Discover Village

Discover Village Muzaffarabad ajk near radio station
(1)

ہمارے خوبصورت گاؤں کے بارے میں جاننے کے لیے اس پیج کو فالو کریں۔ یہاں آپ کو مقامی زندگی، روایتی کلچر اور پہاڑی مناظر کی بہترین ویڈیوز اور تصاویر ملیں گی ۔ � "

کشمیر میں بہار کی پہلی دستک
24/02/2026

کشمیر میں بہار کی پہلی دستک

باغ ۔جنگلی حیات کی نسل کشی تیزی سے جاری زیر تصویر تیندوے کا بچہ جو شاید کسی کو نقصان پہچانے کی طاقت نہیں رکھتا تھا مردہ ...
18/02/2026

باغ ۔
جنگلی حیات کی نسل کشی تیزی سے جاری زیر تصویر تیندوے کا بچہ جو شاید کسی کو نقصان پہچانے کی طاقت نہیں رکھتا تھا مردہ حالت میں پڑا ہے ۔
محکمہ وائلڈ لائف کے حکام کم ازکم دیہاتوں میں لوگو کو آگاہی سیشن ، جنگلی حیات ہمارے اس علاقہ کا حسن ہیں انہیں اس بے دردی سے ختم نا کیا جائے بلکہ ان کی حفاظت کے لیے ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں ۔
یہ تصویر چھتڑوڑہ ، چوکی کے قریب کی ہے محکمہ وائلڈ اس حوالہ سے کیا رپورٹ پبلک کرتی ہے اس کا انتظار ہے ۔

خاموش پہاڑوں کا جادو"​یہ چاندی جیسی برف کی چادر، یہ نیلے نیلے خوابپہاڑ کھڑے ہیں ایسے جیسے قدرت کی محراب​برف سے ڈھکی یہ چ...
16/02/2026

خاموش پہاڑوں کا جادو"
​یہ چاندی جیسی برف کی چادر، یہ نیلے نیلے خواب
پہاڑ کھڑے ہیں ایسے جیسے قدرت کی محراب
​برف سے ڈھکی یہ چوٹیاں، جیسے سفید قبائیں
وادی کے دامن میں بکھری ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں
​درختوں پہ بوجھ ہے برف کا، پر دل میں ہے سکون
چپ چاپ کھڑا ہر منظر یہاں، جیسے کوئی فسوں
​خاموشی میں بھی چھپا ہوا اک میٹھا سا سنگیت
لگتا ہے جیسے گا رہی ہے دھرتی کوئی گیت

Land of beauty ❤️
14/02/2026

Land of beauty ❤️

اس بس پر کس کس نے سفر کیا ہے..؟❤️    (پرانی یادیں)
12/02/2026

اس بس پر کس کس نے سفر کیا ہے..؟❤️
(پرانی یادیں)

جن لوگوں کو اس بس میں سفر کرنے کی یادیں نصیب ہوئیں، وہ خود کو واقعی خوش نصیب سمجھیں۔ انہوں نے زندگی کے دونوں جہانوں کے ر...
10/02/2026

جن لوگوں کو اس بس میں سفر کرنے کی یادیں نصیب ہوئیں، وہ خود کو واقعی خوش نصیب سمجھیں۔ انہوں نے زندگی کے دونوں جہانوں کے رنگ دیکھے۔ ہمیں آج بھی یاد ہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں کا ہم کتنی بے چینی سے انتظار کرتے تھے، کہ بس اب بلا پاہجی آئے گا اور ہمیں گاؤں لے جائے گا۔
اور پھر ہم وہ فوجی ٹائپ کا اسکول بیگ گرمیوں کی چُھٹیوں کے کام سے بھرا ہوا کندھے پر لادتے پُل بازار سے لالی شاہ کی فراٹے بھرتی بس، وہ لمبے گھومتے موڑ، عورتوں کا متلی سے شاپر ہوا میں اچھالنا، اور پچھلی سیٹوں پر بیٹھے مسافروں کا ایک دوسرے کو دیکھ کر چپکے چپکے منہ صاف کرنا—یہ سب مناظر آج بھی آنکھوں کے سامنے زندہ ہیں۔

