19/02/2025
جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں آٹھویں دو روزہ انٹر نیشنل سیرت کانفرنس
گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں سیرت سٹڈی سنٹر کے اشتراک سے دو روزہ آٹھویں سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مصر کے جامعہ الازہر کے پروفیسرز سمیت پاکستان بھر اساتذہ،سکالرز اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کا موضوع جامع سماجی تحفظ : سیرت النبی ﷺ اور معاصر مباحث " تھا جس میں دونوں دن مختلف سیشنز میں سو سے زائد سکالرز نے سماجی تحفظ اور سیرت النبی پر اپنے تحقیقی مقالے پیش کیے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کانفرنس کی منتظم اعلیٰ،چیئرپرسن سیرت چئیر اور ادارہ عربی و علوم اسلامیہ کی ڈاکٹر سیدہ سعدیہ نے تمام قومی و بین الاقوامی مہمانوں کو شہر اقبال خوش آمدید کہااور کانفرنس کے اغراض ومقاصد بیان کئے۔ مہمان اعزاز جامعہ الازھر کے پروفیسر ڈاکٹر کمال بوریکہ نے پاکستان اور خصوصاً سیالکوٹ مدعو کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا اور اپنے خطاب میں مختلف قرآنی آیات اور احادیث کی روشنی میں سماجی تحفظ اور سیرت النبی پر روشنی ڈالی۔
افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری اوقاف طاہر رضا بخاری نے اپنے خطاب میں وائس چانسلر اور کانفرنس منتظمین کی کو سراہا کہ انہوں نے جدید دور کے مطابق موضوع کا انتخاب کیا۔انہوں نے کہا میرے لئے اعزازہے کہ اس گراں قدر کانفرنس سے خطاب کرنے کاموقع ملا۔ان کا کہنا تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کی روشنی میں اپنے معاشرے میں سلامتی کے امین بننا چاہیےاور اپنی ااستطاعت کے مطابق دستر خوان کا انتظام کرنا چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سماجی تحفظ انسانیت کےلئے نہ ہو تو معاشرے سے جرائم کا کاخاتمہ نہیں ہو سکتا۔
وائس چیئرمین سیرت سٹڈی سنٹر اور چئیرمین فاروڈ سپورٹس خواجہ مسعود کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ سیرت النبی پر تحقیقی کام کو سپورٹ کیا ۔انہوں نے کہا کہ کہا کہ وہ اپنی فیکٹری میں خواتین ورکرز کے سماجی تحفظ کی پالیسی پر سختی سے عمل کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انٹر نیشنل آڈٹ میں بھی ان کی کمپنی ٹاپ نے ٹاپ کیا ہے
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے اداراہ عربی وعلوم اسلامیہ کے اساتذہ کو مسلسل آٹھویں انٹر نیشنل کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد دیااور کہا کہ ایک ویمن یونیورسٹی کےلئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے تمام شرکاء کو شہر اقبال میں خوش آمدید کہاان کا کہنا تھا کہ 1400سال پہلے آپ اس دنیا میں تشریف لائے اور اس وقت سے اب تک سیر ت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر ہزاروں کتابیں لکھی جا چکی ہیں ۔طالبات سے ان کا کہنا تھا کہ آپ خوش قسمت ہیں کہ یہاں آپ کے والدین آپ کاخیال کرتے ہیں یورپ میں والدین اولاد کو اٹھارہ سال کے بعد سماجی تحفظ نہیں دے سکتے۔آپ ہمیشہ سچ بولیں،وسعت قلبی کا ثبوت دیں اور سیرت النبی کو اپنا شعار بنائیں۔
کانفرنس کے دوسرے روز سیرت سٹڈی سنٹر مین تحقیقی مقالوں کے بعد اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے کہا کہ وہ اپنے والدین کے نام دس لاکھ روپے کا انڈومنٹ فنڈ کا اعلان کیا جو سیرت النبی پر تحقیق کرنے والی طالبات کو سکالرشپ کی صورت میں دیا جائے گا۔اس کے علاوہ انہوں نے ڈاکٹر سیدہ سعدیہ کی گزارش پر سیرت چئیر جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کےلئے محقحقین کی تعیناتی اور بجٹ کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کانفرنس کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا کہ وہ پورے ملک اور دنیا بھر سے اس نیک کام میں شرکت کےلئے تشریف لائے۔
کانفرنس کے اختتام پر تحقیقی مقالے پیش کرنے والے سکالرز اور منتظمین میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔
سیرت کانفرنس میں ایم ایس اور پی ایچ ڈی طالبات کےلئے خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا اس کے ساتھ ساتھ ایم ایس کی دو طالبات کی سیرت النبی پر کتابوں کی رونمائی بھی ہوئی