19/03/2022
السّلَامُ عَلیکمُ وَرَحــَـــــمةُاللّهِ وَبَرَكَآتُهُ
*یاقویﷻ یاقادرﷻ*
ہمیں قرض، مرض، شر، دھوکے، دھماکے, بےحیائ، بداخلاقی، رزق کی کمی، ناقص فیصلوں سے, حادثات، فسادات، مقدمات, نعمتوں کے چھٹ جانے، عافیتوں کے پھر جانے سے, کاہلی، کمزوری، کفر، شرک، کسی کی دل آزاری سے, بدبختی، بدنیتی، تنگدستی سے,اولاد کے دکھ اور بڑوں کی نافرمانی سےبچالیں، پناہ دیں *یانافعﷻیارافعﷻ* جو مانگا اسے خیر و برکت والا اور جو نہ مانگ پائے اسے بھی عافیت کرکے عطاء فرمائیں.
*اے رب رحیم* ہمارے گھروں اورخاندانوں میں بے سکونی اور جدائیوں کو دور اور دلوں کو یکجا کر دے ۔ ہمارے والدین بہنوں , بھائیوں بچوں اہل و عیال اور ہماری نسلوں سے مولا کریم تو راضی ہو جا.
*یااللہ کریم* ہم سب پر اپنا خاص کرم فرما ۔ ہماری تمام نیک خواہشات و حاجات کو پورا فرما دے اور ہمیں ایمان و اطمینان کی دولت سے مالا مال کر دے۔ تمام برائیوں اور بیماریوں سے محفوظ رکھ آور تمام بیماروں کو شفاء کاملہ عطا فرما
"رب جلیل".آپ کو صحت و ایمان,عمردرازعطا فرمائے
*آمین یارب العالمین*