10/06/2026
مارچ میں شرکت کرنے والے تمام ساتھیوں سے گزارش ہے کہ اس فیصلہ کن موڑ پر چند اصول ضرور اپنائیں، اپنے علاقے، محلے یا گاؤں کے لوگوں کے ساتھ منسلک رہیں اور اپنے قریبی ساتھیوں کے ساتھ رہیں، پانی کی بوتل لازماً ساتھ رکھیں، شیلنگ کی صورت میں ماسک، رومال یا گیلا کپڑا استعمال کریں اور ہوا کے رخ کے مخالف سمت میں رہیں، اپنے موبائل فون کو چارج رکھیں اور اہم نمبرز محفوظ کرلیں، خاص طور پر علاقے اور ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران کے نمبر اپنے پاس رکھیں، بزرگوں کا خصوصی خیال رکھیں اور کسی بھی افواہ یا غیر مصدقہ اطلاع پر یقین نہ کریں، صرف ذمہ دار ذرائع سے معلومات حاصل کریں، نظم و ضبط برقرار رکھیں اور قیادت کی ہدایات پر عمل کریں، ہنگامی صورتحال میں ایک دوسرے کا سہارا بنیں اور کسی ساتھی کو تنہا نہ چھوڑیں، اشتعال انگیزی سے گریز کریں اور ہر حال میں پرامن رہیں، اپنے ساتھ ہلکا پھلکا کھانا، ضروری ادویات اور بنیادی اشیاء رکھیں جیسے خشک میوہ جات، چنے اور کھجوریں، یاد رکھیں کسی بھی اجتماعی جدوجہد کی اصل طاقت اتحاد، نظم و ضبط، صبر اور باہمی تعاون ہے، اسی رویے سے مارچ مضبوط اور مؤثر بنتا ہے، مشکوک افراد کی صورت میں فوری ذمہ داران کو اطلاع دیں