Nooralchemist Researcher

Nooralchemist Researcher 1 Observation
2 Research
3 Experiment/Analysis
4 Results/ conclusion
فالوں پیج

29/08/2025

‏مدد کا وقت گزر جائے تو لفظوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا، وقت پر دیا گیا سہارا ہی عبادت ہے۔

21/08/2025

✨ Polymers & Macromolecules | Easy Chemistry Explanation ✨

✨ Polymers & Macromolecules | Easy Chemistry Explanation ✨

🔹 Description:

Polymers and macromolecules are the backbone of modern chemistry and everyday life! 🧪
From plastics, proteins, and DNA to rubber and nylon – these giant molecules shape our world. 🌍 In this video, we’ll explore:

✅ What are polymers?
✅ Difference between polymers & macromolecules
✅ Natural vs synthetic polymers
✅ Real-life examples you see daily!

Perfect for students, exam prep, or anyone curious about chemistry in action.

20/08/2025

الحمدللہ! میری فرینڈ لسٹ اب 5000 دوستوں کے ساتھ مکمل ہو چکی ہے۔
اگر آپ میری پوسٹس اور خیالات سے جُڑے رہنا چاہتے ہیں تو براہِ کرم Follow کریں۔
آپ کی محبت اور اعتماد میرے لیے باعثِ فخر ہے۔ 🌸✨

19/08/2025

Any Two Properties of Metals

19/08/2025

آسمانی حفاظت/فضا

آیت: الانبیاء 21:32 — “ہم نے آسمان کو محفوظ چھت بنایا”
سائنس: زمین کی فضا/مقناطیسی ڈھال شعاعوں اور شہابی ذرات سے حفاظت کرتی ہے؛ آیت معنوی طور پر موافق سمجھی جاتی ہے۔

18/08/2025

Electrophiles, Nucleophiles & Free Radical

Unlock the secrets of organic chemistry 🔬!
In this video, we’ll explore:
✔ What are Electrophiles ⚡ (electron-loving species)
✔ What are Nucleophiles 🧲 (nucleus-loving species)
✔ What are Free Radicals ⚛ (unpaired electron species)
✔ Their definitions, differences, and reactions in simple words!

Whether you’re preparing for class exams, NEET, MDCAT, JEE, or university chemistry, this video will make these tricky concepts super easy to understand.

👉 Stay tuned till the end for examples and practice

کلاؤڈ برسٹنگ کا مطلب ہے کہ بادل اچانک اور بہت زیادہ پانی ایک ساتھ زمین پر گرا دیں۔ اس کے پیچھے ایک مکمل سائنسی عمل ہے آئ...
17/08/2025

کلاؤڈ برسٹنگ کا مطلب ہے کہ بادل اچانک اور بہت زیادہ پانی ایک ساتھ زمین پر گرا دیں۔ اس کے پیچھے ایک مکمل سائنسی عمل ہے آئیے مرحلہ وار سمجھتے ہیں:

1. نمی کا تیزی سے جمع ہونا

گرم اور مرطوب (نمی والی) ہوا پہاڑوں یا بلند علاقوں میں اوپر کی طرف اٹھتی ہے۔

اوپر جاتے ہوئے یہ ہوا ٹھنڈی ہو جاتی ہے اور اس میں موجود بخارات پانی کے قطروں میں بدل کر بادل بنا لیتے ہیں۔

بعض اوقات یہ بادل بہت تیزی سے بڑھتے ہیں اور ایک چھوٹے سے حصے میں بہت زیادہ پانی جمع ہو جاتا ہے۔

2. بادل کا غیر مستحکم ہونا

عام طور پر بادل پانی کو آہستہ آہستہ بارش کی شکل میں گراتے ہیں۔

لیکن کلاؤڈ برسٹنگ میں بادل کے اندر پانی کے قطرے بہت بڑے اور بھاری ہو جاتے ہیں۔

بادل مزید پانی سنبھال نہیں پاتا — جیسے پانی سے بھرا ہوا سپنج نچوڑ دیا جائے۔

3. اچانک اور محدود بارش

پانی بارش کی صورت میں بڑے علاقے پر تقسیم ہونے کے بجائے ایک ہی جگہ یکدم گر جاتا ہے۔

اس طرح ایک گھنٹے میں کئی سینٹی میٹر بارش ہو سکتی ہے، جو عام بارش سے کئی گنا زیادہ ہوتی ہے۔

4. جغرافیائی عوامل

کلاؤڈ برسٹنگ زیادہ تر پہاڑی علاقوں میں ہوتی ہے جیسے ہمالیہ۔

پہاڑ گرم اور مرطوب ہوا کو فوراً اوپر دھکیل دیتے ہیں، جس سے بادل تیزی سے بنتے اور بھاری ہو جاتے ہیں۔

5. نتائج

اس اچانک بارش سے عموماً:

فلیش فلڈز (اچانک سیلاب)

لینڈ سلائیڈنگ (زمین کھسکنا)

قریبی بستیوں میں تباہی ہو سکتی ہے۔

Nooralchemist researcher

17/08/2025

Isomerism the very Hot topic of chemistry

YouTube channel
16/08/2025

YouTube channel

16/08/2025

IUPAC system of nomenclature for the Organic compounds

12/08/2025

اگر آپ کو پانچ دن کیلئے آزادی مل جائے کہ آپ وزیراعظم پاکستان ہو۔سب سے پہلے آپ کیا کریگے ؟

یہ دنیا کے مختلف ممالک کے بہترین کہاوتیں ہیں:(1) : "جو اپنے پڑوسی کے گھر کو ہلاتا ہے، اس کا اپنا گھر گرجاتا ہے" (سوئس کہ...
07/08/2025

یہ دنیا کے مختلف ممالک کے بہترین کہاوتیں ہیں:
(1) : "جو اپنے پڑوسی کے گھر کو ہلاتا ہے، اس کا اپنا گھر گرجاتا ہے" (سوئس کہاوت)

(2) : "اگر کوئی شخص پیٹ بھر کر کھا لے تو اسے روٹی کا ذائقہ محسوس نہیں ہوتا" (اسکاٹ لینڈ کہاوت)

(3) : "اگر تم مسکرانا نہیں جانتے تو دکان نہ کھولو" (چینی کہاوت)

(4) : "اچھی شکل سب سے مضبوط سفارش ہے" (انگلش کہاوت)

(5) : "نیکی کرنا احسان فراموش کے ساتھ ایسا ہے جیسے سمندر میں عطر ڈالنا" (پولینڈ کہاوت)

(6) : "اگر تم کسی قوم کی ترقی دیکھنا چاہتے ہو تو اس کی عورتوں کو دیکھو" (فرانسیسی کہاوت)

(7) : "ہم اکثر چیزوں کو ان کی حقیقت سے مختلف دیکھتے ہیں کیونکہ ہم صرف عنوان پڑھنے پر اکتفا کرتے ہیں" (امریکی کہاوت)

(8) : "دوسروں کی غلطیاں ہمیشہ ہماری غلطیوں سے زیادہ واضح ہوتی ہیں" (روسی کہاوت)

(9) : "تمہاری قناعت تمہاری نصف خوشی ہے" (اطالوی کہاوت)

(10) : "ہر انسان اپنی تقدیر خود بناتا ہے" (انگلش کہاوت)

(11) : "اپنے دماغ کو علم سے لیس کرو، بہتر ہے کہ جسم کو زیورات سے سجاؤ" (چینی کہاوت)

(12) : "خود پسندی جہالت کی پیداوار ہے" (اسپین کہاوت)

(13) : "وہ محبت جو تحفوں پر انحصار کرے، ہمیشہ بھوکی رہتی ہے" (انگلش کہاوت)

(14) : "اس عورت سے ہوشیار رہو جو اپنی فضیلت کے بارے میں بات کرتی ہے اور اس مرد سے جو اپنی دیانت داری کے بارے میں بات کرتا ہے" (فرانسیسی کہاوت)

