16/01/2022
جمہوریت اور آمریت کو اس طرح ڈسکس کیا جاتا ہے جیسے ہمارے پاس آپشن دو ہی ہیں، ایک یہ کہ آپ فوجی آمر کے بوٹ تلے دب کر سانس لیں یا جمہوریت میں وڈیروں، زمینداروں، سرمایاداروں کے جبر تلے سسکیاں لیں. ہم ان دونوں آپشنز کو رد کرتے ہیں اور اپنے نظریے، اپنے دین.. اسلام سے ایک مکمل متبادل پیش کرتے ہیں جس کو خلافت کہا جاتا ہے. اللہ نے ہم سے خلافت کا وعدہ کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خلیفہ کی بیعت کا حکم دیا، صحابہ نے خلافت راشدہ کا ماڈل اپنایا، تمام فقہاء نے اسی کو فرض کہا، اسی کی تفصیل لکھی، اسی کی حمایت کی. یہی ہمارا آپشن ہے، یہی ہمارا اجتماعی نظام ہے، یہی ہماری سیاسی فکر ہے.