CNI Sports & Entertainment

CNI Sports & Entertainment Entertanment & community activity publishers news network services agency in UK

03/11/2024
18/10/2024
13/10/2024

“برطانیہ میں پروفیشنل صحافت،
رہنمائی اور گائیڈ لائنز”

برطانیہ میں صحافت ایک مستحکم اور منظم پیشہ ہے جس کے لیے صحافیوں کو اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور اخلاقیات کی پابندی کرنی ہوتی ہے۔ یہاں کی صحافت آزاد اور خود مختار ہے، لیکن اس کے باوجود کئی ضوابط اور رہنما اصولوں کی پیروی لازمی ہوتی ہے تاکہ خبروں کی صداقت، عوام کے اعتماد اور معلومات کی شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ گائیڈ لائن ان اصولوں اور طریقوں کو بیان کرتی ہے جنہیں برطانیہ میں پیشہ ورانہ صحافیوں کو مد نظر رکھنا چاہیے۔

1-صحافتی قوانین اور ضوابط:

برطانیہ میں صحافیوں کو چند قانونی ضوابط اور قوانین کی پابندی کرنی ہوتی ہے تاکہ وہ صحافتی ذمہ داریوں کو انجام دیتے وقت قانون کی خلاف ورزی نہ کریں۔
2- ڈیفیمیشن (Defamation) قانون:
جھوٹے یا غلط بیانات کے ذریعے کسی کی ساکھ کو نقصان پہنچانا جرم ہے۔ اس کے لیے صحافیوں کو اپنی خبروں کی تحقیق میں دقت اور احتیاط برتنی چاہیے تاکہ وہ کسی پر بے بنیاد الزام نہ لگائیں۔
3-پرائیویسی کا تحفظ:
صحافیوں کو عام شہریوں اور عوامی شخصیات دونوں کی پرائیویسی کا احترام کرنا چاہیے، اور بغیر اجازت کے کسی کی نجی زندگی پر خبر چلانا پرائیویسی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آ سکتا ہے۔
4-آف کام (Ofcom) کےضوابط: اگر آپ براڈکاسٹ میڈیا جیسے ٹی وی یا ریڈیو میں کام کر رہے ہیں تو آپ کو Ofcom کی طرف سے بنائے گئے قواعد کی پابندی کرنی ہوگی، جو مواد کی غیرجانبداری، توازن، اور معیار کو برقرار رکھنے کے لیے بنائے گئے ہیں ۔

5-صحافتی اخلاقیات
برطانیہ میں صحافیوں کے لیے اخلاقی رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہونا بہت ضروری ہے۔ ایڈیٹرز کا ضابطہ اخلاق (Editors’ Code of Practice) ایک اہم دستاویز ہے جسے اکثر صحافی اور میڈیا ادارے اپنی رہنمائی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس کے اہم نکات درج ذیل ہیں:

۱• حقیقت پسندی اور درستگی: صحافیوں کو حقائق کی تصدیق کرنی چاہیے اور جھوٹی یا گمراہ کن معلومات پھیلانے سے گریز کرنا چاہیے۔ اگر کوئی غلطی ہوجائے تو اسے درست کرنے میں تاخیر نہ کی جائے۔
۲• غیر جانبداری:
صحافیوں کو کسی بھی خبر یا معاملے کو غیر جانبدارانہ طور پر پیش کرنا چاہیے اور اپنی ذاتی آراء یا تعصبات سے دور رہنا چاہیے۔
۳• مفادات کا تصادم:
صحافیوں کو ایسے حالات سے گریز کرنا چاہیے جہاں ان کا ذاتی مفاد ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ ٹکرا سکتا ہو۔ شفافیت اور ایمانداری صحافتی اصولوں کی بنیاد ہیں۔

6-تحقیق اور معلومات کی تصدیق

برطانیہ میں صحافت کا بنیادی اصول یہ ہے کہ ہر خبر کی تحقیق اور معلومات کی تصدیق یقینی بنائی جائے۔ صحافیوں کو چاہئے کہ وہ معتبر ذرائع سے معلومات حاصل کریں، جیسے کہ سرکاری دستاویزات، ماہرین، یا خود عینی شاہدین۔متعدد ذرائع سے تصدیق کریں، تاکہ خبر کی درستگی پر کوئی شک نہ رہے۔
• کوئی خبر شائع کرنے سے پہلے اس کے نتائج کا جائزہ لیں، خاص طور پر اگر وہ کسی فرد یا کمیونٹی پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔

