29/01/2025
*`📚 وفاق المدارس العربیہ کے تحت سالانہ امتحانات کا آغاز`*
🗓️ *یکم فروری سے امتحانات کا آغاز*
پشاور: وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت مدارس دینیہ کے سالانہ امتحانات 1 فروری 2025ء بروز ہفتہ سے شروع ہو رہے ہیں، جو چھ روز تک جاری رہیں گے۔
👨🎓 *شرکت کرنے والے طلبہ وطالبات*
ملک بھر سے 625628 طلبہ وطالبات امتحانات میں شریک ہوں گے، جن میں 108403 طلبہ وطالبات حفظ قرآن کے امتحان میں حصہ لیں گے۔
📊 *`ریکارڈ توڑ کامیابی`*
وفاق المدارس نے عالمی سطح پر سب سے زیادہ حفاظ کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا، جس پر ناظم خیبر پختونخوا مولانا حسین احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاق المدارس نے یکساں نظام تعلیم کے ساتھ امیروغریب کے فرق کو ختم کیا ہے۔
🎓 *`دینی مدارس میں کوئی طبقاتی فرق نہیں، سب کے لیے یکساں نصاب اور نظام تعلیم ہے۔`*