لالی شاہ کا اپنی من پسند سواری کو من پسند جگہ پر بٹھانا، پھر گانوں کی ٹیون بدل دینا، کبھی زنانہ سواری، کبھی ڈبل سواری، اور کنڈیکٹر کی آوازیں—“آہ کہنو، بقایا پیسے”—یہ سب دل میں بسے ہوئے ہیں۔
گھر لوٹتے چہروں پر مسکراہٹیں ایسی ہوتیں کہ دل ابھی بھرتا بھی نہ تھا کہ آواز آ جاتی:
“او پہلوٹا والے، اگا آسو”
اور یوں ہمارا سفر اختتام کو پہنچ جاتا۔

پھر گھروں میں بیٹھے لوگ دُور سے اپنے پیاروں کو پہچاننے کی کوشش میں لگ جاتے۔ مجھے فخر ہے کہ ہماری بہنیں، خاص طور پر صائمہ نُجی اور رفعت باجی، ہمیں پہچان کر آدھے راستے میں ہی دوڑتی ہوئی آ جایا کرتی تھیں۔ دادی اماں، تایا ابو—سب کی آنکھیں راستے پر لگی ہوتیں، دل دعاؤں سے بھرے ہوتے۔

آج ان یادوں میں خوشی بھی ہے اور ایک خاموش اداسی بھی، کیونکہ ان میں سے کچھ چہرے اب صرف یادوں میں رہ گئے ہیں۔ ہم اُن سب کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے ان لمحوں کو ہمارے لیے قیمتی بنایا، اور جن کی کمی آج بھی دل کو محسوس ہوتی ہے۔

اللہ ہمارے گاؤں کو ہمیشہ سلامت رکھے، اور ہمیں ہمت اور حوصلہ دے کہ ہم اس محبت، اس روایت اور ان یادوں کو آنے والی نسلوں کے لیے زندہ چھوڑ کر جائیں۔

کشمیر🍁🍁
09/02/2026

کشمیر🍁🍁

مکڑا پہاڑ مظفرآباد 🍁
08/02/2026

مکڑا پہاڑ مظفرآباد 🍁

❤️❤️❤️
07/02/2026

❤️❤️❤️

دیسی مگھی 😍
05/02/2026

دیسی مگھی 😍

خوبصورت کشمیری بس 😍🚌 پہاڑوں کے بیچ کلر فل سفر اور دیسی کلچر کی جھلک ❤️🏔️کشمیر کی سڑکیں اور ایسی بس… مزہ ہی الگ 🔥        ...
04/02/2026

خوبصورت کشمیری بس 😍🚌 پہاڑوں کے بیچ کلر فل سفر اور دیسی کلچر کی جھلک ❤️🏔️
کشمیر کی سڑکیں اور ایسی بس… مزہ ہی الگ 🔥

میں وہ بس ہوں، جو کبھی سڑکوں کی شان تھی،ہر سفر میرا، ایک زندہ داستان تھی۔پھول پتیوں سے سجا، میرا ہر ایک در،رنگوں میں ڈوب...
04/02/2026

میں وہ بس ہوں، جو کبھی سڑکوں کی شان تھی،
ہر سفر میرا، ایک زندہ داستان تھی۔
پھول پتیوں سے سجا، میرا ہر ایک در،
رنگوں میں ڈوبا تھا، میرا تن بدن۔
اونچے پہاڑوں پر، میرا سفر عام تھا،
ہر موڑ پر، میرا ہی بس نام تھا۔
لوگ ہنستے تھے، گیت گاتے تھے مجھ میں،
ہر چہرہ خوش تھا، میری ہر ایک گلی میں۔
پھر وقت بدلا، نئے لوگ آئے،
تیز رفتار پہیوں نے، مجھے بھلائے۔
میرا انجن تھکا، میری روح بھی ہار گئی،
میں ویرانے میں آ کر، ایسے ہی سو گئی۔
نہ کوئی ساتھی، نہ کوئی مسافر،
بس جنگل کی خاموشی، اور میں، یہ خاموش مسافر۔
میرے رنگ پھیکے پڑے، میری رونق مٹی میں ملی،
مگر یادیں ہیں، جو آج بھی نہ جلی۔

Address

Muzaffarabad
MUZAFFARABAD

Telephone

+923415193137

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Discover Village posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Discover Village:

Share