7-ڈیجیٹل صحافت اور سوشل میڈیا:
ڈیجیٹل صحافت کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے ساتھ، صحافیوں کو سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی کے دوران خاص احتیاط برتنی چاہیے:

• معلومات کی تصدیق سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی خبریں اکثر غیر مستند ہوتی ہیں، لہٰذا صحافیوں کو تحقیق اور تصدیق کے بعد ہی انہیں شائع یا شیئر کرنا چاہیے۔
• ذاتی اور پیشہ ورانہ اکاؤنٹس میں فرق:
• ⁠سوشل میڈیا پر اپنے ذاتی خیالات کو پیشہ ورانہ رائے کے ساتھ ملانا پیشہ ورانہ ورک کونقصان پہنچا سکتا ہے۔

9-پریس کارڈ اور ادارہ جاتی وابستگی:

برطانیہ میں زیادہ تر صحافی نیشنل یونین آف جرنلسٹس (NUJ) یا پریس کارڈ اسکیم کے تحت رجسٹرڈ ہوتے ہیں۔ یہ کارڈ صحافیوں کو مختلف تقریبات اور عوامی مواقع پر اپنی پیشہ ورانہ شناخت کے طور پر پیش کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ بھی ضروری ہے کہ صحافی کسی معتبر میڈیا ادارے سے وابستہ ہوں تاکہ ان کی خبروں کی صداقت اور ساکھ پر یقین کیا جا سکے۔

10-خطرناک حالات میں رپورٹنگ:
اگر کوئی صحافی تنازعات، جرائم، یا دیگر خطرناک حالات کی رپورٹنگ کر رہا ہو، تو اسے اپنی حفاظت کو اولین ترجیح دینی چاہیے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ صحافی حفاظتی تدابیر اپنائے، جیسے حفاظتی آلات کا استعمال اور مناسب تربیت۔
•ادارے کی جانب سے قانونی اور سیکیورٹی معاونت حاصل کرے تاکہ کسی مشکل یا خطرناک صورتحال میں ادارہ ان کی مدد کرے۔

11- فری لانس جرنلزم

فری لانس صحافی برطانیہ میں آزادانہ طور پر کام کر سکتے ہیں لیکن انہیں بھی انہی اصولوں اور ضوابط کا احترام کرنا چاہیے جو دیگر صحافیوں پر لاگو ہوتے ہیں۔ فری لانس صحافیوں کو اپنے معاہدے کے تحت کام کرنا چاہیے اور اپنی خبروں کی فروخت یا پیشکش کرتے وقت حقائق اور شفافیت کو مدنظر رکھنا چاہیے۔

12-عوام کے ساتھ تعلقات:

صحافیوں کو عوام کے ساتھ براہ راست تعلق رکھنا پڑتا ہے، اس لیے انہیں عوامی معاملات میں شفافیت پیداکرنے میں اور عوامی مسائل سے آگاہی بھی ملتی رہتی ہے۔
یہ آگاہی اور معلومات برطانیہ میں کام کرنے والے ایشینز جرنلسٹس کیلئے ہے جن پر بے جا تنقید بھی ہوتی ہے بلکہ پبلک انکو ایک فوٹو گرافر کے طور پر دیکھتی ہے۔
لہذا تمام صحافی حضرات ان گائیڈ لائنز کو ایک بار لازمی پڑھ لیں بلکہ جو نئے لوگ اس شعبہ میں آنا چاہتے ہیں انکو لازمی سند کریں۔
وسلام
سید عابد کاظمی
صدرپاکستان پریس کلب یوکے مڈلینڈ

15/09/2024
13/08/2024

ہر سال کی طرح اس سال بھی 14اگست 2024شام 6:30pmکو برمنگھم میں جشن آزادی کا سب سے بڑا ایونٹ شو کا انعقاد ہو رہا ہے ۔۔۔تفصیلات پوسٹر میں ۔۔۔اپنی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے پوسٹر پر موجود نمبرز پر یا ای میل کے ذریعہ رابطہ کیجئے۔۔۔۔ملکر جشن آزادی منانے کے عزم کے ساتھ فیملیز کے ساتھ پاکستانی جھنڈے کے کلر سے میچ لباس پہن کر شرکت کیجئے ۔۔۔۔۔

12/08/2024

Address

205 Fairgate House,Kings Road
Yardley
B11 2AA

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when CNI Sports & Entertainment posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share