
04/04/2025
سرگودھا کے علاقے وجھ میں افسوسناک واقعہ۔۔.!!!
آج وجھ میں بجلی کے کام کے دوران افسوسناک حادثہ پیش آیا جب واپڈا کے اہلکار مجاہد بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے
جبکہ انکے ساتھی لائن مین غلام شبیر شدید کرنٹ لگنے کے باعث بے ہوش ہو گئے۔
دونوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال منتقل کر دیا گیا۔
کرنٹ لگنے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا، مگر واپڈا اہلکاروں کو سیفٹی آلات کی ہمیشہ کمی کا سامنا رہا ہے اور اہلکار بغیر سیفٹی آلات کے ہی کام کرتے نظر آتے ہیں۔
اللہ پاک سے دعا ہے کہ فرض کی ادائیگی میں شہید ہونے والے مجا۔ہد کی مغفرت فرمائے اور گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین