03/05/2026
پھگوڑہ سپر لیگ کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں، مخالف ٹیم کے جبڑے سے جیت چھین لینے والے سعد خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 113 رنز کی ناقابلِ شکست اننگ کھیلی۔
انہوں نے صرف 8 اوورز میں 143 رنز کا مشکل ہدف بآسانی حاصل کر کے ناممکن کو ممکن بنا دیا۔
سعد خان کی اس دھواں دار اننگ میں 17 فلک شگاف چھکے شامل تھے، اور وہ واقعی "ون مین آرمی" کی طرح مخالف ٹیم کے بولرز پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے۔
وہ اس ٹورنامنٹ میں ابوزر کرکٹ کلب کی نمائندگی کر رہے تھے۔
ان کی شاندار کارکردگی پر شائقین نے انہیں 18 ہزار روپے نقد انعام دے کر خوب سراہا۔.