Manthokha House Islamabad منٹھوکھا ہاوس اسلام اباد

Manthokha House Islamabad منٹھوکھا ہاوس اسلام اباد This is the official page of Manthokha house Islamabad

15/06/2026

جو لوگ کل اس پریس ریلیز کو جھوٹ قرار دے رہے تھے، آج ویڈیو پیغام نے اُن کے تمام دعووں کی حقیقت سامنے لا دی۔
سچ آخرکار واضح ہو ہی گیا۔

آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کی یاد میں منعقد ہونے والے تعزیتی و تکریمی پروگرام پر انجمن طلاب کھرمنگ کی کاوشوں پر میں دلی ...
14/06/2026

آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کی یاد میں منعقد ہونے والے تعزیتی و تکریمی پروگرام پر انجمن طلاب کھرمنگ کی کاوشوں پر میں دلی تشکر کا اظہار کرتے ہیں۔ بالخصوص اس بات پر کہ اس سال “تکریمِ مشاہیر” کے لیے آپ نے آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کا انتخاب فرمایا۔
اسی طرح منٹھوکھا کے اہلِ علاقہ بھی لائقِ تحسین ہیں جنہوں نے بڑی محبت، اخلاص اور فراخ دلی کے ساتھ سینکڑوں مہمان علماء کے استقبال و میزبانی کی ذمہ داری اپنے ذمے لی ہے۔
اللہ تعالیٰ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین۔

عوامِ منٹھوکھا اس بات پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں کہ منٹھوکھا کے نجی اسکول  میں غاسنگ گاوں کے بابر نامی ای...
13/06/2026

عوامِ منٹھوکھا اس بات پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں کہ منٹھوکھا کے نجی اسکول میں غاسنگ گاوں کے بابر نامی ایک استاد کی جانب سے دو طالبات پر مبینہ تشدد کیا گیا، جس کے باعث دونوں بچیوں کی حالت غیر ہو گئی اور انہیں ریسکیو 1122 کے ذریعے مہدی آباد ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں ہوش آیا۔ مزید یہ کہ طالبات اور ان کے والدین کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

ایسا غیر اخلاقی اور غیر ذمہ دارانہ رویہ کسی بھی تعلیمی ادارے میں ہرگز قابلِ قبول نہیں۔

ہم متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ کسی بچے کے ساتھ ایسا افسوسناک واقعہ پیش نہ آئے۔

بچوں پر تشدد کوئی پوچھنے والا نہیں سسٹم کے زمہ دارن سے گزارش ہے کہ ایسے نااہل ٹیچروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔
13/06/2026

بچوں پر تشدد کوئی پوچھنے والا نہیں سسٹم کے زمہ دارن سے گزارش ہے کہ ایسے نااہل ٹیچروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

کھرمنگ۔
سرکاری سکول میں بچے پر تشدد کے واقعے کی رپورٹ کے بعد، ایک پرائیویٹ سکول میں ایک ٹیچرز کا بچیوں پر مُبینہ تشدد، چیخ و پکار سے دو بچیاں بےہوش ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سول ہسپتال مہدی آباد پہنچایا ۔
سکول کے بچیاں واقعے کے بعد شدید خوف و ہراس کے عالم میں۔
محکمہ تعلیم، پولیس کھرمنگ، و انتظامیہ کھرمنگ نوٹس لیکر جلد از جلد تحقیقات کریں۔

بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے منٹھوکھا سے پہلے ہی اعلان کردہ امیدوار ۔
13/06/2026

بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے منٹھوکھا سے پہلے ہی اعلان کردہ امیدوار ۔

منٹھوکھا سے تعلق رکھنے والے معروف، اعلیٰ تعلیم یافتہ اور سماجی شعور رکھنے والے نوجوان
محمد علی آصف المعروف علی آصف بلتی
نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

تعلیم، خدمت اور عوامی مسائل کے حل کے عزم کے ساتھ ایک نیا سفر شروع ہو چکا ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو کامیابی عطا فرمائے اور عوام کی خدمت کا ذریعہ بنائے۔ 🤲

بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے منٹھوکھا سے پہلے ہی اعلان کردہ امیدوار ۔
13/06/2026

بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے منٹھوکھا سے پہلے ہی اعلان کردہ امیدوار ۔

ضلع کھرمنگ کی سیاست میں بڑی پیش رفت: منٹھوکھا کے معروف سماجی شخصیت حاجی محمد حسن کربلائی کا بلدیاتی الیکشن لڑنے کا اعلان