(15) : "اپنی بیوی کو محبت دو اور اپنی ماں کو اپنا راز بتاؤ" (آئرلینڈ کہاوت)

(16) : "پانچ سال تک اپنے بچے کو شہزادہ بناؤ، دس سال تک غلام کی طرح اور اس کے بعد دوست بن جاؤ" (ہندی کہاوت)

(17) : "انسان ہونا آسان ہے، مگر مرد بننا مشکل ہے" (روسی کہاوت)

(18) : "میرے خاندان نے مجھے بولنا سکھایا، اور لوگوں نے مجھے خاموش رہنا سکھایا" (چیکوسلوواک کہاوت)

(19) : "جو لوگوں کو علم کی نظر سے دیکھتا ہے ان سے نفرت کرتا ہے؛ اور جو انہیں حقیقت کی نظر سے دیکھتا ہے انہیں معاف کرتا ہے" (اطالوی کہاوت)

(20) : "غصہ ایک تیز ہوا ہے جو عقل کے چراغ کو بجھا دیتا ہے" (امریکی کہاوت)

(21) : "جو لوگ دیتے ہیں انہیں اپنے دینے کی بات نہیں کرنی چاہیے، جبکہ جو لوگ لیتے ہیں انہیں اس کا ذکر کرنا چاہیے" (پرتگالی کہاوت)

(22) : "بڑا درخت زیادہ سایہ دیتا ہے مگر کم پھل دیتا ہے" (اطالوی کہاوت)

(23) : "اپنی فکر کو پھٹی ہوئی جیب میں ڈال دو" (چینی کہاوت)

(24) : "زیادہ کھا لینا بھوک سے زیادہ نقصان دہ ہے" (جرمن کہاوت)

(25) : "ہر دن بوئے، ہر دن کھاؤ" (مصری کہاوت)

(26) : "اے انسان، موت کو نہ بھولو کیونکہ یہ تمہیں نہیں بھولے گی" (ترکی کہاوت)

(27) : "انتقام کی لذت ایک لمحے کی ہے، مگر معافی کا سکون ہمیشہ کے لئے رہتا ہے" (اسپین کہاوت)

(28) : "محبت اور خوشبو کو چھپایا نہیں جا سکتا" (چینی کہاوت)

(29) : "جس کی جیب خالی ہو، اسے اپنی زبان کو میٹھا بنانا چاہیے" (ملائیشیائی کہاوت)

(30) : "پانی کے چھوٹے قطرے بھی ندی بنا سکتے ہیں" (جاپانی کہاوت)

(31) : "اللہ پرندوں کو رزق دیتا ہے مگر انہیں اسے پانے کے لیے پرواز کرنا پڑتا ہے" (ہالینڈ کہاوت)

(32) : "محبت تب تک باقی رہتی ہے جب تک پیسہ ہوتا ہے" (فرانسیسی کہاوت)

(33) : "جو اپنے دوست کو قرض دیتا ہے، وہ دونوں کو کھو دیتا ہے" (فرانسیسی کہاوت)

(34) : "جو کوئی خوبصورت عورت سے شادی کرتا ہے اسے دو آنکھوں سے زیادہ کی ضرورت ہوتی ہے" (انگلش کہاوت)

(35) : "جس کی پشت پر تنکا ہوتا ہے، وہ ہمیشہ آگ سے ڈرتا ہے" (فرانسیسی کہاوت)

(36) : "جس نے منزل تک پہنچنے کا عزم کر لیا، اس نے ہر رکاوٹ کو معمولی سمجھا" (فرانسیسی کہاوت)

(37) : "جو خود کو بھیڑ سمجھتا ہے، بھیڑیا اسے کھا جائے گا" (فرانسیسی کہاوت)
#
کونسی کہاوت پسند آئی؟

Address

Dubai

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nooralchemist Researcher posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Nooralchemist Researcher:

Share