٹ پریس کلب ٹانک میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں پارٹی کارکنان، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر عوامی نیشنل پارٹی فضل کریم تتور سمیت دیگر مقررین نے بابڑہ سانحہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بابڑہ کے شہداء نے جمہوریت، امن، سیاسی آزادی اور اپنے بنیادی حقوق کے لیے قربانیاں دیں۔ ان کی جدوجہد اور قربانیوں کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گاان کا کہنا تھا کہ بابڑہ سانحہ ملکی تاریخ کا ایک اہم اور المناک واقعہ ہے جسے نئی نسل تک منتقل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ نوجوان اپنے بزرگوں کی سیاسی جدوجہد اور قربانیوں سے آگاہ ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ امن، جمہوریت، آئین کی بالادستی اور سیاسی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ عدم تشدد، جمہوری اقدار اور پرامن سیاسی جدوجہد کو فروغ دیا ہے۔

سیمینار کے اختتام پر بابڑہ سانحہ کے شہداء سمیت تمام شہدائے جمہوریت کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔

گولا کورائی سے  بدستور نتائج کا سلسلہ جاری ہے ایک اور تیسرا پل بھی تبدیلی کے بوجھ تلے آخری سسکیاں لے رہا ہے واٹر ٹینکر ک...
11/08/2026

گولا کورائی سے بدستور نتائج کا سلسلہ جاری ہے ایک اور تیسرا پل بھی تبدیلی کے بوجھ تلے آخری سسکیاں لے رہا ہے واٹر ٹینکر کے گذرنے سے بڑے بڑے دراڑیں پڑنے سے ناقابل استعمال ہوگیا

ٹانک ایک کے بعد دوسرا پل بھی کرپشن کے بوجھ عدم برداشت تلے زمین بوس ہوگیا گولہ کورائی روڈ پر حال ہی میں بننے والا پل ٹریک...
10/08/2026

ٹانک ایک کے بعد دوسرا پل بھی کرپشن کے بوجھ عدم برداشت تلے زمین بوس ہوگیا گولہ کورائی روڈ پر حال ہی میں بننے والا پل ٹریکٹر ٹرالی دھنس گئی

کرفیو نافذ کل بروز سوموار، 10 اگست 2026کرفیو کے باعث ٹانک ،ڈی آئی خان مین روڈ،شاہ عالم ٹانک روڈ، ٹانک جنڈولہ روڈصبح 6 بج...
09/08/2026

کرفیو نافذ
کل بروز سوموار، 10 اگست 2026
کرفیو کے باعث ٹانک ،ڈی آئی خان مین روڈ،شاہ عالم ٹانک روڈ، ٹانک جنڈولہ روڈ
صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند رہے گی
بحکم: ڈپٹی کمشنر، ٹانک

Address

Tank
5400

Telephone

+923005793839

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ApnaTank MediaGroup posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ApnaTank MediaGroup:

Shortcuts

Share

Category