​کھرمنگ (خصوصی رپورٹ): ضلع کھرمنگ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور سابق چیئرمین یونین کونسل مہدی آباد حاجی محمد حسن کربلائی المعروف چیئرمین حسن آف منٹھوکھا نے آئندہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ ان کے اس فیصلے نے حلقے کی سیاست میں ایک نئی روح پھونک دی ہے اور ووٹرز کے درمیان دلچسپی کی ایک نئی لہر دوڑ گئی ہے۔ چیئرمین حسن اس سے قبل دو مرتبہ ممبر یونین کونسل منتخب ہو کر اپنی سیاسی بصیرت کا لوہا منوا چکے ہیں، جبکہ انہیں کھرمنگ کی تاریخ میں "کم عمر ترین چیئرمین ہونے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہے۔
​ضلع کھرمنگ کی بااثر ترین شخصیات میں شمار ہونے والے حاجی محمد حسن کربلائی اس وقت بھی ضلعی سطح کی مختلف اہم انتظامی اور مشاورتی کمیٹیوں کے فعال رکن ہیں، جہاں وہ علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں عزم ظاہر کیا ہے کہ ان کا مقصد اقتدار نہیں بلکہ اپنے علاقے کی پسماندگی کو دور کرنا اور بلدیاتی نظام کے ذریعے عام آدمی کو بااختیار بنانا ہے۔

کھرمنگ منٹھوکھا :سیاسی و سماجی شخصیت حاجی سجاد حسین نے میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 9، منٹھوکھا اخونپہ سے الیکشن لڑنے کا ب...
12/06/2026

کھرمنگ منٹھوکھا :
سیاسی و سماجی شخصیت حاجی سجاد حسین نے میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 9، منٹھوکھا اخونپہ سے الیکشن لڑنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
ان کے اس اعلان کو علاقے کے عوامی حلقوں نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے بھرپور حمایت کا یقین دلایا ہے۔ مختلف سماجی و عوامی شخصیات کا کہنا ہے کہ حاجی سجاد حسین کی انتخابی میدان میں آمد ایک نیک شگون ہے، جس سے وارڈ میں مثبت اور تعمیری سیاسی ماحول کو فروغ ملے گا۔

💐 شادی مبارک ہو شہزاد بلتستانی صاحب! 💐اللہ تعالیٰ آپ کی ازدواجی زندگی کو محبت، خوشیوں، سکون، رحمت اور بے شمار برکتوں سے ...
07/06/2026

💐 شادی مبارک ہو شہزاد بلتستانی صاحب! 💐
اللہ تعالیٰ آپ کی ازدواجی زندگی کو محبت، خوشیوں، سکون، رحمت اور بے شمار برکتوں سے بھر دے۔
اللہ پاک آپ دونوں کے درمیان ہمیشہ پیار، اعتماد اور اتفاق قائم رکھے اور ہر آنے والا دن آپ کے لیے کامیابی، خوشحالی اور مسرت کا پیغام بنے۔
دلی دعاؤں اور نیک تمناؤں کے ساتھ
🌹 شادی بہت بہت مبارک ہو! 🌹

03/06/2026

منٹھوکھا گاؤں کی معروف کاروباری شخصیت جناب مشتاق مہدی صاحب کی دکان پر پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے ہم یوٹیوبر مہویش بیگ کے طرزِ عمل پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہیں۔ ہماری رائے میں صحافت اور میڈیا کے شعبے سے وابستہ افراد کو ہر شخص کی مرضی، نجی حدود اور عزتِ نفس کا مکمل احترام کرنا چاہیے۔ اگر کوئی شخص گفتگو یا انٹرویو دینے میں دلچسپی نہ رکھتا ہو تو اس کے فیصلے کا احترام کیا جانا چاہیے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں ایسے معاملات کو پیشہ ورانہ اور اخلاقی انداز میں نمٹایا جائے گا۔

شادی مبارک ہو مرتضیٰ علی اور علی نزاکت! 🌹اللہ تعالیٰ آپ دونوں کی نئی زندگی محبت، خوشیوں، برکتوں اور کامیابیوں سے بھر دے۔...
31/05/2026

شادی مبارک ہو مرتضیٰ علی اور علی نزاکت! 🌹

اللہ تعالیٰ آپ دونوں کی نئی زندگی محبت، خوشیوں، برکتوں اور کامیابیوں سے بھر دے۔

#

Address

Kharmang
Northern Areas

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Manthokha House Islamabad منٹھوکھا ہاوس اسلام اباد posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category